محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
اللہ تعالیٰ نے انسان کو بیش بہا نعمتوں سے نوازا ہے۔ انہی انمول نعمتوں میں پاکیزہ اور پر خلوص رشتے بھی شامل ہیں۔ انسان تنہا زندگی نہیں گزار سکتا۔ اسی لیے وہ رشتوں اور روابط کی قید میں ہوتا ہے جس کے بغیر اُس کی زندگی نا ممکن ہو جاتی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ایسا اہم ترین رشتہ کونسا ہے جس کے بغیر انسان ادھورا شمار کیا جاتا ہے؟ والدین! جی ہاں، ماں اور باپ کا رشتہ۔ کیونکہ والدین کی موجودگی اولاد کیلئے ایسے ہی ضروری ہے جیسے جسم کیلئے روح۔ یہ کہنا بالکل درست ہو گا کہ جیسے آنکھیں نور کے بغیر بے مقصد ہوتی ہیں ایسے ہی اولاد والدین کے بغیر نا مکمل ہوتی ہے۔ والدین اور اولاد ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں نہ والدین اولاد کی تکلیف برداشت کر سکتے ہیں اور نہ ہی اولاد والدین کی تکلیف برداشت کر سکتی ہے۔ اس مقدس اور عظیم رشتے میں بے پناہ پیار اور خلوص ہوتا ہے۔ مگر یقین جانیے رشتے اظہار کے محتاج ہوتے ہیں لہٰذا اولاد کو ہر روز اپنے والدین سے اظہار محبت کرنا چاہیے۔ اللہ تعالی ہمیں والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین