الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
انبیا کی گستاخی کا کیا جواز گھڑا ہے صاحب!!!
من گھڑت کے وہ جوابدہ ہیں تو آپ پروڈیوسر کی شان میں ’ایسے ہوتے ہیں عاشقان مصطفٰی (ص)‘ کے نام سے جو قصیدے پڑھ رہے ہیں اس کے جوابدہ تو آپ ہیں۔
آپ ہی کے قبیلہ سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ عقاداس سے پہلے ’الرسالۃ‘ نامی فلم بنا چکے ہیں جس میں بہت سارے جلیل...
انبیا اور صحابہ کرام کی فلمیں بنا کر امریکی فلم کا جواب دیا جا رہا ہے یا اساسیات دین پر حملہ کیا جا رہا ہے؟
فلمی ایکٹروں اور چمچوں چماٹوں کو انبیا اور صحابہ کرام کے کردار میں پیش کرنا کہاں کی دین کی خدمت ہے؟
اُس دور کی صالح خواتین اور انبیا کی بیویوں کو بے پردہ دکھانا یہ اسلام کانمونہ ہے؟...
عاصم بھائی آپ نے پولیو ویکسین سے متعلق جو سوالات اٹھائے ہیں وہ واقعتاً اہمیت کے حامل ہیں۔ لیکن میری اس حوالے سے تین ڈاکٹرز سے بات ہوئی ہے۔ جن میں سے ایک کا مذہب کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔(ان میں سے ایکPEADSایسوسی ایٹ پروفیسر چائلڈ سپیشلسٹ مئیو ہسپتال ہیں) ان سب کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو...
ارسلان بھائی آپ نے جو بدعت کی تعریف کی ہے کیا یہ اللہ کے رسولﷺ سے ثابت ہے؟
اگر ثابت نہیں ہے تو پھر بقول آپ کہ بدعت کی یہ تعریف کرنا بھی بدعت ہی ہے۔
جس طرح آپ ائمہ سلف کی بدعت کی تعریف کو مان رہے ہیں اسی طرح ائمہ سلف نےتوحید کی جو اقسام بیان کی ہیں ان کو بھی تسلیم کر لیجئے۔
میرے بھائی آپ کے پیش کردہ اقتباس پر مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ نے بایں الفاظ تبصرہ کیا ہے:
’’نہیں معلوم کہ سلف میں ’بہت سے علما‘ کون ہیں؟ جنھوں نے حاکمیت کے مسئلے کی اہمیت کے پیش نظر اسے الگ طور پر بیان کیا ہے؟ اگر محترم حافظ صاحب اس کی وضاحت فرما دیں تو ہم ان کے شکر گزار ہوں گے اور ان کی...
دوران زچگی مردوں کا پاس ہونا اور مرد ڈاکٹروں کا دوران پیدائش مدد فراہم کرنا یقیناً دین اسلام کی منشا کے خلاف ہے۔ لیکن جیسا کہ تقریباً سب لوگ متفق ہیں کہ بامر مجبوری ایسے ہسپتال کی طرف رخ کیا جا سکتا ہے جہاں مرد سٹاف یہ کام سرانجام دیتا ہو۔ ایسے میں عورت کی نسوانیت کا نور بجھا دینا اور اس سے...
اللہ کے رسولﷺ کے دور میں یہ چیزیں بطور اصطلاح موجود نہیں تھی۔ لیکن آپﷺ کے قریب ترین ادوار میں فقہا و محدثین نے توحید کو انواع ثلاثہ میں تقسیم کیاہے۔ ائمہ سلف سے ثابت نہیں ہے کہ انھوں نے توحید حاکمیت کو توحید کی مستقل قسم شمار کیا ہو۔ البتہ اس کو توحید ربوبیت اور الوہیت کے ذیل میں شد و مد کے ساتھ...
ظاہر ہے کہ توحید حاکمیت کو توحید کی بقیہ تین اقسام کے علاوہ ایک مستقل چوتھی قسم قرار دینا ائمہ سلف کے مؤقف او ر ان کے عقیدہ و منہج کے خلاف ہے۔ توحید کی انواع ثلاثہ میں تقسیم شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ اور اس سے قبل امام ابن جریر طبری، امام ابن حبان، امام ابن مندہ، امام ابن بطہ، امام طحاوی اس کے...
سعودی عرب کی لجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیہ والإفتاء سے سوال کیا گیا کہ موجودہ دور میں کچھ لوگ توحید کی تین اقسام میں ایک چوتھی قسم توحید حاکمیت کا اضافہ کرتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ تو اس کمیٹی نے، جس میں شیخ ابن بازؒ اور شیخ صالح الفوزانؒ جیسے کبار علما بھی شامل تھے، جواب دیتے ہوئے کہا:
’’أنواع...
پولیو ویکسین کے بارے میں حتمی رائے تو مکمل تحقیق کے بعد ہی دی جا سکتی ہے۔ اس کے بارے میں ماہنامہ ’الدعوۃ‘ میں ایک تحقیقی رپورٹ شائع ہوئی تھی۔ جس میں پولیو ویکسین پر تنقید کرتے ہوئے بہت سارے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ لیکن فوری طور پر اس رپورٹ کی تردید یا تائید کرنا مشکل ہے۔ یہ رپورٹ اس لنک پر ملاحظہ...
اہل علم کے ہاں یہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ کسی بھی کلام میں اصل یہ ہے کہ اسے اس کی حقیقت پر محمول کیا جائے۔ کسی کلام کا مجازی معنیٰ صرف اس وقت مراد لیا جائے گا جب حقیقی معنی مراد لینا ناممکن ہو۔ مثلاً اگر کوئی کہے : ’جاء الأمیر‘ ’سردار آیا۔‘ تو اس کو حقیقی معنی پر محمول کرتے ہوئے اس سے سردار کا آنا...
لباس کے حوالے سے یہ چیز ذہن میں رہے کہ لباس میں اصل اباحت ہے۔ ہر لباس حلال ہے الا یہ کہ جس چیز کے پہننے میں حرمت کی نص موجود ہے۔ مثلاً مرد حضرات ریشم نہیں پہن سکتے کیوں کہ اس کی حرمت پر نص موجود ہے۔ اسی طرح ستر پوشی نہ کرنے والا یا باریک لباس پہننا جائز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ مشرکوں اور کفار کے...
آئندہ شمارے میں غصہ کی حالت میں دی گئی طلاق کا شرعی حکم بیان کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ
در اصل یہ عبارت ماہنامہ ’محدث‘ میں شائع ہونے والے مضمون کے ساتھ منسلک ہے اس کا محدث فورم کے ساتھ تعلق نہیں ہے۔
جامعہ لاہور الاسلامیہ سے اسی سال سند فراغت حاصل کرنے والے طالب علم اور محدث فورم کے رکن احسان باجوہ کچھ روز قبل دار فانی سے کوچ کر گئے۔
إنا لله و إنا إليه راجعون
اسی لیے حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ اس طرح گویا ہوئے:
’’میری آنکھ نے آپ سے بڑھ کر کوئی حسین نہیں دیکھا، اور کسی ماں نے آپ سے زیادہ باعزت نہیں جنا۔ آپ ہر عیب سے اس طرح مبریٰ ہیں جیسے آپ کو ویسے ہی بنایا گیا جیسا آپ نے چاہا۔‘‘
اداس بھائی! خبروں کی دنیا سےنکلیے۔ چیزوں کو مثبت نقطہ نگاہ سے دیکھنے کی کوشش کیجئے اور اپنے حصے کا کام کرتے جائیے۔ آپ کو بہت کچھ اچھا بھی نظر آنے لگے گا۔ اس قدر مایوس ہونا کسی مسلمان کے زیبا نہیں ہے۔
وَمَنْ يَقْنَطُ مِنْ رَحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ [الحجر: 56].
’’ اپنے رب کی رحمت...