• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم انس نضر صاحب ( منتظم اعلی )

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ ، اللہ تعالیٰ کا خاص کرم وفضل ہے انس نضر بھائی پر۔کہ بھائی کا بیک گراؤنڈ کے ساتھ خود بھی اتنی عظیم اور مرتبت والی شخصیت ہیں، یہ مجھے بھی اس تفصیلی انٹرویو کے بعد پتہ چلا ہے۔یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ میں انس نضر بھائی کا شاگرد بھی ہوں، اور ایک لمبا عرصہ ساتھ مل جل کر زیر نگرانی کام کرنے والا ساتھی بھی۔لیکن کبھی بھی انس بھائی کے بارے میں جاننے کا اتنا تفصیلی موقع نہیں ملا جو ماشاءاللہ اس بار ملا ہے۔ اور مجھے اپنے پہ رشک آرہا ہے۔ اور اپنے لیے یہ بات کہنا قابل فخر بھی سمجھتا ہوں(الحمدللہ رب العالمین) کہ میرے اساتذہ اور پھر زیر نگرانی ایک لمبا عرصہ جن ساتھیوں کے ساتھ کام کیا، وہ ایسے خاندان کے جشم وچراغ ہیں کہ جن کی مشعلیں ہمیشہ منور و رونق رہی ہیں۔۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ رب کریم انس بھائی کو لمبی، صحت والی زندگی کے ساتھ تاحیات دین مبین کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین
جزاکم اللہ خیرا! آمین یا رب العٰلمین!

اللہ کا بہت بڑا احسان ہے کہ اللہ نے مجھے اس خاندان میں پیدا فرمایا، لیکن نیک خاندان سے صرف تعلّق کافی نہیں ہے:
من بطأ به عمله لم يسرع به نسبه ۔۔۔ مسلم
جسے اس کا عمل پیچھے چھوڑ دے اُس کا نسب اسے آگے نہیں لے جائے گا۔

اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائیں!
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
انس بھائی محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے؟ یہ سوال شاید آپ کے سوالات لسٹ میں نہیں تھا اور شاید کسی نے ابھی تک پوچھا بھی نہیں
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
انس بھائی! مدینہ منورہ مین تعلیم کے دوران ہندستان کے طلبہ میں سے آپ کے ساتھی کون تھے ؟ کسی کا نام یا د ہے آپ کو؟
محترم بھائی! اپنے لیے دئیے رہنے والے مزاج کے باعث پاکستانی وہ بھی اپنے جامعہ رحمانیہ کے ساتھیوں کے علاوہ دیگر بھائیوں کے ساتھ زیادہ راہ ورسم نہیں تھی۔ ایک ساتھی یاد ہیں جو مقبوضہ کشمیر کے تھے پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔ ان کا نام عبد اللطیف کندی تھا۔ البتہ والد صاحب کے آنے پر ہندوستانی علماء سے رابطہ ضرور ہوتا تھا جن میں ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن اعظمی، (جو اس وقت کلیۃ الحدیث کے عمید تھے) ڈاکٹر ف عبد الرحیم، ڈاکٹر لقمان سلفی، ڈاکٹر عبد الجبار فریوائی، ڈاکٹر عزیر شمس حفظہم اللہ وغیرہ شامل ہیں۔

ہندی بھائیوں کے بارے میں یہ تصور بڑا قوی تھا اور آج تک ہے کہ وہ بہت محنتی تھے۔ امتحانات، ہم نصابی تعلیمی سرگرمیوں ومقابلوں میں پیش پیش، پوزیشنیں لینے والے۔ لیکن دیگر جسمانی سرگرمیوں مثلاً کھیل وغیرہ میں وہ زیادہ حصہ نہیں لیتے تھے۔ ہمارے دور میں مدینہ یونیورسٹی میں تمام ملکوں کی کرکٹ ٹیم بنی ہوئی تھیں، باقاعدہ ورلڈ کپ ہوتا تھا، جیسے ہمیشہ پاکستانی ٹیم ہی جیتتی تھی۔ انڈین ٹیم شائد تھی ہی نہیں۔ کشمیر اور افغانستان کی ٹیم سے کڑا مقابلہ ہوتا تھا۔ (ابتسامہ)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
انس بھائی! آپ کا ڈاکٹر زاکر نائیک حفظہ اللہ کے بارے میں کیا رائے ہے؟ بہت سارے لوگ ان کو پسند کرتے ہیں ان کے دعوتی منہج کی وجہ سے اور کچھ لوگ ان کی مخالفت بھی کرتے ہیں اور ان کو سلفی بھی نہیں مانتے، ان دو طرفہ لوگوں کے موقف کو سامنے رکھتے ہوئے زاکر نائیک صاحب کے لئے آپ کی معتدل رائے کیا ہے؟
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
بہت اعلیٰ، ماشاء اللہ
محترم انس بھائی اللہ آپ کے علم و عمل، مال اور اولاد میں برکت عطا فرمائے اور آپ سے یونہی دین کی خدمت کا کام لیتا رہے۔ آمین
اس فورم کوجوائن کرنے کے بعد اس کے پسِ پردہ محرکات اور پس منظر میں موجود اسے چلانے والی ٹیم کے بارے میں جاننے کا بہت زیادہ اشتیاق تھا جو کہ اس "سلسلہء انٹرویو" سے پور اہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
آپ کا انٹرویو پڑھ کر میرے پاس سوچنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا تھا کیونکہ میرے پاس الفاظ نہیں تھے جن سے میں اپنی سوچ کا اظہار کرسکوں، اسی لیے اس پوسٹ کو ریپلائی کرنے میں اتنا وقت لگا دیا۔ اس کے علاوہ آپ سے کوئی سوال کرنے کی بجائے میں آپ سے یہ درخواست کرنا چاہوں گا کہ براہِ مہربانی میرے اور میرے بچوں کے حق میں بھی دعا کردیجیے کہ اللہ ہم سے بھی اپنے دین کی خدمت کا کام لے لے۔ آمین
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ماشاء اللہ ، تبارک اللہ۔بہت ہی معلوماتی انٹرویو ہے۔انس بھائی کے عظیم مقاصد اور ان کی کاوشوں کو مزید جان کر بہت خوشی ہوئی۔اللہ تعال آپ سمیت تمام اہل و عیال کو دین اسلام کی خدمت پر اجر عظیم عطا فرمائے۔یہ انٹرویو دینی وعلمی لحاظ سے بہت زبردست ہے ، اور اسے باقاعدہ شائع ہونا چاہیئے۔تاکہ دیگر لوگ بھی مستفید ہو سکیں۔
وعلیک السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

جزاک اللہ خیرا! اللہ تعالیٰ آپ کی خلوصِ دل کی کی گئی دعائیں میرے حق میں، آپ کے اپنے، تمام ارکان فورم بلکہ تمام مسلمانوں کے حق میں قبول و منظور فرمائیں۔

انٹرویو کو شائع کرنے کے متعلّق تو فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انٹرویو دیتے وقت ذہن میں یہ تھا کہ ناجانے آئندہ ان چیزوں کو تفصیل سے بیان کرنے کا موقع ملے یا نہ ملے، کم از کم محدث فورم پر میرے اور محدّث سائٹس کے تعارف کے حوالے سے ایک یادگار تھریڈ محفوظ ہو جائے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
انس بھائی محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے؟ یہ سوال شاید آپ کے سوالات لسٹ میں نہیں تھا اور شاید کسی نے ابھی تک پوچھا بھی نہیں
جہاں تک مجھے یاد ہے کہ میری ملاقات
ابوالحسن علوی
شاکر
خضر حیات
قاری مصطفی راسخ
کلیم حیدر
عمیر
حافظ اختر علی
رفیق طاھر
حافظ طاہر اسلام عسکری
حافظ عمران الٰہی
ہابیل
@حافظ عبدالخالق
ابو مریم
ابن بشیر الحسینوی
محمد آصف مغل
محمد نعیم یونس
عبدہ
کیلانی
عمران اسلم
محمد اصغر
عبد الرشید
ساجد
رانا ابوبکر
حافظ محمد عمر
دوست محمد
عبدالقیوم
@یونس فاروقی

ماریہ انعام
ہنیہ انس

سے ہوچکی ہے۔ جن کا نام میں نے نہیں لیا اور ان سے میری ملاقات ہوچکی ہے۔ وہ مائنڈ نہ کریں اور مجھے یاد دہانی کرا دیں!
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
بہت اعلیٰ، ماشاء اللہ
محترم انس بھائی اللہ آپ کے علم و عمل، مال اور اولاد میں برکت عطا فرمائے اور آپ سے یونہی دین کی خدمت کا کام لیتا رہے۔ آمین
اس فورم کوجوائن کرنے کے بعد اس کے پسِ پردہ محرکات اور پس منظر میں موجود اسے چلانے والی ٹیم کے بارے میں جاننے کا بہت زیادہ اشتیاق تھا جو کہ اس "سلسلہء انٹرویو" سے پور اہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
آپ کا انٹرویو پڑھ کر میرے پاس سوچنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا تھا کیونکہ میرے پاس الفاظ نہیں تھے جن سے میں اپنی سوچ کا اظہار کرسکوں، اسی لیے اس پوسٹ کو ریپلائی کرنے میں اتنا وقت لگا دیا۔ اس کے علاوہ آپ سے کوئی سوال کرنے کی بجائے میں آپ سے یہ درخواست کرنا چاہوں گا کہ براہِ مہربانی میرے اور میرے بچوں کے حق میں بھی دعا کردیجیے کہ اللہ ہم سے بھی اپنے دین کی خدمت کا کام لے لے۔ آمین
جزاکم اللہ خیرا! دعاؤں پر اور بہترین انداز میں تبصرہ کرنے کا شکریہ!
انسان كی اپنی ذات اور بیوی بچوں کے حوالے سے بہترین دُعا میرے نزدیک حسب ذیل ہے، وہی اپنے لئے، آپ کیلئے اور سب بھائیوں کیلئے کر دیتا ہوں، اللہ قبول فرمائیں:
ربنا هب لنا من أزواجنا وذريتنا قرة أعين واجعلنا للمتقين إماما
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
انس بھائی !
میرا کچھ سوال تھے آپ سے۔اس وقت پاکستان کی معیشت سود میں ڈوبی ہوئی ہے ،انڈسٹریلیسٹ ، فیکٹری آنرز سے لے کر تجارت میں قدم رکھنے والا ہر انسان ہی اس وقت اس مشکل سے دو چار ہے۔آپ نے کاروباری سیٹپ کو سود سے پاک رکھنے کے لیے کیا تدبیر اختیار کی ہیں؟؟
دوسری طرف بنکوں سے جاری ہونے والے لانز ، اقساط پر گاڑیاں اور پراپرٹیز پر بھی پاکستانی بنکوں میں سود ہے ، اور ایسی صورت میں کہ جب کچھ علماء کرام اسے جائز بھی قرار دے رہے ہیں ، آپ اپنے مالی معاملات کو کیسے سرانجام دے رہے ہیں؟
نیز اسلامی ریاست کا فرض ہے کہ وہ دینی اداروں کی مالی مدد کرے ، اگر بالفرض حکومت وقت ایسا کرتی ہے تو وہ مالی مدد غیر مسلم ممالک سے قرض کی صورت میں حکومت لے رہی ہے۔انھیں دینی و فلاحی کاموں میں صرف کرنا کیسا ہو گا؟؟
اس وقت یہ ہمارا بہت بڑا المیہ ہے۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جزاک اللہ خیرا
نہایت ہی تحمل مزاج انسان ہیں آپ۔ اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
 
Top