• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآنی اور حدیثی تعویذ لٹکانا شرک ہے؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
جزاک اللہ

بھائی آپ تکفیر پر نیا موضوع شروع کریں - اور اس مثلے کو ڈیٹیل سے واضح کریں تا کہ لوگوں کے سامنے حق واضح ہو جائے-

- اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دیں - آمین
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
عبدہ بھائی ایک ہی بات کے تکرار سے بہتر ہے کہ اپنا موقف دلیل کے ساتھ پیش کریں۔
میں نے شروع میں لکھا ہے کہ مجھے معلومات نہیں مگر دونوں کے دلائل کا موازنہ کرنا چاہتا ہوں
البتہ یہ بھی لکھا تھا کہ میرے خیال میں چونکہ شرک کہنے والے بھی علماء ہیں اور جائز کہنے والے بھی علماء ہیں تو میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ حتی الامکان تطبیق دی جائے پس میں نے اوپر لکھا تھا کہ جس طرح سماع موتی پر کچھ علماء شرک کہتے ہیں اور کچھ بدعت تو اصل میں شرک کہنے والے کسی اور پہلو سے کہ رہے ہوتے ہیں اور بدعت کہنے والے کسی اور پہلو سے کہ رہے ہوتے ہیں
اسی طرح توسل کو کچھ شرک کہتے ہیں جیسے محمد بن عبد الوھاب رحمہ اللہ نے اکسو نواقض میں لکھا ہے مگر دوسرے پہلو سے کچھ اسکو بدعت بھی کہ رہے ہوتے ہیں
پس میں نے کہا تھا کہ پہلے انکی وجوہات یا علت کو فائنل کر دیا جائے تاکہ تطبیق آسان ہو ورنہ دراڑ ڈالنا تو کوئی مشکل کام نہیں
دوسرا میرا اصرار فقہی نقطہ نظر سے ہے اگر آپ کو سمجھا سکوں- وہ یہ کہ محترم عمران بھائی قرآنی تعویذوں کو شرک کہنے والوں کو غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں پس اسکے لئے فقہی طریقے سے دیکھا جائے تو پہلے ہمیں شرک کہنے والوں کی دلیل کو دیکھنا ہو گا اور پھر اسکا رد کرنا ہو گا پس میرے خیال میں اوپر کچھ بھائیوں نے تعویذ لٹکانے کے عموم سے سب کے شرک ہونے کی دلیل پکڑی ہے اب ہم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ جس حدیث میں تعویذ لٹکانے کو شرک کہا گیا ہے اس میں حکم کسی صفت سے مقید تو نہیں پس اس کے لئے حکم کی علت نکالے بغیر چارہ نہیں کیونکہ شرک کہنے والے اسی علت کو قرآنی تعویذ پر متعدی کر رہے ہیں اور پھر محترم عمران بھائی کو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ جس علت کو شرک کہنے والے قرآنی تعویذ پر متعدی کرنا چاہتے ہیں وہ علت تو کسی صفت سے متعدی ہے جو قرآنی تعویذ میں نہیں پائی جاتی پس قرآنی تعویذ کو شرک کہنے والوں کو اس علت کو متعدی کرنا درست نہیں
بہنا میں نے شروع میں فقہی زبان استعمال نہیں کی تھی صرف اصرار کر رہا تھا کہ اس طرح چلا جائے تو منزل مل سکتی ہے ورنہ کچھ فائدہ نہیں اب میں نے مسئلہ کو نکالنے کے فقہی طریقے کو لکھ دیا ہے اس میں علماء سے اصلاح کی درخواست ہے
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
میری معلومات کے مطابق مجتہد زماں حافظ عبداللہ صاحب محدث روپڑیؒ تعویذ دیاکرتے تھے؛اسی طرح مولانا معین الدین لکھویؒ کا بھی یہی معمول تھا اور اب ان کے فرزند تعویذ لکھ کر خلق ِ خدا کی خدمت کر رہے ہیں؛اگر کسی کو اس راے پر اعتماد نہیں ،تو وہ اپنی راے رکھے،لیکن خدارا شرک کا فتویٰ لگا کر اپنی عاقبت برباد نہ کرے کہ اس کی زد موحد علما پر بھی پڑتی ہے،جو شاید آپ سے بھی بڑھ کر توحید کے والا و شیدا تھے۔
استادِ محترم میرے خیال میں سماع موتی میں بھی کچھ لوگ شرک کا فتوی لگاتے ہیں مگر اس کے باوجود وہ ان صحابہ پر لازم نہیں آتا جو سماع موتی کے قائل تھے میرے خیال میں وہ کسی اور پہلو سے سماع موتی کو شرک کہ رہے ہوتے ہیں حالانکہ میرے خیال میں دوسرے پہلو سے دیکھا جائے تو سماع ماتی شرک نہیں ہے
اسی طرح اگرچہ میرے نزدیک یہ صحیح لگتا ہے کہ قرآنی تعویذ پر شرک کا فتوی نہ لگائیں مگر جو لگاتے ہیں انکا بھی کوئی ایسا مسئلہ نہ ہو جسکا ابھی مجھے کوئی ادراک نہیں بلکہ تحقیق کرنا چاہتا ہوں آپ کو اس پر اللہ جزائے خیر دے امین
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
مگر جو لگاتے ہیں
سلف صالحین میں سے کون ہے،جو قرآنی تعویذ کو شرک کہتا ہے؟یہاں بھی چند طفلان ِخود معاملہ کے سوا کسی کو اس پر اصرار کرتے نہیں پایا گیا۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
سلف صالحین میں سے کون ہے،جو قرآنی تعویذ کو شرک کہتا ہے؟یہاں بھی چند طفلان ِخود معاملہ کے سوا کسی کو اس پر اصرار کرتے نہیں پایا گیا۔
جی استادِ محترم واللہ میں بھی اوپر لوگوں کی باتوں کو دیکھ کر ہی کہ رہا ہوں کہ آج کے دور کے کچھ علماء شاید اسکو شرک کہتے ہیں اگر آج تک کسی بھی مستند عالم نے اسکو شرک نہیں کہا بلکہ صرف طفل ہی کہ رہے ہیں تو میں بھی آپ کے ساتھ ہوں ورنہ میں تو صرف تطبیق پیدا کرنے کی کوشش کر رہا تھا اللہ آپ کو جزائے خیر دے امین
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
جی استادِ محترم واللہ میں بھی اوپر لوگوں کی باتوں کو دیکھ کر ہی کہ رہا ہوں کہ آج کے دور کے کچھ علماء شاید اسکو شرک کہتے ہیں اگر آج تک کسی بھی مستند عالم نے اسکو شرک نہیں کہا بلکہ صرف طفل ہی کہ رہے ہیں تو میں بھی آپ کے ساتھ ہوں ورنہ میں تو صرف تطبیق پیدا کرنے کی کوشش کر رہا تھا اللہ آپ کو جزائے خیر دےامین
چلو یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ کی راے بھی اس مسئلے میں ہمارے ساتھ ہے اللہ آپ کو جزاے خیر دے
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
سلف صالحین میں سے کون ہے،جو قرآنی تعویذ کو شرک کہتا ہے؟یہاں بھی چند طفلان ِخود معاملہ کے سوا کسی کو اس پر اصرار کرتے نہیں پایا گیا۔
طاہر بھائی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں اللہ ہم سب کو ہدایت سے ہمکنار کرے
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
سو خلاصہ یہ ہوا کہ قرآنی تعویذ شرک نہیں ہے،البتہ اس کے جواز و عدم جواز کے باب میں سلف ہی کے دور سے اختلاف چلا آرہاہے؛افضل اور محتاط یہی ہے کہ اس سےبھی اجتناب کیا جائے۔
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
سو خلاصہ یہ ہوا کہ قرآنی تعویذ شرک نہیں ہے،البتہ اس کے جواز و عدم جواز کے باب میں سلف ہی کے دور سے اختلاف چلا آرہاہے؛افضل اور محتاط یہی ہے کہ اس سےبھی اجتناب کیا جائے۔
اس سے اچھا موقف اس بارے میں اور کوئی نہین ہے مگر مجھے حیرانی ہے ان لوگوں پر جو اس کو شرک قرار دینے کی رٹ لگا رہے ہیں اللہ ان کو بھی ہدایت دے آمین
 
Top