• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ناصبیت

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
بس یہی وہ نکتہ ہے جو آپ سمجھ لیں تو بات واضح ہو جائے گی؛اہل سنت یا بدعتی ہونے کا مدار ایک آدھ مسئلہ نہیں ہوتا ؛بنیادی منہاج فکر اور اصولوں کی بنیاد پر فیصلہ ہوتا ہے؛ایک اہل سنت عالم بھی بسا اوقات غلطی کر جاتا ہے لیکن اس سے وہ بدعتی نہیں ہو جاتا۔
اس چیز کو امام شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ نے بہت اچھی طرح نکھارا ہے؛ان کی کتابوں کا مطالعہ کریں ۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
بس یہی وہ نکتہ ہے جو آپ سمجھ لیں تو بات واضح ہو جائے گی؛اہل سنت یا بدعتی ہونے کا مدار ایک آدھ مسئلہ نہیں ہوتا ؛بنیادی منہاج فکر اور اصولوں کی بنیاد پر فیصلہ ہوتا ہے؛ایک اہل سنت عالم بھی بسا اوقات غلطی کر جاتا ہے لیکن اس سے وہ بدعتی نہیں ہو جاتا۔
اس چیز کو امام شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ نے بہت اچھی طرح نکھارا ہے؛ان کی کتابوں کا مطالعہ کریں ۔
محترم -

میں بھی آپ کو یہی سمجھانا چاہ رہا ہوں کہ :حقیقی اہل سنّت وہ ہیں جو تمام صحابہ کرام و صحابیات رضوان اللہ اجمین اوران کی آل اولاد سے محبّت رکھتے ہیں (بشمول اہل بیت) اور ان کی حرمت کی حفاظت کے لئے کوشاں ہیں- اور اہل بدعت وہ ہیں جو صرف اہل بیت سے ہی محبّت کے دعوے دار ہیں- جن کا بنیادی منہج و فکر اور اصول صرف اہل بیت کی حرمت کی ہی حفاظت ہے اب چاہے اس کے لئے کسی معتبر صحابی یا ان کی آل اولاد کو ہی مورد الزام ٹھرا دیا جائے-
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ :

قال امير المؤمنين علي بن ابي طالب :

(( ليحبنی قوم حتی يدخلوا النار في ، وليبغضنی قوم حتی يدخلوا النار في بغضی . ))

امیر المؤمنین علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں :

" بلاشبہ ایک قوم مجھ سے محبت کرے گی حتی کہ میری محبت میں وہ جہنم میں داخل ہو جائیں گے ، اور ایک قوم بلاشبہ مجھ سے بغض رکھے گی حتی کہ میرے بغض میں جہنم میں داخل ہو جائیں گے ___ "

_______________________

[ فضائل الصحابة : ٩٥٢ ]
( سنده صحيح )

★ ناصبی علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھنے والے اور رافضی علی رضی اللہ کی محبت میں صحابہ کی تنقیص کرنے والے _____

★ ابن منظور لسان العرب(۱۴/۱۵۷)میں کہتے ہیں:

’’ناصبی ایک فرقہ ہےجن کا دین علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھنا ہے

★ اور امام ابن قیم رحمہ اللہ نے اپنے قصیدے کے شروع میں کہا ہے:

’’اگر صحابہ رضوان اللہ علیہم سے محبت رکھنی ناصبیت ہوتوثقلین گواہ رہیں کہ میں ناصبی ہوں‘‘

بے شک ھم سب جو آپس میں اختیلاف کر رہے ہیں !

کیا ھم سب اہل بیت اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہماء سے محبت نہیں رکھتے ہیں - بے شک رکھتے ہیں - لہذا ھم میں سے نہ تو کوئی رافضی ہے اور نہ ناصبی

کیونکہ ! اہل بیت اور صاحبہ کرام رضی اللہ عنہماء سے محبت ایمان کی نشانی ہے -

اگر کسی کے دل کے اندر کسی بھی اہل بیت یا کسی بھی صحابہ کا بغض ہو ھم اس کو مسلمان ہی نہیں سمجھتے - دلیل حدیث سے

اہل بیت سے بغض رکھنا والا جہنمی ہے :




أخرج ابن حبان في صحيحه والحاكم عن أبي سعيد رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (والذي نفسي بيده، لا يبغضنا أهل البيت رجل، إلاّ أدخله الله النار ۔


مجھے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جو شخص بھی اہلِ بیت سے بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اسے دوزخ میں داخل فرمائے گا۔

المستدرک للحاکم النیسابوری ۳: ۱۵۰ وقال : حدیث صحیح، مناقب علی بن ابی طالب لابن المغازلی: ۱۳۸، الخصاءص الکبری ۲: ۲۶۶، والدر المنثور ۶: ۷ للسیوطی، وصححہ ابن حجر فی الصواعق المحرقۃ: ۲۳۹، ینابیع المودۃ للقندوزی: ۴۸ عن ابن حنبل فی زوائد المسند


علامہ البانی رحمہ اللہ نے بھی السلسلة الصحيحة میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔



صحابہ کرام سے بغض رکھنے والے منافق اور ان سے محبت رکھنے والا مومن !




شانِ صحابہ کے بارے میں قرآنی آیات :


اللہ رب العزت نے فرمایا:

((وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ)) [التوبة: 100].

ترجمہ: اور جو مہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ اخلاص کے ساتھ ان کے پیرو ہیں اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وہ سب اس سے راضی ہوئے اور اللہ نے ان کے لئے ایسے باغ مہیا کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ بڑی کامیابی ہے۔

اللہ تعالی نے فرمایا:

((مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا ... ))الآية [الفتح: 29]،

ترجمہ: محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں کافروں پر سخت ہیں آپس میں رحمدل ہیں، تو انہیں دیکھے گا رکوع اور سجدے کر رہے ہیں اللہ تعالٰی کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں ہیں۔

اور اللہ تعالی کا فرمان ہے:

((لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنْزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا)) [الفتح: 18]

ترجمہ: یقیناً اللہ تعالٰی مومنوں سے خوش ہوگیا جبکہ وہ درخت تلے تجھ سے بیعت کر رہے تھے ان کے دلوں میں جو تھا اسے اس نے معلوم کرلیا اور ان پر اطمینان نازل فرمایا اور انہیں قریب کی فتح عنایت فرمائی۔

اورفرمانِ الٰہی ہے:

((لَا يَسْتَوِي مِنْكُمْ مَنْ أَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ أُولَئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِنَ الَّذِينَ أَنْفَقُوا مِنْ بَعْدُ وَقَاتَلُوا وَكُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَى وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ)) [الحديد: 10].

ترجمہ: تم میں سے جن لوگوں نے فتح سے پہلے فی سبیل اللہ دیا ہے اور قتال کیا ہے وہ (دوسروں کے) برابر نہیں بلکہ ان کے بہت بڑے درجے ہیں جنہوں نے فتح کے بعد خیراتیں دیں اور جہاد کیے، ہاں بھلائی کا وعدہ تو اللہ تعالٰی کا ان سب سے ہے جو کچھ تم کر رہے ہو اس سے اللہ خبردار ہے۔


لہذا بھائیوں تاریخ ھمارے لئے حجت نہیں بلکہ حجت قرآن و سنت ہے جس کی ذمہ داری اللہ سبحان و تعالیٰ نے لی ہے -
 
Last edited:

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
محترم ڈاکٹر دامانوی صاحب رقم طراز ہیں:
یزید بن معاویہ کے جنتی ہونے کا نظریہ پاک و ہند میں سب سے پہلے محمو داحمد عباسی نے پیش کیا۔ یہ شخص کٹر ناصبی عقائد کا حامل تھا اور اس نے اپنی کتاب ’خلافت ِمعاویہ و یزید‘ اس زمانے میں تحریر کی کہ
جب وہ چینی سفارتخانہ میں ملازم تھا۔ میں بھی جب اس کی اس تحقیق جدید سے متاثر ہوا تھا تو اس سے ملاقات کے لیے اس کے گھر گیا اور میں نے دورانِ گفتگو اس سے کہا کہ آپ نے سیدنا حسینؓ کے سر کے متعلق لکھا ہے کہ اس کے متعلق تمام روایات وضعی ہیں جبکہ صحیح بخاری میں روایت ہے کہ حسینؓ کا سر مبارک ابن زیاد کے سامنے پیش کیاگیا۔
عباسی صاحب نے کہا: ’’ہاں! بخاری گدھے نے یہ بات لکھی ہے۔‘‘ (معاذ اللہ)
میں نے جب اُس سے امام بخاریؒ کے متعلق یہ گستاخی سنی تو مجھے سخت صدمہ پہنچا اور عباسی صاحب کی عقیدت کاسارا نشہ اسی وقت اُتر گیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے تحقیق کی توفیق عنایت فرمائی۔ وللہ الحمد
دراصل محمود احمد عباسی نے یہ سب کچھ تحقیق کے نام سے پیش کیا تھا جس سے عام تعلیم یافتہ طبقہ کافی متاثر ہوا اور بعض علماء کرام بھی ان کی تحقیق سے متاثر ہوکر ان کے دامن گرفتہ ہوگئے اور پھر ان کی تحقیق ایسی بلند ہوئی کہ
انہوں نے صحیح بخاری پربھی ہاتھ صاف کردیا جیسا کہ جناب حبیب الرحمن کاندھلوی نے ’مذہبی داستانیں‘ لکھیں اور جناب محمد عظیم الدین صدیق صاحب نے اپنی کتاب ’حیاتِ سیدنا یزید‘ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان حضرات نے اپنی کتب میں سیدنا علی ؓ اور خاندانِ اہل بیت رسول اللہﷺسے بغض و عداوت کا کھل کر اِظہار کرکے اپنے چھپے ہوئے گندے ناصبی عقیدہ کو بھی ظاہر کیا۔ ایک طرف یہ سیدنا علیؓ کی خامیاں نکالتے ہیں اور دوسری طرف یزید کو ’سیدنا‘ یزید اور ’رحمتہ اللہ علیہ‘ لکھتے ہیں۔
(حوالہ)
السلام و علیکم و رحمت الله -

ڈاکٹر جابر دامانوی صاحب کی " جیش مَغْفُوْرٌ لَّهُمْ کے سپہ سالار" سے متعلق غلط سلّط توجیحات آپ اس تھریڈ میں ملاحظه کرسکتے ہیں-

http://forum.mohaddis.com/threads/کیا-جیش-مَغْفُوْرٌ-لَّهُمْ-کے-سپہ-سالار-سیدنا-معاویہ-تھے؟.10198/

ڈاکٹر صاحب فرماتے ہیں کہ :
جن حضرات نے یزید بن معاویہ کے لشکر کو اوّل جیش کا مصداق قرار دیا ہے اُنہیں اس سلسلہ میں غلطی لگی ہے اور انہوں نے اس بات کی کوئی دلیل ذکر نہیں کی اور نہ سنداً کوئی روایت ذکر کی بلکہ صرف یہی بات ذکرکرکے کہ یزید کے لشکر نے قسطنطنیہ پر لشکر کشی کی تھی اور بس...‘‘ (ماہنامہ’ محدث‘، لاہور، جنوری ۲۰۱۰ء : ص ۵۸،۵۹)

دامانوی صاحب کی ان غلط سلط توجیحات سے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان پر رافضیت غالب تھی -
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

بہترین اصلاحی تحریر ہیں - خاص کر آج کے پر فتن دور میں ھم سب اس کو ضرور پڑھیں - اور سب بھائی اس مضمون کو فیس بک اور جتنے بھی ذرائع ہے وہاں پر ضرور پوسٹ کریں

منہج سلف کا مفہوم اوراہمیت

ڈاکڑ سید شفیق الرحمن حفظہ اللہ


لنک
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
طاہر بھائی میرا آپ کو ایک مشورہ ہے کہ کسی بھی تاریخی موضوع پر بحث کرتے وقت مخالف فریق یا کسی بھی رکن پر حکم لگانے میں جلدی نہ کیا کریں باقی آپ کی مرضی ہے کسی کو ناصبی بنائیں یا کافر یا رافضی
میں آپ کے خیر خواہانہ مشورے پر بے حد شکر گزار ہوں لیکن اس سے بہ ظاہر معلوم ہو رہا ہے کہ میں جلد بازی میں فریق مخالف پر حکم لگانے کا مرتکب ہوا ہوں حالاں کہ ایسا نہیں ہے؛میں نے محمود احمد عباسی کو عجلت میں ناصبی نہیں کہا بل کہ سوچ سمجھ کر کہا ہے اور میرے خیال میں علماے اہل حدیث میں اب اس پر قریب قریب اتفاق ہے؛کیا آپ عباسی صاحب کو سنی سمجھتے ہیں؟؟اور کیا اس کے برخلاف موجودہ دور کے کسی معتبر اہل حدیث عالم کی راے پیش کر سکتے ہیں ؟؟
اس کے علاوہ میں نے کسی رکن پر کوئی حکم لگایا ہے تو نشان دہی فرمائیے تاکہ میں اس پر غور سکوں؛جزاکم اللہ خیراً
 
Last edited:

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میں آپ کے خیر خواہانہ مشورے پر بے حد شکر گزار ہوں لیکن اس سے بہ ظاہر معلوم ہو رہا ہے کہ میں جلد بازی میں فریق مخالف پر حکم لگانے کا مرتکب ہوا ہوں حالاں کہ ایسا نہیں ہے؛میں نے محمود احمد عباسی کو عجلت میں ناصبی نہیں کہا بل کہ سوچ سمجھ کر کہا ہے اور میرے خیال میں علماے اہل حدیث میں اب اس پر قریب قریب اتفاق ہے؛کیا آپ عباسی صاحب کو سنی سمجھتے ہیں؟؟اور کیا اس کے برخلاف موجودہ دور کے کسی معتبر اہل حدیث عالم کی راے پیش کر سکتے ہیں ؟؟
اس کے علاوہ میں نے کسی رکن پر کوئی حکم لگایا ہے تو نشان دہی فرمائیے تاکہ میں اس پر غور سکوں؛جزاکم اللہ خیراً
میں نے حکم لگانے پر بات کی ہے اور حکم لگانے کے حوالے سے بسااوقات تمام کیفیات پائی جاتی ہیں لیکن حکمت و تدبر کے تحت حکم نہیں لگایا جاتا مجھے اس بارے میں اپنے استاذ محترم شیخ صالح العثیمین رحمہ اللہ کے درس کی تلاش ہے اگر مل گیا تو یہاں اسے پوسٹ کروں گا
لیکن کیا ناصبیت کے بعد بندہ بندہ اہل سنت و جماعت سے بھی باہر نکل جاتا ہے
اور میرا عباسی صاحب کو سنی سمجھنا یا نہ سمجھنا یہ کوئی دلیل نہیں اور میں اس حوالے سے حق کو دیکھتا ہوں اور دلیل کے ساتھ دیکھتا ہوں لہذا عباسی صاحب کی جتنی باتیں مدلل ہیں اور صحیح ہیں میں ان کو مانتا ہوں اور جو غلط ہیں سو غلط ہیں
وہی بات عباسی صاحب کہیں تو غلط اور وہی بات کوئی سلفی کہہے تو ٹھیک ۔۔۔ میں اس تفریق کا قائل نہیں
اگر ایسا ہی ہے یعنی عباسی صاحب ناصبی ہیں تو ان کی کوئی بات قابل اعتبار نہیں تو میری آپ سے ایک گزارش ہے
کہ مجھے پچھلے چودہ سو سال کے متفق اسلاف کے نام لکھ دیں ؟ جن کے عقیدے اور منھج پر کہیں سے سے کوئی آواز نہ اٹھی ہو
یا جن پر کوئی دلیل قائم نہ ہو سکی ہو۔ کیونکہ اعتراض تو امام بخاری رحمہ اللہ پر بھی کیا گیا ہے لہذا
صرف ان سلف سالحین کے نام درکار ہیں جن پر تمام اہل علم متفق ہوں کہ یہ منھج کے اعتبار سے بالکل ٹھیک ہیں
تاکہ میں اور آپ آئندہ سے اپنی تحریروں میں صرف انہی اسلاف کے حوالے دیں گے باقی کے نہیں ۔۔۔۔
ورنہ دلیل کو شخصیات کے پس منظر میں دیکھنا چھوڑ دیں
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اس کے علاوہ میں نے کسی رکن پر کوئی حکم لگایا ہے تو نشان دہی فرمائیے تاکہ میں اس پر غور سکوں؛جزاکم اللہ خیراً
میں نے عمومی طور پر گفتگو کہ تھی نہ کہ میرا یہ مقصد تھا کہ آپ مستقل اسی منھج پر ہیں اگر پھر بھی میری تحریر میں ایسی کوئی بات محسوس ہو رہی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں
 
Top