• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشرک کی نجاست کا حکم

شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
257
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
77
محترم عامر بھائی آپ جلدی میں بہت دور چلے جاتے ہیں.میں نے جو کہا ہے اس پر ذرا غور تو فرمالیں.اور اس پر اپنی رائے پیش کریں.جزاک اللہ.
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
257
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
77
محترمی آپکی ان تمام باتوں کی طرف آگے آئینگے.انشاء اللہ.لیکن بنیادی باتیں ذرا حل ھوجائیں.کیونکہ انہی باتوں پر آپکی تمام باتوں کا انحصار ھے.
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حکمی یا حسی کا مفہوم یہ ہے :
1۔حسی: حسی کا تعلق حسیات یعنی کسی بھی چیز کی جسمانی کیفیت۔اس لیے کوئی بھی انسان اپنے جسم کے اعتبار سے ،مذہب اور عقائد کے اختلاف کی وجہ سے پلید اور نجس نہیں ہوتا۔
2۔حکمی : حکمی کا مطلب ہے کہ کسی چیز کے اندر ایسے عیوب پائے جاتے ہوں تو شرعی اعتبار سے قبیح قسم کے ہوں تو ایسے رویے پر حکمی پلیدگی کا حکم لگایا جاتا ہے اور اس کو نجاست حکمی کہتے ہیں۔جیسا کہ کسی انسان کو کہا جاتا ہے کہ ’’تمہاری سوچ کتنی گندی ہے‘‘تو یہ سوچ کو گندہ اس کے رویے کی وجہ سے کہا جاتا ہے ورنہ سوچ بذات خود کوئی نجس مادہ نہیں ہے۔
امید ہے بات واضح ہو گئی ہو گی۔ان شاء اللہ
حکمی نجاست کو معنوی بھی کہتے ہیں
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
محترم یا شیخ!
" مومن پاك ہے " يہ حديث ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ سے مروى ہے، وہ بيان كرتے ہيں كہ مجھے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم ملے تو ميں جنابت كى حالت ميں تھا، چنانچہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ميرا ہاتھ پكڑا تو ميں ان كے ساتھ ساتھ چلنے لگا حتى كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم ايك جگہ بيٹھ گئے، اور ميں چپكے سے وہاں سے كھسك گيا، اور گھر آكر غسل كيا اور پھر رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے پاس واپس آيا تو وہ بيٹھے ہوئے تھے، فرمانے لگے:ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ كہاں تھے ؟
ميں نے ان سے عرض كيا تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: سبحان اللہ، اے ابو ہريرہ مومن نجس نہيں ہوتا "
صحيح بخارى كتاب الغسل حديث نمبر ( 276 ) صحيح مسلم كتاب الحيض حديث نمبر ( 556 )
یا شیخ! اس حدیث مبارکہ کی روشنی میں۔۔۔
اگر مومن نجس نہیں ہوتا تو کیا اس حدیث کامعکوس مطلب یہ لیا جاسکتا ہے کہ مشرک حسّی نجس ہوتا ہے؟ کیونکہ وہ شرعی طہارت کا خیال نہیں رکھتا۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِ‌كُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَ‌بُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَ‌امَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَـٰذَا ۚ وَإِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ اللَّـهُ مِن فَضْلِهِ إِن شَاءَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
مجھے اُمیدہے کہ مشرکوں کا مسجد میں ٹھہرانا اس آیہ کریمہ کے نزول سے پہلے کا واقعہ ہوگا۔
تصحیح کردیجئے گا۔ جزاک اللہ خیرا۔
محترم بھائی! شیخ کہنے کی بجائے انس بھائی کہہ لیا کریں تو کمفرٹ فیل کروں گا۔

آپ نے جیسا کہ خود ہی واضح کیا ہے کہ اس مسئلے میں علماء کے مابین اختلاف ہے کہ مشرک کی نجاست حسی ہے یا حکمی (معنوی)؟ جمہور علماء کی رائے حکمی نجاست کی ہی ہے۔

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ والی حدیث کی وضاحت انور شاہ راشدی بھائی نے خوب کردی ہے کہ اس سے مراد معنوی نجاست ہے نہ کہ حسّی!

باقی یہ کہنا کہ نبی کریمﷺ نے مشرکوں کو جو مسجد میں ٹھہرایا تھا وہ آیت کریمہ کے نزول سے پہلے ہوگا؟ یہ ایک احتمال ہے۔ اس کی اہمیت تب ہی ہو سکتی ہے جب کہیں اس کی صراحت ہوجائے۔ نبی کریمﷺ مشرک قیدیوں کو مسجد میں باندھ بھی لیتے تھے، مہمان مشرکوں کو مسجد میں ٹھہرا بھی لیتے تھے۔ اسی طرح اہل کتاب عورت سے شادی کا بھی جواز ہے، اور یہ صراحت کتاب وسنت میں نہیں ہے کہ شوہر اہل کتاب بیوی کو چھونے پر طہارت کا التزام کرے۔

باقی مسجد حرام کا معاملہ دیگر مساجد سے خاص ہے۔

واللہ اعلم!
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
257
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
77
محترم ارسلان بھائی آپکا شکریہ.
اللہ تعالی آپکو خوش رکہے.
محترمی ومکرمی میں پہلے بہی عرض کر چکا ہوں کہ میں ٹیبلٹ استعمال کرتا ہوں اس لئے اس طرح کی مسٹیک ہوجا تی ہیں.پھر بھی آپکا شکریہ.
محترم حافظ عمران بھائی کا بھی شکریہ.
محترم انس نضر بہائی میں نے حدیث "ابی ھریرة"پر دو اشکال پیش کئے ھیں،پلیز اسکی وضاحت کیجئے.پچہلے صفحہ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
فورم میں موجود علماء کرام سے التماس ہے کہ میرے ان شبہات کا ازالہ کرنے میں میری مدد فرمائیں.
شیخ ابن بشیر الحسینوی صاحب اور محترمی ومکرمی خضر حیات بہائی آپکی کیا رائے ھے؟
نجاست معنوی والی بات ہی ٹھیک لگ رہی ہے جیساکہ استاد محترم انس صاحب نے وضاحت فرمائی ۔ واللہ اعلم
 
Top