- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
یہ ان صاحب کی طرف سے پہلی دفعہ ایسا نہیں ہے : یہاں دیکھیں 200 سوالات خیر سے یہاں بھی موجود ہیں :
وہاں میں نے کچھ لکھا تھا وہی یہاں نقل کردیتے ہیں :
وہاں میں نے کچھ لکھا تھا وہی یہاں نقل کردیتے ہیں :
قبل اس کے یہ موضوع میدان معرکہ کا منظر پیش کرنے لگے سب ساتھیوں سے گزارش ہے کہ اگر آپ واقعتا بحث برائے بحث نہیں کرنے آتے تو چند باتوں کا خیال رکھ لیا کریں ۔
1۔ علمی اختلاف کو علمی اسلوب اور انداز میں پیش کیا کریں ۔ کوشش کرکے ایسے جملے استعمال نہ کریں جن سے بات علمی بحث و مباحثہ سے نکل کر میدان قتال بن جائے ۔ اور اگر کسی کا مقصد ہی '' جھگڑا کرنا '' ہے تو میرے خیال سے ان علمی بحثوں کو ذریعہ نہیں بنانا چاہیے ۔
2۔ کسی کتاب سے کوئی سوال یا علمی مسئلہ یہاں نقل کرنا چاہیں تو ذرا یہ بھی دھیان رکھا کریں کے مخالف مکتبہ فکر اس کا جواب دے تو نہیں چکا ۔ وہی صدیوں پرانی باتیں بار بار اسی انداز میں دھرانے کا کیا فائدہ ہوسکتا ہے ؟ اوپر جتنے سوالات میں دیکھ سکا ہوں اس کے جوابات کئی دفعہ دیے جاچکے ہیں ۔
3۔ مد مقابل پر ایسا اعتراض نہ کریں ( چاہے سوال کی صورت میں ہی ہو ) جس کا وہ قائل ہی نہیں ۔ آپ کے سوالات میں سے بہت سارے اسی قبیل سے ہیں ۔ کسی اہلحدیث نے دعو ی کیا ہے کہ صرف قرآن میں مکمل نماز ہے ؟ یا حدیث کی کسی ایک کتاب میں مکمل نماز یا دین کے مسائل موجود ہیں ۔
4۔ کسی پر ایسا اعتراض نہ کریں یا کوئی ایسا سوال نہ کریں جس کے زد میں آپ خود بھی آتے ہوں ۔ مثلا اوپر بہت سارے سوالات یہ مفہوم اپنے اندر لیے ہوئے ہیں کہ قرآن وسنت کے اندر بہت سارے مسائل کا حل موجود نہیں ۔۔۔۔ اب یہ اعتراض ہر مسلمان پر ہوتا ہے ۔ صرف کسی خاص مکتبہ فکر سے اس کا تعلق کیسے جوڑا جاسکتا ہے ؟ کیا سائل قرآن و حدیث پر عمل پیرا ہونے کا دعوی نہیں رکھتے ؟
اگر مسائل میں غور و فکر کرنے کا یہی اسلوب اور انداز اپنالیا جائے تو مجھے بتائیے اس طرح کے سوالات کے موجدین بھی تو خود کو '' حنفی '' یعنی امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے پیروکار سمجھتے ہیں ۔ کیا وہ نماز کے تمام مسائل امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے ثابت کرسکتے ہیں ؟ یقینا نہیں کرسکیں گے ۔ تو کیا پھر ان حضرات کے '' حنفی '' ہونے پر اعتراض کیا جاسکتا ہے؟
5۔ عام طور ہم بحث و مباحثہ کے درمیان اخلاقیات کے دامن سے بھرپور جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں آخر یہ کون سا فن اور دین کی کون سی شاخ ہے جس پر ہم اتناوقت ضائع کرتے ہیں ؟
گزارش : اب کسی بھائی کو ادھر ادھر کے حوالے پیش کرکے یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کہ بعض فلاں فلاں حضرات بھی بعض دفعہ ایسا کرتے ہیں کہ میں پہلے سے اعتراف کرتا ہوں ۔اور خوداپنے آپ کو اور فورم پر موجود اپنے مکتبہ فکر کے ساتھیوں اور مخالف مکاتب ہائے فکر سب سے ان باتوں پر غور و فکر کی التماس کرتا ہوں ۔ تاکہ دین کے نام پر ہمارا صرف کیا ہوا وقت ذاتی اور جماعتی قسم کی بے فائدہ رنجشوں سے نکل کر واقعتا دین کی خدمت کہلا سکے ۔