• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

12 ربیع الاول والے دن لائٹ لگانے پر منع کرنے پر اہل حدیث نوجوان قتل !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ap ek bar boldain "Hum Ap SAW KO akhri Nabi mantay hain oor Yeh kay un kay baad koi Nabi nahi hai "
us kay baad Yeh behs khatam hojay gee jo apko kerna acha lagay apka aqeeda jo humain acha lagay woh humara aqeeda or mera kisi bhi deni jamat say taluq nahi hai nahi main kisi bhi jamat ya peer ko manany walay main say hon meray liye Nabi hi meray ustad or Quran meri qanoon hai




اس کو بھی پڑھ لے -
اس امت کے مختلف عقائد کے مالک فرقے ایک کے علاوہ سب کے سب آگ میں

اگر آپ اسلامی گروہوں کے بنیادی اختلاف کی وضاحت فرمائيں تو میں آپ کا ممنون رہوں گی ، باوجود اس کے مجھے اس کا علم ہے کہ اسلام ایک ہی دین ہے ؟

الحمد للہ :

اے سائلہ بہن آپ کے سوال کا جواب بہت طویل ہے جس کے لۓ یہ ویپ سائٹ نہیں بلکہ کتاب صحیح ہے ، لیکن ہم یہاں پر جلدی میں یہ ہی کہیں گے : کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پہلے ہی اس امت میں افتراق کی خبر دے دی ہے جس طرح کہ اس امت سے پہلی امتیں افتراق کا شکار ہوئيں ، اس کا ذکر اس حدیث میں ہے جو ابو ھریرۃ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے :

وھب بن بقیۃ عن خالد عن محمد بن عمرو عن ابی سلمۃ عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالی عنہ : وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( یھودی اکہتریابہتر اور عیسائ اکہتریا بہتر فرقوں میں بٹے ، اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹے گی ) سنن ابو داوود نے کتاب السنۃ کے اندر باب شرح السنۃ میں نقل کی ہے ۔

اور عوف بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(یھودی اکہترفرقوں میں بٹے ان میں سے ستر جہنم اور ایک جنت میں ہے ، اور عیسائ بہتر فرقوں میں بٹے ان میں سے اکہتر جہنم اور ایک جنت میں ہے ، اور اس ذات کی قسم جس کے ھاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے میری امت تہتر فرقوں میں بٹے گی ایک جنت میں اور بہتر جہنم میں جائيں گے ، رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ وہ کون ہوں گے ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ جماعت ہے ) سنن ابن ماجۃ ( 3982 )

تو اس حدیث میں جماعت سے سے مراد یہ ہے کہ جس عقیدہ اور عمل پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضي اللہ تعالی عنہم تھے ۔

ان گروہوں اور فرقوں میں سے جو کہ اسلا م کی طرف منسوب ہیں کچھ تو اللہ تعالی کی توحیداوراس کے اسماء وصفات میں گمراہ ہوۓ اور انہوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ جو کچھ بھی موجود ہے وہ اللہ ہے اور یہ کہ اللہ تعالی اپنی مخلوق میں حلول کر گیا ہے ، - اللہ تعالی ان کے اس قول سے منزہ اور بلند وبالا ہے - بلکہ اللہ تعالی اپنے آسمانوں کے اوپر اپنے عرش پر مستوی اور اپنی مخلوق سے منفصل ہے ۔

اور کچھ گروہ اور فرقے باب الایمان میں گمراہ ہوۓ اور انہوں نے اعمال کو ایمان سے خارج قرار دیتے ہوۓ کہنے لگے کہ ایمان میں کمی و زیادتی نہیں ہوتی ، حالانکہ صحیح یہ ہے کہ ، ایمان قول اور عمل کا نام ہے اور اطاعت کرنے سے ایمان بڑھتا اور نافرمانی سے اس میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

اور کچھ مرتکب کبیرہ کے متعلق گمراہی کا شکار ہو ‎ۓ اور انہوں نے مرتکب کبیرہ کو اسلام سے خارج قرار دیا اور اس پر یہ حکم جڑ دیا کہ وہ ابدی جہنمی ہے ، حالانکہ صحیح بات یہ ہے کہ مرتکب کبیرہ – شرک و کفراکبر کے علاوہ - اسلام سے خارج نہیں ( جب تک وہ اسے حلال نہ سجھے ) ۔

اورکچھ فرقے قضاء و قدر کے باب میں گمراہ ہوۓ اور انہوں نے کہنا شروع کردیا کہ : انسان اپنے افعال کے کرنے پر مجبور ہے ، حالانکہ صحیح بات یہ ہے کہ انسان کو ارادہ اور مشیئت حاصل ہے جس بنا پر اس کا محاسبہ ہوگا اور اپنے افعال کا متحمل ہوگا ۔

اور کچھ گروہ اور فرقے قرآن کے متعلق گمراہی کاشکار ہوۓ اور کہنے لگے کہ قرآن کریم مخلوق ہے ، حالانکہ صحیح بات یہ ہے کہ قرآن کریم اللہ تعالی کا نازل کردہ کلام ہے جو کہ مخلوق نہیں ۔

اور کچھ فرقے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے متعلق گمرہی کا شکار ہوکر انہیں کافرکہنے لگے اور ان سب وشتم کرنے لگے حالکہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ صحابہ ہیں جن کے ہوتے ہوۓ اور ان کے درمیان وحی کا نزول ہوا ، اور وہ امت میں سے سب سے زیادہ جاننے والے اور سب سے زیادہ عبادت گزار ہیں انہوں نے اللہ تعالی کے راستے میں اس طرح جھاد کیا جس طرح کہ جھاد کرنے کا حق حاصل تھا ، اور اللہ تعالی نے ان کے ساتھ دین اسلام کی مدد فرما‏ئ رضی اللہ عنہم وارضاھم ۔

تو اس طرح وہ سب فرقے جو اسلام سے انحراف کا شکار ہوۓ اور اللہ تعالی کے دین میں بدعات ایجاد کرلیں اور ہر ایک فرقہ جو کچھ اس کے پاس ہے اس پر خوش اور شیطان کے راستے پر چل نکلا اور اللہ تعالی کے اس قول کی خلاف ورزی کرنی شروع کردی ۔

اللہ تعالی کافرمان ہے :
{ اور بیشک میرا یہ سیدھا راہ ہے اس راہ کی تم بھی پیروی کرو اور مختلف راہوں پر نہ چلو جو کہ تمہیں اللہ تعالی کے راہ سے ہٹا دیں گے اس کی اللہ تعالی نے تمہیں وصیت کی ہے تا کہ تم اس کا تقوی اختیار کرو } الانعام ( 153 )

ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں اھل سنت میں سے بناۓ اور آگ سے نجات دے اوراچھے اور نیک و صالح لوگوں کے ساتھ جنت میں داخلہ عطا فرماۓ ، آمین یا رب العالمین ۔

اور اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمتیں نازل فرماۓ

واللہ تعالی اعلم .
الشیخ محمد صالح المنجد
 

گنہگار

مبتدی
شمولیت
اگست 09، 2014
پیغامات
70
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
24
یہ بار بار قادیانی کس کو کہہ رہا ہے ؟ تمہاری طرح ہماری زبان گندی نہیں
یہ قادیانی ، رضاخانی دیوبندی سب تمہاری ہی شاخیں ہیں
ہم صرف محمدی ہیں اللہ اور اللہ کے پیارے رسول خاتم النبین محمد الرسول اللہ کو اور"کی" ماننے والے
جاہل انسان ! اردو لکھنے تو آتی نہیں پڑھنے ، بڑا آتی ہے
ماں باپ نے اسی لیے پورا نہیں پڑھایا کہ کہیں "وہابی" نہ بن جا
کنوینٹ کی نسل کرسمس نہیں منائے گی لیکن شوق تو پورا کرے گی ہی نا
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ap ek bar boldain "Hum Ap SAW KO akhri Nabi mantay hain oor Yeh kay un kay baad koi Nabi nahi hai "
us kay baad Yeh behs khatam hojay gee jo apko kerna acha lagay apka aqeeda jo humain acha lagay woh humara aqeeda or mera kisi bhi deni jamat say taluq nahi hai nahi main kisi bhi jamat ya peer ko manany walay main say hon meray liye Nabi hi meray ustad or Quran meri qanoon hai
اس لنک کو بھی پڑھ لے

http://forum.mohaddis.com/threads/عقیدہ-ختم-نبوت-اور-بریلویت.1128/
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
”طبقہء خاص“کے پاس ”قرآن و سنت“کے علاوہ ہر چیز ”میسر“ ہے جن میں ”دشنام طرازیاں“ اور ”بازاری زبان“ بہت عام ہے لیکن ان کے اس ”بد تہذیبی“ کے باوجود ہم انہیں ”قرآن“کی طرف دعوت دیتے ہیں ۔ میرے خیال میں ”طبقہء خاص“سے تعلق رکھنے والوں کے ”الفاظ“کو حذف نہ کیا جائے تاکہ نئے آنے والے” مہمان “دیکھ کر اندازہ لگا لیں کہ کون ”متبعِ سنت“ ہے کون محض”دعوے دار“ہیں۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
انا للہ و اناعلیہ راجعون
یہ مذہبی دھشت گردی کے زمرے میں آتا ھے
لواحقین کو فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کی
درخواست دینی چاہیئے۔
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا

محترم بھائی دہشت گردی وہ نہیں جس کو آپ اور میں دہشت گردی کہیں بلکہ دہشت گردی وہ ہے جسکو انکا آقا امریکہ دہشت گردی کہے پس یہ فوجی عدالتیں تو کیا عام عدالتیں بھی ان جیسے کیسوں کے لئے نہیں کیونکہ انہیں اکثریت کو تو انہوں نے آقا کے دہشت گردوں کے خلاف استعمال کرنا ہے
اسکی مثال ایسے ہی ہے کہ آئین کے مطابق خلاف سنت قانون نہیں بن سکتا مگر جب سود کے خلاف عدالت میں جاتے ہیں تو آقا کی مرضی اور پیٹ کی مرضی کے مطابق کیسے فیصلے ہوتے ہیں کہ ایسے کیسوں کو ایسے عدالتوں کے دائرہ کار سے نکال لیتے ہیں جیسے مکھن سے بال
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,592
پوائنٹ
791
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له, وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں
اور یہ گواہی بھی دیتا ہوں کہ پیارے محمد، اللہ کے بندے ،اور رسول ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ایمان رکھتا ہوں کہ پیارے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ کے آخری نبی ہیں ،یعنی خاتم النبیین ہیں ،(ان پر میرے والدین فدا ہوں۔)
ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا ۔

خاتم النبيين.jpg
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا

محترم بھائی دہشت گردی وہ نہیں جس کو آپ اور میں دہشت گردی کہیں بلکہ دہشت گردی وہ ہے جسکو انکا آقا امریکہ دہشت گردی کہے پس یہ فوجی عدالتیں تو کیا عام عدالتیں بھی ان جیسے کیسوں کے لئے نہیں کیونکہ انہیں اکثریت کو تو انہوں نے آقا کے دہشت گردوں کے خلاف استعمال کرنا ہے
اسکی مثال ایسے ہی ہے کہ آئین کے مطابق خلاف سنت قانون نہیں بن سکتا مگر جب سود کے خلاف عدالت میں جاتے ہیں تو آقا کی مرضی اور پیٹ کی مرضی کے مطابق کیسے فیصلے ہوتے ہیں کہ ایسے کیسوں کو ایسے عدالتوں کے دائرہ کار سے نکال لیتے ہیں جیسے مکھن سے بال

کسی بھی مسلئے سے نمٹنے کے دو ہی طریقے ھیں ۔

(1۔قانونی راستہ(LEGAL WAY)

(2۔غیر قانونی راستہ(make your own way)
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔۔ ان ظالمو، مشرکوں کا یہ طرز عمل ہر جگہ یہی ہے، بس یہ ہے کہ ہمارے جیسے کمزور ایمان کے لوگ دل میں برا جان کر خاموش رہ لیتے ہیں۔۔۔
12 ربیع الاول کو میرے ساتھ بھی اک واقعہ پیش آیا۔۔
میرے سامنے والا ہمسایہ بھی بہت غالی مشرک ہے۔ میرے گھر کے بالکل سامنے ڈیک لگا کر فل والیم کے ساتھ شرکیہ قوالیاں لگا رکھیں تھیں۔ جب میری برداشت کی حد ختم ہوئ تو میں باہر نکلا اسے والیم آہستہ کرنے کو کہا۔ پھر میں نے بڑے پیار سے سلام دعا کر کے پوچھا کہ بھائ ہم نبی کی خوشیاں منا رہے ہیں ناں؟؟ تو بڑے فخر سے بولا جی جی ۔۔۔
میں نے کہا تو پھر کیا اس نبی کی یہ تعلیمات نہیں کہ آپ کی وجہ سے آپکا ہمسایہ تنگ نہیں ہونا چاہیے۔۔ میں آپکی وجہ سے بہت مشکل میں ہوں، میری بوڑھی والدہ آپکے اس شور شرابے کی وجہ سے سو نہیں پا رہیں۔۔۔۔۔۔۔
تو وہ بولا۔۔۔۔۔۔۔
پوری گلی میں سے یہ تکلیف صرف آپ کو ہی کیوں ہوئ؟؟ اور تو کوئ نہیں آیا شکایت لے کر۔۔۔
پھر بولا کہ نبی نے یہ بھی تو فرمایا کہ اگر ساری امت ایک طرف ہو اور ایک اکیلا ایک طرف ہو تو اس اکیلے کو چھوڑ دو اور باقیوں کی خوشی کا خیال رکھو۔۔۔۔۔
میں نے کہا کہ۔۔۔ بس میرا کام یہں تک تھا اب آپکا معاملہ اللہ کی طرف۔۔۔۔۔ پھر میں اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھتے صبر و تحمل کے ساتھ واپس آگیا۔۔۔
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
Last edited by a moderator:
Top