الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
قراءت اور تعلیم میں فرق ہے۔ پڑھنا لکھنا ایک فن ہے نہ کہ علم۔ اسی لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا لقب امی ہے کہ آپ پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے لیکن عالم سب سے بڑے تھے۔ یہاں بات تعلیم اور تزکیہ کی ہے۔ جزاکم اللہ
قاھر الارجاء والخوارج بھائی، مجھے آپ کی پوسٹ نمبر 29 سے اتفاق ہے۔ ہمارے مابین اس مسئلے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ محل اختلاف یہ ہے جو میں ذیل میں دوبارہ بیان کر رہا ہوں اور اسے میں پہلے اس تھریڈ میں پوسٹ نمبر 6 میں نقل کر چکا ہوں لیکن بدقسمتی سے اس پر کسی مکالمہ کرنے والے نے علمی گفتگو آگے نہیں...
قرآن مجید میں چار مقامات پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فریضہ بیان ہوا ہے کہ آپ صحابہ پر آیات کی تلاوت کرتے ہیں، انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتے ہیں اور ان کا تزکیہ کرتے ہیں۔
سورۃ بقرۃ آیت 129 میں بیان ہوا کہ ابو الانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ دعا کی تھی کہ اللہ سبحانہ...
اس بارے بحث ہو چکی ہے کہ ابن سیرین رحمہ اللہ کا قول صرف روایت کے بارے نہیں ہے بلکہ دین کے بارے ہے اور روایت دین کا ایک حصہ ہے۔ دین اس چیز کو کہتے ہیں کہ جس کی اللہ کی طرف نسبت ہو۔ آپ اگر اپنی پوسٹ میں ایک ایسی رائے بیان کر رہے ہیں جو دینی رائے کہلانے کی مستحق ہے تو آپ اپنی رائے کی نسبت اللہ کی...
ہمارے ہاں اہل حدیث میں یہ رجحان بہت تیزی بڑھتا جا رہا ہے کہ ان کے نزدیک علماء کا عمل بھی دلیل بنتا جا رہا ہے جس پر میری رائے میں نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ جزاکم اللہ۔ علماء کا عمل صرف اسی صورت دلیل ہے جبکہ ان کے عمل کے ساتھ اس کی دلیل بھی منقول ہو۔ اگر دلیل منقول ہو تو عمل کی بجائے، اس دلیل کا ذکر...
جزاکم اللہ خیرا کفایت اللہ بھائی۔ اس سے پہلے ایک پوسٹ دعا کے موضوع پر تھی، اس میں بھی آپ نے ایک روایت کا حوالہ دیا، جو میری نظر سے نہیں گزری تھی لیکن وہ اس مضمون کے بالکل مطابق تھی جو میں نے اس پوسٹ میں شیئر کیا تھا۔ اب کی بار دوسری مرتبہ رہنمائی کا شکریہ۔
اہل حدیث یا سلفی نوجوانوں کے لیے...
اسی طرح سونے میں بھی افراط وتفریط نہیں ہونی چاہیے بلکہ اعتدال مطلوب ہے اور ضرورت کے بقدر سونا چاہیے۔ ایک عام آدمی کے لیے اطباء کے نزدیک 7 گھنٹے کی نیند لینا ایک معتدل نیند ہے، باقی عمر، پیشے، کاروبار، صحت اور حالات کی نسبت اس میں کمی بیشی بھی ہو سکتی ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز...
بعض صوفیاء نے کم کھانے، کم سونے، کم گفتگو کرنے اور لوگوں سے کم میل جول رکھنے کو مجاہدہ قرار دیا ہے۔ میری رائے میں اس عنوان کو درست کرنے کی ضرورت ہے یعنی معتدل کھانا، معتدل سونا، معتدل گفتگو کرنا اور معتدل میل جول رکھنا شریعت کا تقاضا ہے۔
کم کھانا اور زیادہ کھانا دونوں شریعت کا مطلوب نہیں ہیں۔...
قلمی نام، مجہول نام نہیں ہے۔ اس بارے بحث ہو چکی ہے۔ باقی حکم لگانا مفتی کا کام ہے۔ ہم ایک موقف اور رائے پیش کرتے ہیں جس کی صحت کا ہمیں ظن یا یقین ہوتا ہے۔ دوسروں کے موقف یا رائے پر غور کرتے ہیں۔ اور افہام وتفہیم کے لیے مکالمہ کرتے ہیں۔ جزاکم اللہ
جزاکم اللہ خیرا۔
آج کل راقم بھی شیخ التویجری کی ایک عربی کتاب ’’موسوعۃ فقہ القلوب‘‘ کے ایک حصے ’’اعمال القلوب‘‘ کا ترجمہ کر رہا ہے۔ کسی بھائی نے اس سے پہلے اس کتاب کا ترجمہ دیکھا ہو یا اس کے علم میں کوئی ترجمہ ہو تو شیئر فرما دیں تا کہ ڈبل محنت نہ ہو جائے۔