الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
میں نے آپ سے پہلے بھی کہا تھا کہ امیر المؤمنین یزید ؒ بن معاویہ ؓ کے فسق کے متعلق رسول اللہ ﷺ کا کوئی قول نقل فرمادیں مگر پتہ نہیں آپ ایسا کیوں نہیں کر پا رہے ؟ اگر بنو اُمیہ کے خلفاء اور خصوصاً امیر یزید ؒ سے اتنی شدید نفرت رہی تو کہیں یہ جذبہ آپ کو بغض ِ معاویہ ؓ اور پھربغضِ صحابہ...
فسقِ یزید ؒ پر دعویٰ اجماع کا کیا جا رہا ہے لیکن حیرت ہےامام ابن تیمیہ ؒ پر جو اس کے متعلق ایک نہیں تین مؤقف بیان فرماتے ہیں ۔ امام غزالی ؒ امیر یزید ؒ کی تحسین کرتے ہیں ۔قاضی ابو بکرابن العربی ؒ امیر یزید ؒ پر کفر و فسق کے فتوے لگانے والوں پر شدید نقد کر رہے ہیں۔ جن مؤرخین نے فسق و کفر کے فتوے...
میرے محترم !
مروان بن حکم ؒ کے متعلق آپ علامہ محمود احمد عباسی صاحب کی کتاب” حقیقت خلافت و ملوکیت “ صفحہ نمبر 100-93 اور مولانا صلاح الدین یوسف صاحب کی کتاب ” خلافت و ملوکیت - تاریخی و شرعی حیثیت “ صفحہ 356-351 ملاحظہ فرما لیں !
باقی امیر المؤمنین یزید ؒ بن معاو یہ ؓ کی مذمت کے متعلق کوئی...
اے میرے پروردگار ! حضرت ایوب علیہ السلام کو شفاء عطاء فرمانے اور انکے گھر کو آباد فرمانے والے ! ہمارے اس بھائی کی کھوئی ہوئی خوشیاں لوٹا دے اور ان کی بھر پور مدد فرما ، آمین یا رب العالمین !
محترمی و مکرمی !
حضرت طلحہ بن عبید اللہ ؒ کو بھی سبائی گروہ ہی نے شہید کیا تھا ۔ اس سبائی طبقہ کا بنو اُمیہ سے بغض و عناد خبرِ متواتر ہے جس کا انکار سوائے رافضیوں کے کسی کونہیں ۔ جن لوگوں کو حضرت عثمان غنی ؓ سے شدید بغض ہو وہ بھلا مروان بن حکم ؒ کے کیوں بخشنے لگے ؟ حضرت طلحہ بن عبید اللہ ؓ...
اے کاش !رافضیت و سبائیت کی ہم نوائی کرنے والے کبھی حضرت عثمان ؓ کی شہادت ِ عظمیٰ و کبریٰ کو بھی یاد کر تے جو حقیقی معنی میں ”ظلم عظیم“ ہے۔ امیر المؤمنین و خلیفۃ المسلمین یزیدؒ بن معاویہ ؓ کو لعن طعن کرنے کا شیوہ تو ایسے اپنایا گیا ہے کہ گویا قرآن مجید کا کوئی حکم ہو یا رسول اللہ ﷺ نے ایسا کرنے...
امیر المؤمنین و خلیفۃ المسلمین یزید ؒ بن معاویہ ؓ کے خلاف فسق و فجور کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے ۔کچھ لوگوں کو اہلِ سنت و الجماعت کے بھیس میں شیعت ورافضیتکی ہم نوائی کرنے کی عادت ِ قدیمہ ہے۔ یہ لوگ پہلے امیر یزید ؒ کے خلاف زہر اگلتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ امیر معاویہ ؓ بن ابی سفیانؓ پر...
غیر سبیل المؤمنین پر چلنے والوں کو مفسرین ؒ،محدثینؒ اور فقہاءؒ بمثل علماء ِ یہود ونصاریٰ ہی نظر آتے ہیں۔ لیکن ایسے لوگ یہ حقیقت کیوں بھول جاتے ہیں کہ قرآن مجید کے ترجمہ کا وہ اسلحہ جس سے یہ سبیل المؤمنین کی پیروی کرنے والے لوگوں پر حملہ آور ہوتے ہیں، وہ انہی لوگوں کا تو فراہم کردہ ہے...
کاش یہ حضرت جنہوں نے ”وھابیہ کا کارنامہ“ اہلِ حدیث حضرات کے سر منڈ نے کی ناکام و نامکمل جسارت کی ہے کبھی لفظ ” وبابی“ کی حقیقت بھی جاننے کی کوشش کریں۔ مزید یہ کہ وہ جھوٹے الزامات اور خرافات جو طبقۂ خاص، اہلِ حدیث سے منسوب کرتا ہے ، ان حضرت کو ان کی بھی تحقیق کرنی چاہیے ۔
سورۃ البقرۃ ، آیت نمبر 229 کے تحت ( جو آپ کے مطابق فدیہ والے معاملے سے الگ اور منفرد حیثیت رکھتا ہے ) مردا ورعورت کے درمیان طلاق واقع ہو جانے کی صورت میں ،کیا مردا ور عورت دوبارہ نئے سرےسے نکاح کر سکتے ہیں ؟
اگر دو طلاقوں کے بعد مرد و عورت میں جدائی ہو جاتی ہے تواللہ تعالٰی نے او تسریح باحسان کیوں فرمایا ؟
سورۃ البقرۃ ، آیت نمبر 230 میں فان طلقھا کیا تیسری طلاق کی تصریح نہیں کرتی؟
براہِ کرم ان سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں تاکہ ہم اپنا نقطہ ٔ نظر بیان کر سکیں!
میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ ہمیں کسی کو پورے وثوق و ایقان کے ساتھ منکرِ حدیث نہیں کہنا چاہیے بلکہ اس کے اختلافی نظریات پر اچھے اور سلجھے ہوئے اسلوب میں تنقید کرنی چاہیے اور کسی کو جہنمی کہنے کا تو کسی کو کوئی حق نہیں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
مکرمی و محترمی !
آپ کو اتنا کچھ لکھنے کی اس لیے نوبت آئی کیونکہ غالباً آپ نےادارہ ٔطلوعِ اسلام یا بلاغ القرآن کے لٹریچر کا مطالعہ نہیں کیا ۔ ورنہ آپ دیکھتے کہ ان دونوں اداروں کا دعویٰ یہی رہا ہے کہ اس زمین پر دین کا تنہا ماخذ صرف قرآن مجید ہے، سنت و...