ایک سوال میں بھی پوچھ لوں؟ آپ کی سوچ میں اعتدال کیسے آیا حالاں کہ اکثر حضرات کی سوچ میں میں نے یہ جزو مفقود دیکھا ہے۔ اور خصوصا ان کو تو اکثر ہی متعصب پایا ہے جو کسی بھی مسلک سے دوسرے مسلک کی جانب منتقل ہوئے ہوں۔ تو آپ کی تحریرات سے جس بالغ نظری اور اعتدال کا اظہار ہوتا ہے یہ کہاں سے آیا؟
اعتدال کے بارے کل ہی ذہن میں یہ خیال گردش کر رہا تھا کہ ہم انسانوں کی مثال جیسے پنڈولم کی سی ہے جو نقطہ اعتدال کو مس کر کے گزر جاتا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ جس قدر اس کی حرکت کم ہو وہ نقطہ اعتدال کے قریب رہتا ہے اور سکون کی صورت میں تو نقطہ اعتدال پر گویا ٹھہر جاتا ہے۔ لیکن یہ نقطہ اعتدال بھی اس کی حرکت کی دو انتہاوں سے پیدا ہوتا ہے۔
انسان کا یہی معاملہ ہے کہ ساری زندگی اعتدال کی تلاش میں رہتا ہے لیکن یہ کہنا مشکل نظر آتا ہے کہ وہ ہر مسئلے میں اعتدال کو پا لیتا ہے۔ میری یہ عادت سی بن گئی ہے کہ ہر جماعت، مسلک، گروہ، مذہب اور مکتبہ فکر کا نقطہ نظر معلوم کرنے اور وہ بھی ان کے الفاظ میں جاننے، پڑھنے اور سننے کی ممکن کوشش کرتا ہوں۔ شاید یہی وجہ کسی قدر اعتدال کا باعث بن گئ ہو۔
نیک جذبات کے اظہار کے لیے شکریہ، اللہ تعالی ہم سب کو راہ اعتدال پر گامزن کرے۔ جزاکم اللہ خیرا