• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
نورِ وحی کی کرن :
(هُنَّ لِبَاسٌ لَكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ لَهُنَّ ) تمہاری ازواج تمہارا لباس ہیں ، اور تم ان کا لباس ہو " البقرۃ 187
ـــــــــــــــــــ
"اور معلوم حقیقت ہے کہ لباس پردہ، زینت، وقار، سلیقہ کی علامت ہے، لہذا زوجین کو ایک دوسرے کے لئے
پردہ، زینت، وقار، سلیقہ بننا چاہیئے"
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ای میل کے ذریعے جب کسی زیرہ مشاہدہ دھاگے میں نئی پوسٹ یا جواب وغیرہ کی اطلاع یعنی الرٹ ملتی ہے تو ساتھ کچھ ٹیکسٹ بھی لکھا ہوا آتا ہے!!

"اور معلوم حقیقت ہے کہ لباس پردہ، زینت، وقار، سلیقہ کی علامت ہے، لہذا زوجین کو ایک دوسرے کے لئے
پردہ، زینت، وقار، سلیقہ بننا چاہیئے"

بالا پوسٹ کو اسی لیے زبردست ریٹنگ دی ہے....ابتسامہ!
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ای میل کے ذریعے جب کسی زیرہ مشاہدہ دھاگے میں نئی پوسٹ یا جواب وغیرہ کی اطلاع یعنی الرٹ ملتی ہے تو ساتھ کچھ ٹیکسٹ بھی لکھا ہوا آتا ہے!!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاکم اللہ تعالیٰ خیراً ۔۔۔۔۔ میں نے یہ عبارت اس " اندیشہ " سے نکال دی تھی کہ شاید اردو جملوں کی ترکیب معیاری نہ ہو !
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
پرانے بزرگوں کےبارے سنا ہے ، وہ بعض دفعہ اپنی تصنیفات و تالیفات کو ضائع کردیا کرتے تھے ، بعض تحریروں کو لکھ کر اپنے پاس ہی رکھ لیتے تھے ۔
ہم میں اتنی ہمت تو نہیں ، کہ تحریریں لکھ لیں ، اور پھر اس ’ گوہر نایاب ‘ کو اپنے ہاتھوں ضائع کردیں ، البتہ فیس بک پر ’ آن لی می ‘ کرنا شروع کردیا ہے ۔ اللہ سے مزید حوصلہ اور ہمت کی دعا ہے ۔
ماضی قریب تک بھی تحریریں اتنی لاپروائی سے منظر عام پر نہیں آیا کرتی تھیں ، کم از کم ایک دفعہ رف لکھی جاتی تھی ، پھر اسے دوبارہ فائنل شکل میں لکھا جاتا تھا ، پھر ڈاک کے آںے جانے کے انتظار میں بھی کافی دیر گوشہ گمنامی میں رہتی تھی ، کسی مجلے کے لیے لکھی گئی ہے ، تو اس کے مدیر اور نگران کی چھلنی سے بھی گزرتی تھی ، یوں ایک اناڑی ، اور مبتدی کی تحریر بھی تین چار بندوں کی پانچ سات دفعہ نظر ثانی کے بعد جب منظر عام پر آتی ، تو لائق التفات ہوتی تھی ۔
اب ہمارے جیسوں کا حال یہ ہے ، ادھر تحریر لکھی ، ادھر ’ نشر ‘ ، ’ ارسال ‘ اور ’ جواب بھیجیں ‘ کا بٹن دبایا ، خود اپنے لکھے کی نظرثانی بھی پبلش ہونے کے بعد کی جاتی ہے ، یہی وجہ کے کچھ تحریریں لکھنے والے زیادہ ہیں ، لیکن انہیں پڑھنے والے تھوڑے ہیں ، بلکہ اس رواج کی وجہ سے اچھی بھلی تحریریں بھی پڑھنے سے رہ جاتی ہیں ۔
جلد باز اور بے صبرے ’لکھارئین‘ اور قارئین دونوں کو معیار بلند کرنے کی ضرورت ہے۔​
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
لوگ آپ کو کیسا سمجھتے ہیں ؟ یہ ایک قرینہ ہوسکتا ہے ، اچھائی یا برائی کا معیار نہیں ۔
حقیقی معیار، اللہ تعالی اور انسان کا اس کے ساتھ تعلق ہے ۔
لوگوں کی دسترس میں آپ کے ظاہری اقوال و افعال ہیں ، اللہ کے ساتھ تعلق کی مخفی کیفیات لوگوں کے علم سے ماورا ہیں ۔
اگر اللہ راضی ہے ، تو لوگوں کی خوشی یا ناراضی کوئی معنی نہیں رکھتی ۔
لوگوں کی طرف سے لائک ڈس لائک کی ریٹنگ کی بجائے ،اپنے دل کی آواز کو محسوس کریں ، فطرت سلیمہ کی ریٹنگ پربھی توجہ کریں ۔
بعض دفعہ آپ کی تقریر و تحریر یا اخلاق و کردار پر لوگ واہ واہ کر رہے ہوتے ہیں ، لیکن آپ کا دل آپ کو ملامت کر رہا ہوتا ہے ، جبکہ بعض دفعہ آپ کو کوئی اچھا رسپانس نہیں ملتا ، لیکن دل اطمینان و رضا کی دولت سے مالا مال ہوتا ہے ۔
قول و فعل میں سلامت روی کے ساتھ اگر اخلاص و للہیت کی دولت نصیب ہوجائے ، تو سمجھیے دنیاوی جنت مل گئی ، چاہے آپ کسی جیل کی کال کوٹھڑی میں ہی کیوں نہ ہوں ۔​
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

پیٹھ پیچھے آپ کی بات چلے تو گھبرائیں مت ، کیونکہ بات انکی ہی ہوتی ہے جن میں کوئی بات ہوتی ہے ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
"و ما جعلنا القبلة التي كنت عليها إلا لنعلم من يتبع الرسول ممن ينقلب على عقبيه "
گویا تحویل قبلہ منافقین کا امتحان تھا ۔ منکرین حدیث اور عقل پرست اس دور میں ہوتے تو سارا بھرم کھل جاتا۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
پرانے بزرگوں کےبارے سنا ہے ، وہ بعض دفعہ اپنی تصنیفات و تالیفات کو ضائع کردیا کرتے تھے ، بعض تحریروں کو لکھ کر اپنے پاس ہی رکھ لیتے تھے ۔
ہم میں اتنی ہمت تو نہیں ، کہ تحریریں لکھ لیں ، اور پھر اس ’ گوہر نایاب ‘ کو اپنے ہاتھوں ضائع کردیں ، البتہ فیس بک پر ’ آن لی می ‘ کرنا شروع کردیا ہے ۔ اللہ سے مزید حوصلہ اور ہمت کی دعا ہے ۔
ماضی قریب تک بھی تحریریں اتنی لاپروائی سے منظر عام پر نہیں آیا کرتی تھیں ، کم از کم ایک دفعہ رف لکھی جاتی تھی ، پھر اسے دوبارہ فائنل شکل میں لکھا جاتا تھا ، پھر ڈاک کے آںے جانے کے انتظار میں بھی کافی دیر گوشہ گمنامی میں رہتی تھی ، کسی مجلے کے لیے لکھی گئی ہے ، تو اس کے مدیر اور نگران کی چھلنی سے بھی گزرتی تھی ، یوں ایک اناڑی ، اور مبتدی کی تحریر بھی تین چار بندوں کی پانچ سات دفعہ نظر ثانی کے بعد جب منظر عام پر آتی ، تو لائق التفات ہوتی تھی ۔
اب ہمارے جیسوں کا حال یہ ہے ، ادھر تحریر لکھی ، ادھر ’ نشر ‘ ، ’ ارسال ‘ اور ’ جواب بھیجیں ‘ کا بٹن دبایا ، خود اپنے لکھے کی نظرثانی بھی پبلش ہونے کے بعد کی جاتی ہے ، یہی وجہ کے کچھ تحریریں لکھنے والے زیادہ ہیں ، لیکن انہیں پڑھنے والے تھوڑے ہیں ، بلکہ اس رواج کی وجہ سے اچھی بھلی تحریریں بھی پڑھنے سے رہ جاتی ہیں ۔
جلد باز اور بے صبرے ’لکھارئین‘ اور قارئین دونوں کو معیار بلند کرنے کی ضرورت ہے۔​
صد فیصد درست
اب قارئین کم اور لکھاری زیادہ ہے
اب قارئین کم اور ویورز زیادہ ہیں
اب قارئین کم اور شیئر کرنے والے زیادہ ہیں۔
جب سے آن لائن اردو لکھنے کی سہولت میسر آئی ہے، تب سے ایسے لوگ بھی خود کو لکھاری کے روپ میں پیش کرنے لگے ہیں، جو درست املا اور قواعد کے ساتھ ایک پیراگراف بھی نہیں لکھ سکتے۔ ان جدید لکھاریوں کی دیکھا دیکھی، روایتی لکھاری بھی اس دور میں اس خوف سے شامل ہونے لگے ہیں کہ کہیں ہم بطور قلمکار بہت پیچھے نہ رہ جائیں۔
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
الحمدللہ
اور اسے کہتے ہیں انٹرنیٹی میکے میں چار ماہ چھبیس دن بعد قدم رنجا فرمانا!مسکراہٹ
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
بہن کو خوش آمدید کہا جاتا ہے:
اھلا وسھلا مرحبا!!
اللہ تعالی آپ کو خوش و خرم رکھے۔۔آمین!
 
Top