• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
20۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
تین الفاظ میں زندگی آزمائش، نعمت اور مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔ آزمائش سے پناہ مانگیں، آ جائے تو صبر کریں۔ نعمت کی دعا کریں، مل جائے تو شکر کریں۔ دنیوی اور اخروی آزمائش سے بچنے اور نعمت کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کریں۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
21۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
اعلی اخلاق اور اوصاف کی، جس دن سے ہماری قوم کی character building ہو گئی، اس دن سے ہمارے مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
22۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
ہمارے نوجوان کو اگر ایک چیز میسر آ جائے تو وہ راہ راست پر آ سکتا ہے، ان شاء اللہ، اور وہ صحبت صالحین ہے یعنی نیک لوگوں کی محفل اور مجلس میں اٹھنا بیٹھنا شروع کر دے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
23۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
ایسی دینی مجلس جو اصلاح نفس کا ذریعہ بنے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
24۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
لوگوں کا میرے بارے میں کچھ اور خیال ہے جبکہ میں کچھ اور سمجھتا ہوں۔ میری رائے میں مجھے کسی خاص شعبے میں مہارت یا قابلیت حاصل نہیں ہے بلکہ میں مختلف شعبوں میں اوسط درجے کی مہارت یا قابلیت رکھتا ہوں جیسا کہ تدریس، خطابت، تبلیغ اور تحقیق وغیرہ میں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں اوسط درجے کا استاذ، خطیب، داعی اور محقق ہوں اور کسی شعبہ میں مجھے کوئی خاص مہارت حاصل نہیں ہے۔ واللہ اعلم
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
25۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
ایک تو انسان کی زندگی کا انفرادی گوشہ ہوتا ہے کہ جس میں اس نے اللہ کی عبادت کرنی ہے یا اس کا تقرب حاصل کرنا ہے یا فرائض پر عمل کرنا ہے یا حرام امور سے اجتناب کرنا ہے۔ اس کا تعلق چونکہ دوسروں سے نہیں ہوتا لہذا اس میں کوئی معاشرتی رکاوٹ نہیں ہوتی، اگر کوئی رکاوٹ ہوتی ہے تو وہ انسان کا اپنا نفس ہے۔ اور اس رکاوٹ کو دور کرنے کا ذریعہ اصلاح نفس ہے۔

انسان کی زندگی کو دوسرا گوشہ اجتماعی ہے کہ جس میں وہ دوسروں سے متعلق ہوتا ہے جیسا کہ شادی بیاہ اور خوشی غمی کے جملہ مواقع ہیں۔ ایسے میں معاشرتی اور خاندانی رسوم و رواج اور بدعات اور صلہ رحمی میں توازن رکھتے ہوئے کوئی حل نکالنا بعض اوقات مشکل ہو جاتا ہے۔ عموما اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں، غور وفکر کرتا ہوں اور پھر جو رویہ متوازن اور معتدل لگے، اس کے مطابق عمل کر لیتا ہوں۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
26۔پاکستانی سیاست میں بطور عالم دین شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں؟؟
کوئی باقاعدہ ارادہ تو نہیں ہے اور نہ ہی حالات ہیں، بس ایک مبہم سی سوچ ہے جو حالات میسر آنے کے ساتھ متعلق ہے۔ میری رائے میں جو علماء مصلحت، سد الذرائع یا دیگر قواعد عامہ سے استدلال کرتے ہوئے پاکستانی سیاست میں کوئی مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں علیحدہ سے کوئی سیاسی جماعت یا اتحاد بنانے سے کامیابی نہیں ہوگی بلکہ وہ موجودہ سیاسی جماعتوں میں سے اھون البلیتین کے اصول کے مطابق نسبتا کم خرابی والی جماعت کا انتخاب کریں اور اس سے منتخب ہو کر پاکستان کی سیاست میں کوئی اصلاحی کردار ادا کریں، جس قدر بھی ممکن ہو۔ میری رائے میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں نون لیگ کا پلیٹ فارم اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ واللہ اعلم۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
27۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
انبیاء، صحابہ، تابعین، تبع تابعین، سلف صالحین، ائمہ دین اور علمائے معاصرین کے احوال زندگی کا جب مطالعہ کرتا ہوں تو ان کی زندگیاں قابل رشک معلوم ہوتی ہیں۔ مختلف علماء کی مختلف صلاحیتوں پر رشک آتا ہے۔ امام مالک، امام احمد اور امام بخاری رحمہم اللہ کا حدیث میں شغف، امام شافعی اور امام ابن تیمیہ رحمہما اللہ کا تفقہ اور بصیرت، امام ابن حجر رحمہ اللہ کی خدمات حدیث اور امام ابن قیم رحمہ اللہ کا تقوی وتدین قابل تحسین ہیں۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
28۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟
کوئی قابل ذکر کردار نہیں ہے، البتہ تھوڑا بہت ہے۔ کبھی بچوں کو فیڈر بنا دیا، برش کروا دیا، اسکول کے لیے تیار کر دیا، کبھی کبھار کوئی دو چار برتن دھو دیے یا آٹا گوندھ لیا، بس ایسا ہی ہے۔ الحمد للہ، اہلیہ گھر کے سارے کام خود سے کرتی ہیں، انہوں نے گھر کو اچھی طرح سنبھالا ہوا ہے۔ ہاں، بس ایک کام روٹین سے کرتا ہوں، وہ چائے بنانے کا ہے۔ میرا خیال ہے کہ میں چائے اہلیہ سے اچھی بنا لیتا ہوں لہذا یہ کام خود ہی کر لیتا ہوں۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
29۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟ اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟
کھانے میں بریانی، کڑاہی، اچار گوشت اور مٹر قیمہ پسند ہے۔ پھلوں میں آم اور خاص طور اس کا ملک شیک۔ پینے میں ٹھنڈا دودھ اور اس میں جام شیریں ملا کر۔ کھانا زندگی میں ایک دفعہ خود سے بنایا اور وہ بھی شادی سے پہلے۔ کھانا بنانے کا شوق نہیں ہے اور نہ ہی بنانا آتا ہے۔ ما شاء اللہ، اہلیہ اچھا کھانا بناتی ہیں، ان کے ہاتھ کی بریانی اور اچار گوشت تو بہت ہی پسند ہے۔
 
Top