• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    تاخیر سے جواب کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ جنات سے واسطے کا ایک سبب تو شاید یہ ہے کہ ہمارے ایک قریبی دوست تھے جنہوں نے جنات کو قابو کرنے کے لیے کچھ چلے غیرہ کاٹے تھے۔ اس دوست کی صحبت کا شاید اثر تھا کہ 2000ء میں پہلی مرتبہ جنات کی طرف سے خواب وغیرہ میں اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرا سبب یہ تھا کہ جن...
  2. ا

    استاد محترم عبدہ کے لیےدعائے صحت

    اللهم اشفه شفاء ليس بعده سقما ابدا
  3. ا

    پیغام ٹی وی ..... PaighamTv

    پیغام ٹی وی کی ویب پر اگر آپ کسی پروگرام کا کوئی ایپی سوڈ سننے کے لیے کلک کریں تو وہاں واہیات قسم کی ایڈورٹائزمنٹ چلتی ہے۔ اس مسئلہ کی وجہ پیغام ٹی وی کا ڈیلی موشن سے ویڈیو چلانا ہے۔ جیسے یوٹیوب نے اپنی ویڈیوز میں ایڈ دینی شروع کر دی ہے ایسا ہی اب ڈیلی موشن بھی کر رہا ہے۔ اور یہ ایڈ بھی ایسا...
  4. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    ایسا بارہا ہوا کہ کئی ایک رسائل وجرائد نے میرے مضامین کو اپنے طور دوبارہ شائع کیا۔ ایک دفعہ حقوق الزوجین پر ایک کتابچے کا ترجمہ کیا جو ماہنامہ میثاق میں دو قسطوں میں شائع ہوا اور یہ شروع کی تحریروں میں سے تھا کہ انڈیا سے کسی صاحب نے ان دو مضامین کو ایک کتابچے کی صورت میں اردو اور ہندی دونوں زبان...
  5. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    ریسرچ کا شروع ہی سے شوق تھا کیونکہ ایک تو گھر کے ماحول میں ایک سے زیادہ مسالک کے اجتماع نے کئی سوالات کو جنم دیا تھا دوسرا کچھ طبیعت اور مزاج بھی سنی سنائی باتوں پر عمل کا عادی نہ تھا۔ ۱۹۹۷ میں ایف ایس سی کی طالب علمی کے زمانہ میں مسلکی مسائل کے بارے تحقیق شروع کی اور یہ تحقیق صرف مطالعہ کی حد...
  6. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    شوق تو ہے لیکن کبھی گھوما پھرا نہیں۔ حالات نہیں ملے یا موافق نہ لگے۔ ان شاء اللہ۔ ہندستان کے بارے تو کبھی زیادہ سوچا نہیں اگرچہ ابو الکلام، حسین احمد مدنی رحمہما اللہ اور مسلم لیگ کے اختلافات پڑھنے میں آئے۔ ہندستانی مسلمانوں کا یہ امیج قائم ہے کہ وہ پاکستانیوں سے زیادہ محنتی ہیں۔ کبھی کبھی...
  7. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    نیٹ کے استعمال سے سوشل لائف متاثر ہوتی ہے اور میری بھی کسی قدر ہوئی ہے۔ شروع میں گھر والے اس طرف توجہ دلاتے تھے اور اب کچھ عرصہ سے خود سے اس بات کو شدت سے محسوس کرنا شروع کر دیا اور اب شعور سے گھر والوں کے ساتھ کچھ وقت گزارتا ہوں یا نیٹ پر بیٹھے ہوئے اگر اہلیہ یا بچے اپنی طرف متوجہ کریں تو توجہ...
  8. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    کثرت مطالعہ سے زیادہ توجہ انتخاب مطالعہ پر دینی چاہییے۔ یہ بھی پڑھ لیا، وہ بھی پڑھ لو، یہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ مطالعہ سے پہلے یہ سوچ واضح ہو کہ کیا پڑھنا ہے اور کیا نہیں پڑھنا ہے۔ اور اگر آپ لکھنے لکھانے کے عادی ہیں تو دوران مطالعہ نوٹس ضرور لیں، کتاب پر یا علیحدہ کاغذ پر۔ اس سے بہت فائدہ ہوتا...
  9. ا

    مبشر نذیر کے ماورائے مسلک کی تحقیق

    اللہ ہمارے بھائی کو شفائے کاملہ نصیب فرمائے۔ اللهم اشفه شفاء كاملا عاجلا غير آجل باقی انس صاحب کا یہ تاثر درست ہے کہ مبشر صاحب، غامدی صاحب سے متاثر ہیں بلکہ ان کے بعض ایسے افکار کے حامل بھی ہیں کہ جو اہل سنت کے اصولوں کے منافی ہیں۔ ذیل میں مبشر نذیر صاحب کا ایک اقتباس نقل کر رہا ہوں جو انہوں...
  10. ا

    کالے جادو اور سفلی عمل پر خصوصی رپورٹ

    جادو اور جنات پر پیغام ٹی وی کا ایک معلوماتی پروگرام۔ http://www.paigham.tv/category/latest-programs/jadoo-aur-jinnat/
  11. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    ایک تو آپ کا وہ جنات والی پوسٹس لگانے پر شکریہ ادا کرنا تھا، اس سے مجھے اس مسئلے کو سمجھنے میں کچھ مزید مدد ملی۔ ان دنوں، جب میں نے آپ کی پوسٹس پڑھیں، کچھ شکایات کی وجہ سے میں انہیں سائیکالوجی اور سائنس کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ دوسرا جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے تو کچھ علمی،...
  12. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    عالم دین سے مراد باعمل عالم دین ہے لیکن تربیت، تعلیم کے علاوہ ایک میدان ہے جس کے اپنے رجال کار ہیں۔ یہ بات مجھے کافی عرصہ بعد سمجھ آئی۔ پہلے میری رائے بھی یہی تھی کہ تعلیم ہی تربیت کا دوسرا نام ہے اور معلم ہی مربی بھی ہوتا ہے لیکن کچھ مربی حضرات کی مجالس میں بیٹھنے کے بعد یہ رائے تبدیل ہو گئی...
  13. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    اعتدال کے بارے کل ہی ذہن میں یہ خیال گردش کر رہا تھا کہ ہم انسانوں کی مثال جیسے پنڈولم کی سی ہے جو نقطہ اعتدال کو مس کر کے گزر جاتا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ جس قدر اس کی حرکت کم ہو وہ نقطہ اعتدال کے قریب رہتا ہے اور سکون کی صورت میں تو نقطہ اعتدال پر گویا ٹھہر جاتا ہے۔ لیکن یہ نقطہ اعتدال بھی اس کی...
  14. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    پیری مریدی، گدی نشینی، خانقاہیں اور بیعت کا نظام مل کر جو ایک انسٹی ٹیوٹ بن چکا ہے، میری رائے میں اس پورے اسٹرکچر کا زمین بوس ہو جانا ہمارے دین کا بنیادی تقاضا ہے۔ شیخ سے میری مراد یہ ہے جس طرح ہم کسی کو استاذ بنا کر اس سے دین کا علم حاصل کرتے ہیں، اسی طرح ہمیں اللہ کے کسی ایسے نیک بندے سے...
  15. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    میں آخر میں انٹرویو پینل کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس انٹرویو کے لائق سمجھا اور اس انٹرویو کے شروع میں انہوں نے میرے طرف جن اوصاف کی نسبت کی ہے، میں ہر گز اس کا اہل نہیں ہوں اگرچہ اللہ سے دعا گو ہوں کہ: اللَّهمّ اجْعَلْنِي خَيْرًا مِمَّا يَظُنُّونَ، وَاغْفِرْ لِي مَا لا يَعْلَمُونَ، وَلا...
  16. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    ہم میں سے ہر شخص کو استاذ کے علاوہ ایک شیخ کی بھی ضرورت ہے۔ معلم ہمارے ذہن کی نشوونما کرتا ہے جبکہ مربی قلب کی اصلاح۔ استاذ اختلاف کی استعداد بڑھاتا ہے تا کہ حرکت پیدا ہو جبکہ شیخ اتفاق کی طرف کھینچتا ہے تا کہ سکون کی طرف لائے۔ معلم ذہن کا محافظ ہے جبکہ شیخ قلب کا مالی۔ استاذ چلاتا ہے جبکہ شیخ...
  17. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    محدث ٹیم کے اراکین سے تو تسلسل کے ساتھ ملاقات رہتی ہی ہے کیونکہ ایک ساتھ ایک ہی جگہ کام کرتے رہے ہیں لیکن دیگر اراکین سے ملاقات نہیں ہے۔
  18. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    غصہ کبھی کبھار آتا ہے لیکن جب آتا ہے تو بہت شدت سے آتا ہے۔ عموما استغفار یا تعوذات پڑھتا رہتا ہوں۔ یا بعض اوقات یہ کرتا ہوں کہ منظر سے ہٹ جاؤں، کہیں آگے پیچھے ہو جاؤں۔ یا بعض اوقات غصے کا زبان سے اظہار بھی کر دیتا ہوں۔
  19. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    شروع میں تو شامل رہا لیکن یونیورسٹی جاب کے سلسلے میں مارچ 2012 میں سرگودھا منتقلی کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔ پھر اس کے بعد سے کئی بار کوشش کی لیکن مصروفیات کی وجہ کوئی تسلسل نہ بن پایا۔ ان شاء اللہ، اب دوبارہ کوشش کرتا ہوں۔ بس دعا فرمائیں۔
  20. ا

    انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

    تحقیق اور دعوت کا کام کہ جس کا ذکر پہلے بھی گزر چکا ہے۔
Top