الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
موجودہ حالات کے تناظر میں ایک زبردست تحریر ہے۔ اللہ تعالی صفوی صاحب کو جزائے خیر دیں۔ انھوں نے ایک جگہ پر علمائے کرام کے بارے میں کافی سخت الفاظ استعمال کیے ہیں۔ مثلا:
علما سے اختلاف اپنی جگہ پر لیکن میرے خیال سے اس قسم کےالفاظ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
استاد محترم شاکر صاحب کا شمار جامعہ لاہور الاسلامیہ کے قابل اور محنتی اساتذہ میں ہوتا ہے۔ مجھے محترم موصوف سے ’بدایۃ المجتہد‘ پڑھنے کا شرف حاصل رہا ہے۔ جس لگن اور محنت سے وہ بدایۃ کی فقہی بحثوں کو حل کراتے یہ انھی کا خاصہ ہے۔ محدث فورم پر ان کی آمد اہالیان فورم کے لیے مژدہ جانفزا ہے۔ امید ہے کہ...
مجھے استاد محترم مولانا رحمت اللہ صاحب سے مدرسے کی ابتدائی کلاسوں میں نحو و صرف، ترجمہ قرآن اور اس کے بعد شرح ابن عقیل اور حجۃ اللہ البالغہ پڑھنے کا شرف حاصل رہا۔ شیخ موصوف کا سب سے بڑا وصف ان کی نرم خوئی اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس تھا۔ یہی وجہ تھی کہ وہ گھٹنوں میں درد کے باوجود نہایت مستقل...
کھلا ذہن خود کو جاننے اور ترقی کرنے کی شروعات ہوتا ہے۔ ہم اس وقت تک کوئی نئی بات نہیں سیکھ سکتے جب تک ہم یہ تسلیم نہ کریں کہ ہم پہلے سے کچھ نہیں جانتے۔
(ارون جی ہل)
مولانا مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ پر حملے کی خبر بالکل درست ہے۔ پرسوں رات کو ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں مولانا شدید زخمی ہوئے لیکن اب الحمدللہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سپاہ محمد صاحب! آپ نے ’عزاداری امام حسین (رضی اللہ عنہ) کی شرعی حیثیت‘ کے نام سے عنوان باندھا ہے۔ لیکن عزاداری کے ثبوت پر توابھی تک کوئی دلیل سامنے نہیں آئی۔ شہادت حسین رضی اللہ عنہ یقیناً ایک سانحہ ہے جس کے وقوع کی خبر پر رسول کریمﷺ کی آنکھوں میں آنسو آنا ایک فطری امر ہے۔ لیکن رسول اللہ ﷺ کے...
اللہ تعالیٰ اعجاز علی شاہ بھائی کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے کہ انہوں نے رمضان کی مناسبت سے ایک اہم فرمان رسولﷺ شیئر کیا۔ لیکن حدیث کے اردو ترجمہ میں تھوڑی غلطی ہو گئی ہے اس میں نماز کے ساتھ بریکٹ میں عید لکھ دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس حدیث کا عید کے ساتھ کوئی علاقہ نہیں ہے۔ اس میں تو نماز مغرب...
کنعان بھائی کو محترمہ عائشہ پروین کی وفات کی خبر پر اشکال تھا اور ان کا اشکال کسی حد تک درست بھی تھا جو نائمہ بہن نے دور کر دیا ہے۔ لیکن کنعان بھائی کے لیے اس قدر سخت الفاظ استعمال کرنا قطعاً درست نہیں ہے۔ اس وقت ہمیں عائشہ بہن کی وفات کو مسئلہ نزاع بنانے کے بجائے ان کے لیے زیادہ سے زیادہ دعائیں...
عمر بھائی ہمیں تو تلاش بسیار کے بعد ایسی عبارت نہیں مل سکی جس میں ’راجح موقف کی حمایت میں جمہور کو بطور دلیل پیش کیا گیا ہو۔‘ صرف اتنا کہا گیاہے کہ مجبوری کی حالت میں دی گئی طلاق کےحوالے سےراجح موقف جمہور کا ہے کیونکہ ان کے دلائل قوی ہیں۔ آپ کا اس پر بھی اعتراض کرنا سمجھ سے بالا ہے۔ ویسے اگر آپ...
کمپوزنگ کی غلطی کی وجہ سے حدیث کے اخیر کے الفاظ تبدیل ہو گئے۔ اصل الفاظ یہ ہیں:
دوسری بات یہ کہ نبی کریم ﷺ نے شمس و قمر کے گرہن کی علت یہ بیان فرمائی کہ اس سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو عبرت دلاتا ہے۔ جب سورج یا چاند گرہن ہوتا تو صحابہ کرام اسے کسی مصیبت کے نزول کا پیش خیمہ سمجھتے تھے۔ تو وہ...
کمپوزنگ کی غلطی کی وجہ سے حدیث کے اخیر کے الفاظ تبدیل ہو گئے۔ اصل الفاظ یہ ہیں:
دوسری بات یہ کہ نبی کریم ﷺ نے شمس و قمر کے گرہن کی علت یہ بیان فرمائی کہ اس سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو عبرت دلاتا ہے۔ جب سورج یا چاند گرہن ہوتا تو صحابہ کرام اسے کسی مصیبت کے نزول کا پیش خیمہ سمجھتے تھے۔ تو وہ...
ماہرین فلکیات کے مطابق آج رات پاکستان میں چاند گرہن ہوگا۔ سورج اور چاند گرہن کےبارے میں متعدد معاشرے افراط و تفریط کاشکار نظر آتے ہیں ہیں۔ کہیں تو سورج گرہن کا نظارہ کرنے کے لئے پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں تو کہیں اس دوران حاملہ خواتین کو کمروں میں بند کر دیا جاتا ہے اور انہیں چھری، کانٹے وغیرہ کے...