• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
30۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟
نماز روزے اور دیگر بعض معاملات کی حد تک گھر کے افراد یعنی والدین اور بہن بھائی الحمد للہ دین دار ہیں لیکن اگر تو دینداری سے مراد علم یا تحریک سے وابستگی ہے تو ایسا نہیں ہے۔ ہمارا خاندان نہ تو کوئی علمی خاندان ہے اور نہ ہی کسی اسلامی تحریک سے متعلق رہا ہے۔ البتہ سسرالی خاندان نہ صرف ایک علمی خاندان ہے بلکہ میری رائے میں معاصر دور میں فکر اہل الحدیث کا نمائندہ ترجمان ہے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
31۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟
تحقیق اور دعوت کا کام کہ جس کا ذکر پہلے بھی گزر چکا ہے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
33۔ادارہ محدث کے کاموں میں پہلے سے اب تک عملی طور پر شامل ہیں یا نہیں؟
شروع میں تو شامل رہا لیکن یونیورسٹی جاب کے سلسلے میں مارچ 2012 میں سرگودھا منتقلی کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔ پھر اس کے بعد سے کئی بار کوشش کی لیکن مصروفیات کی وجہ کوئی تسلسل نہ بن پایا۔ ان شاء اللہ، اب دوبارہ کوشش کرتا ہوں۔ بس دعا فرمائیں۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
32۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتے ہیں؟
غصہ کبھی کبھار آتا ہے لیکن جب آتا ہے تو بہت شدت سے آتا ہے۔ عموما استغفار یا تعوذات پڑھتا رہتا ہوں۔ یا بعض اوقات یہ کرتا ہوں کہ منظر سے ہٹ جاؤں، کہیں آگے پیچھے ہو جاؤں۔ یا بعض اوقات غصے کا زبان سے اظہار بھی کر دیتا ہوں۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
34۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے۔
محدث ٹیم کے اراکین سے تو تسلسل کے ساتھ ملاقات رہتی ہی ہے کیونکہ ایک ساتھ ایک ہی جگہ کام کرتے رہے ہیں لیکن دیگر اراکین سے ملاقات نہیں ہے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
35۔ بطورِ(علمی نگران) آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
ہم میں سے ہر شخص کو استاذ کے علاوہ ایک شیخ کی بھی ضرورت ہے۔ معلم ہمارے ذہن کی نشوونما کرتا ہے جبکہ مربی قلب کی اصلاح۔ استاذ اختلاف کی استعداد بڑھاتا ہے تا کہ حرکت پیدا ہو جبکہ شیخ اتفاق کی طرف کھینچتا ہے تا کہ سکون کی طرف لائے۔ معلم ذہن کا محافظ ہے جبکہ شیخ قلب کا مالی۔ استاذ چلاتا ہے جبکہ شیخ روکتا ہے۔ استاذ اپنے سے اختلاف پر ابھارتا ہے تا کہ کند ذہن نہ رہے اور تخلیق کا باعث بنے جبکہ شیخ اختلاف کو دباتا ہے تا کہ تجدد کی راہوں پر نہ نکل جائے۔ عام طور لوگوں کا خیال ہے کہ حرکت میں ہی کل زندگی ہے لیکن کبھی پودوں اور درختوں پر غور کریں تو احساس ہو گا کہ ان کے برگ وبار اور پھل وپھول ان کے سکون ہی کا نتیجہ ہیں۔ اگر درخت ساکن نہ ہو تو پھل نہ دے اور پودے حرکت کرنے لگیں تو پھول پیدا نہ ہوں۔ حرکت وسکون ہماری زندگی کے دو پہلو ہیں اور دونوں کے ملنے سے ہی خوبصورتی پیدا ہوتی ہے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
میں آخر میں انٹرویو پینل کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس انٹرویو کے لائق سمجھا اور اس انٹرویو کے شروع میں انہوں نے میرے طرف جن اوصاف کی نسبت کی ہے، میں ہر گز اس کا اہل نہیں ہوں اگرچہ اللہ سے دعا گو ہوں کہ:
اللَّهمّ اجْعَلْنِي خَيْرًا مِمَّا يَظُنُّونَ، وَاغْفِرْ لِي مَا لا يَعْلَمُونَ، وَلا تُؤَاخِذْنِي بِمَا يَقُولُونَ .
اے اللہ، لوگوں کا میرے بارے جو گمان ہے، مجھے اس سے بہتر بنا۔ میرے جن گناہوں کو وہ نہیں جانتے، آپ معاف فرما دیں۔ اور جو کچھ وہ میری تعریف میں مبالغہ کرتے ہیں، اس پر میرا مواخذہ نہ فرمائیں۔ آمین یا رب العالمین۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ہم میں سے ہر شخص کو استاذ کے علاوہ ایک شیخ کی بھی ضرورت ہے۔
شیخ سےآپ کی کیامرادہے؟
کیااس سےمرادیہ ہےکہ ہرشخص کےلئےایک پیرلازمی ہوناچاہئےجس کی وہ بیعت کرے۔یااس سے آپ کی مرادکچھ اورہے۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
بے حد عمدہ اور متاثر کن۔
محترم بھائی
ایک سوال میں بھی پوچھ لوں؟ آپ کی سوچ میں اعتدال کیسے آیا حالاں کہ اکثر حضرات کی سوچ میں میں نے یہ جزو مفقود دیکھا ہے۔ اور خصوصا ان کو تو اکثر ہی متعصب پایا ہے جو کسی بھی مسلک سے دوسرے مسلک کی جانب منتقل ہوئے ہوں۔ تو آپ کی تحریرات سے جس بالغ نظری اور اعتدال کا اظہار ہوتا ہے یہ کہاں سے آیا؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
شیخ سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کیا اس سےمراد یہ ہے کہ ہرشخص کےلئے ایک پیر لازمی ہونا چاہئے جس کی وہ بیعت کرے۔ یا اس سے آپ کی مراد کچھ اور ہے۔
پیری مریدی، گدی نشینی، خانقاہیں اور بیعت کا نظام مل کر جو ایک انسٹی ٹیوٹ بن چکا ہے، میری رائے میں اس پورے اسٹرکچر کا زمین بوس ہو جانا ہمارے دین کا بنیادی تقاضا ہے۔ شیخ سے میری مراد یہ ہے جس طرح ہم کسی کو استاذ بنا کر اس سے دین کا علم حاصل کرتے ہیں، اسی طرح ہمیں اللہ کے کسی ایسے نیک بندے سے اصلاحی تعلق بھی قائم کرنا چاہیے جو اصلاح قلب اور تزکیہ نفس میں ہماری رہنمائی اور معاونت کر سکے یعنی اللہ کی کسی ولی کی مجلس یا صحبت میں کچھ وقت گزاریں اور اس کی رہنمائی میں اپنی اصلاح کریں۔

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے قرآن مجید میں کئی مقامات پر چار فرائض بیان ہوئے ہیں، جن میں ایک تعلیم کتاب اور دوسرا تزکیہ نفس ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیک وقت معلم بھی تھے اور مربی بھی اور یہی معاملہ صحابہ کا بھی تھا۔ بعد کے زمانوں میں جب اتنی جامعیت نہ رہی تو معلم اور مربی کی تقسیم پیدا ہوئی۔ تابعین ہی کے زمانے میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہ تقسیم شروع ہو چکی تھی مثلا سعید بن مسیب اور حسن بصری رحمہما اللہ کی مجالس میں باہمی فرق کو ہم علمی اور اصلاحی کی اصطلاحات سے واضح کر سکتے ہیں۔

ماضی قریب کی مثال لینی ہے تو شیخ الکل حضرت نذیر حسین دہلوی رحمہ اللہ کا اپنے شاگرد عبد اللہ غزنوی رحمہ اللہ کے بارے یہ قول ہے کہ عبد اللہ نے مجھ سے بخاری سیکھی اور میں نے اس سے نماز۔ اسی طرح شاہ اسمعیل شہید رحمہ اللہ نے سید احمد شہید بریلوی رحمہ اللہ سے اصلاحی تعلق قائم کیا اور معروف معنوں میں ان کے مرید کہلائے جبکہ سید احمد شہید رحمہ اللہ نے شاہ اسمعیل شہید رحمہ اللہ سے علم حاصل کیا اور معروف معنوں میں ان کے شاگرد قرار پائے۔ مجاہدین کی یہ تحریک جب پشاور پہنچی تو وہاں یہ دیکھنے میں آیا کہ فجر کی نماز کے بعد سید احمد بریلوی شہید رحمہ اللہ کی اصلاحی مجلس ہوتی تھی جس میں مسند پر تو سید احمد شہید رحمہ اللہ ہوتے جبکہ شاہ اسمعیل شہید سامنے ایک طالب کی حیثیت سے موجود ہوتے تھے۔ اور عصر کے بعد علمی مجلس ہوتی تھی جس میں مسند پر شاہ اسمعیل شہید رحمہ اللہ ہوتے اور سید احمد شہید رحمہ اللہ ایک شاگرد کی حیثیت سے سامنے بیٹھے ہوتے تھے۔
 
Top