الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اب تک کوئی مستقل تصنیف نہین ہے؛البتہ متعدد مضامین لکھے ہیں
چار رسالوں کا عربی سے ترمہ کیا ہے
جن میں فہم توحید اور عقیدہ طائفہ منصورہ چھپ گئی ہیں
’’ توحید سب سے پہلے ‘‘کے عنوان سے شیخ ناصر العمر کی کتاب التوحید اولاً کا ترجمہ منتظر اشاعت ہے؛ایک اور بھی متن ہے عقیدے کا جو ترجمہ کیا ہے۔
ویسے تو زمانہ طالب علمی ہی سے تقریری مقابلوں میں حصہ لیتا تھا اور ۲۰۰۰ء سے خطبہ جمعہ کی ذمہ داری بھی نبھاتا رہا ہوں
اسی طرح ایک آدھ مضمون بھی ہفت روزہ اہل حدیث میں طبع ہوا تھا(غالباً ۲۰۰۲ء یا ۰۳ء میں)
لیکن باقاعدہ طور سے فراغت کے بعد ۲۰۰۶ء میں لکھنا شروع کیا اورمتعدد مضامین لکھے جو ماہ نامہ...
مقصد زندگی :دین و مذہب کے غلبے اور اشاعت و ترویج کی جدوجہد بہ اسلوب نبوی و سلف صالحین
دنیوی خواہشیں تو کافی ہیں گو،حسرتیں نہیں ہیں
خواب البتہ یہ ہے کہ ایک عظیم الشان ادارہ بنا پاؤں تحقیق و تصنیف کا
فرصت میں محبوب ترین مشغلہ کتاب بینی
پریشانی کے عالم میں بھی تنہائی کا طالب ہوتا ہوں یا قریبی دوستوں سے بات کر کے من کا بوجھ ہلکا کرتا ہوں
روزمرہ کے مشاغل میں مصروفیات روز گار اور امور خانگی اور جو وقت بچ جائے مطالعہ و تحریر
آج کل فیس بک پر کافی وقت کٹتا ہے اور شام میں ایک محفل دوستاں میں کچھ...
بہ ظاہر کوئی شرعی مسئلہ تو نہیں الا یہ کہ آپ کےمقاصد مذموم ہوں یا غلط باتیں کی جائیں تو یہ ناجائز ہے
بعض اوقات کچھ مصالح بھی ہو سکتے ہیں تو معاملے میں وسعت ہے ان شاءاللہ
صحیح طور سے تو ۲۰۰۶ء میں انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا
اس پر دینی کام کا رجحان بھی رکھتا ہوں اور تھوڑا بہت کوشش کرتا رہتا ہوں
پچھلے ایک آدھ برس سے فیس بک پر کچھ زیادہ وقت دیتا ہوں اور دینی پہلو سے کچھ بات کرتا رہتا ہوں اپنی سمجھ اور شعور کے مطابق؛خدا حق بات کہنے کی توفیق دے اور غلطیوں کی اصلاح...
مزاج میں ابتداءً جذباتیت کا عنصر غالب تھا؛کوشش کرتا ہوں اس سے چھٹکارا پاؤں؛بہ ظاہر کچھ کام یابی بھی ہوئی ہے
اصلاً تنہائی پسند ہوں الا یہ کہ قریبی دوست ہوں جو ایک دو ہی ہیں تاہم مردم بے زار بھی نہیں ؛مجلس میں موجود ہوں تو شریک محفل رہتا ہوں
الحمدللہ ۲۰۰۷ء میں شادی ہو چکی
تین بچے ہیں:
بڑی بیٹی بروع السکینہ(آٹھ سال)
اس سے چھوٹا عمرو حسن(ساڑھے چھے سال)
اور سب سے چھوٹا سہل حسن (تین سال)
کوشش ہے حافظ اور عالم بنیں
الحمدللہ بٹیا نے حفظ شروع کر دیا ہے ؛پانچ پارے مکمل ہو چکے ہیں؛احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے
گھریلو ماحول الحمدللہ دینی...
تینتیس برس ہوئے اس عالم آب و گل میں وارد ہوئے
کئی باتیں سیکھیں ہیں ؛ان میں ایک بات یہ ہے کہ تحمل اور برداشت سے آپ بہت سی مصیبتوں سے بچ جاتے ہیں ؛جذباتیت سے مسائل اور الجھتے ہیں!! اگرچہ اپنے جذبات پر قابو پانا بہت ہی دشوار امر ہے!
خدا کی توفیق کے بغیر ممکن نہیں۔
جی ،مدرسہ کی تعلیم سے فراغت کے فوری بعد وہیں (جامعہ رحمانیہ میں)تدریس کا آغاز کیا اور ساتھ ہی ایک ادارے کے شعبہ تحقیق سے وابستہ ہو گیا؛بعد ازاں سرکاری درس گاہ میں معلم مقرر ہوا ؛آج بھی یہی شغل ہے۔
مجھے اسکولز،دینی مدارس،کالج اور یونی ورسٹی ،تمام قسم کے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ہے؛احساس یہ ہوا ہے کہ ہمارے یہاں نظام تعلیم میں بہت سی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
سب سے بڑا مسئلہ تعلیمی ثنویت کے خاتمے کا ہے؛یعنی مذہبی اور دنیوی دو الگ خانوں میں بانٹنا۔یہ تقسیم ایف اے کے بعد ہونا چاہیے؛اس...
آج کل فیس بک پر’داعش‘ کے متعلق مولانا سید سلمان صاحب ندوی کا ایک مضمون بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے؛اس کا مطالعہ کیا تو بے حد افسوس ہوا کہ تجزیہ غیر جانب دارنہ نہیں ہے بل کہ غلطی ہاے مضامین کا شاہ کار ہے؛اس پرمفصل نقدکی خاطر تو ایک مضمون ہی کی ضرورت ہےجس کی یہاں گنجایش نہیں ؛البتہ چندمختصر...
فیس بک پر موجود مدارس کے بعض فضلا کے منحرف افکار اور مرعوبانہ خیالات پر لکھنے کے لیے عرصہ ہوا بعض نکات ذہن میں مجتمع کر رکھے ہیں؛ان کی مختلف قسمیں ہیں اور ہر ایک کے بگاڑ کے اپنے وجوہ ہیں کوشش کرتا ہوں ،ایک مختصر سی تحریر لکھ ڈالوں؛وما توفیقی الا باللہ
بہ ہر حال اس میں ایک سبب مدارس کے ارباب کار...
میرے خیال میں یہ اسی طرح ہے جیسے قبر کی پرستش کرنے والوں کو کافر نہیں کہا جاتا کہ وہ تاویل کرتے ہیں؛اسی طرح جوتے کی عبادت کا بھی معاملہ ہے جو بہ ظاہر تاویل ہی کی وجہ سے ہوگی از راہ توسل وٍیرہ کیوں کہ مقصود اس کا تقرب الی اللہ ہے؛یہ تاویل اگرچہ باطل ہے لیکن امام ابو حنیفہؒ نے شبہہے کی بنا پر...
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ جلیل القدر فقیہ تھے؛اس طرح کے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں؛خدا ان سے راضی ہو۔
اس طرح کی لا یعنی باتوں میں مشغول ہونے سے بچنا چاہیے اور اپنی اصلاح اور کتاب و سنت کی نشر و اشاعت پر توجہ دینا چاہیے؛خدا ہمیں ہدایت پر قائم رکھے اور علماے کبار کے ادب و احترام کی توفیق بخشے؛آمین...
جزاکم اللہ خیراً۔شیخ الاسلام مولانا ثناءاللہ امرت سری پر خدا کی کروڑوں رحمتیں ہوں؛اسلام اور اہل اسلام کے لیے ان کی خدمات اہل حدیث کی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہیں؛رحمہ اللہ و رضی عنہ