الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
نماز روزے اور دیگر بعض معاملات کی حد تک گھر کے افراد یعنی والدین اور بہن بھائی الحمد للہ دین دار ہیں لیکن اگر تو دینداری سے مراد علم یا تحریک سے وابستگی ہے تو ایسا نہیں ہے۔ ہمارا خاندان نہ تو کوئی علمی خاندان ہے اور نہ ہی کسی اسلامی تحریک سے متعلق رہا ہے۔ البتہ سسرالی خاندان نہ صرف ایک علمی...
کھانے میں بریانی، کڑاہی، اچار گوشت اور مٹر قیمہ پسند ہے۔ پھلوں میں آم اور خاص طور اس کا ملک شیک۔ پینے میں ٹھنڈا دودھ اور اس میں جام شیریں ملا کر۔ کھانا زندگی میں ایک دفعہ خود سے بنایا اور وہ بھی شادی سے پہلے۔ کھانا بنانے کا شوق نہیں ہے اور نہ ہی بنانا آتا ہے۔ ما شاء اللہ، اہلیہ اچھا کھانا بناتی...
کوئی قابل ذکر کردار نہیں ہے، البتہ تھوڑا بہت ہے۔ کبھی بچوں کو فیڈر بنا دیا، برش کروا دیا، اسکول کے لیے تیار کر دیا، کبھی کبھار کوئی دو چار برتن دھو دیے یا آٹا گوندھ لیا، بس ایسا ہی ہے۔ الحمد للہ، اہلیہ گھر کے سارے کام خود سے کرتی ہیں، انہوں نے گھر کو اچھی طرح سنبھالا ہوا ہے۔ ہاں، بس ایک کام...
انبیاء، صحابہ، تابعین، تبع تابعین، سلف صالحین، ائمہ دین اور علمائے معاصرین کے احوال زندگی کا جب مطالعہ کرتا ہوں تو ان کی زندگیاں قابل رشک معلوم ہوتی ہیں۔ مختلف علماء کی مختلف صلاحیتوں پر رشک آتا ہے۔ امام مالک، امام احمد اور امام بخاری رحمہم اللہ کا حدیث میں شغف، امام شافعی اور امام ابن تیمیہ...
کوئی باقاعدہ ارادہ تو نہیں ہے اور نہ ہی حالات ہیں، بس ایک مبہم سی سوچ ہے جو حالات میسر آنے کے ساتھ متعلق ہے۔ میری رائے میں جو علماء مصلحت، سد الذرائع یا دیگر قواعد عامہ سے استدلال کرتے ہوئے پاکستانی سیاست میں کوئی مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں علیحدہ سے کوئی سیاسی جماعت یا اتحاد بنانے...
ایک تو انسان کی زندگی کا انفرادی گوشہ ہوتا ہے کہ جس میں اس نے اللہ کی عبادت کرنی ہے یا اس کا تقرب حاصل کرنا ہے یا فرائض پر عمل کرنا ہے یا حرام امور سے اجتناب کرنا ہے۔ اس کا تعلق چونکہ دوسروں سے نہیں ہوتا لہذا اس میں کوئی معاشرتی رکاوٹ نہیں ہوتی، اگر کوئی رکاوٹ ہوتی ہے تو وہ انسان کا اپنا نفس ہے۔...
لوگوں کا میرے بارے میں کچھ اور خیال ہے جبکہ میں کچھ اور سمجھتا ہوں۔ میری رائے میں مجھے کسی خاص شعبے میں مہارت یا قابلیت حاصل نہیں ہے بلکہ میں مختلف شعبوں میں اوسط درجے کی مہارت یا قابلیت رکھتا ہوں جیسا کہ تدریس، خطابت، تبلیغ اور تحقیق وغیرہ میں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں اوسط درجے کا استاذ، خطیب،...
ہمارے نوجوان کو اگر ایک چیز میسر آ جائے تو وہ راہ راست پر آ سکتا ہے، ان شاء اللہ، اور وہ صحبت صالحین ہے یعنی نیک لوگوں کی محفل اور مجلس میں اٹھنا بیٹھنا شروع کر دے۔
تین الفاظ میں زندگی آزمائش، نعمت اور مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔ آزمائش سے پناہ مانگیں، آ جائے تو صبر کریں۔ نعمت کی دعا کریں، مل جائے تو شکر کریں۔ دنیوی اور اخروی آزمائش سے بچنے اور نعمت کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کریں۔
بہت زیادہ رہا ہے۔ میں نے یہ واقعہ اشارتا بیان کیا ہے کہ میرے ایک بھائی محمد صہیب، جسے والد صاحب حفظ کروانا چاہتے تھے، میرے حفظ کا سبب بنے اور دوسرے بھائی محمد سہیل، علم دین کے حصول کا سبب بنے۔ اسی طرح ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ قرآن کے ساتھ ایک شعوری اور قلبی وابستگی کا ذریعہ بنے۔ ان کے بیٹے...
فوری طور تو عالم عرب یا یورپ سے ایک postdoc کا ارادہ ہے، اگر اس کا موقع مل گیا۔ فتاوی ابن تیمیہ، الاحکام لابن حزم، الموافقات للشاطبی، ارشاد الفحول للشوکانی کے اردو ترجمے کا بہت دل کرتا ہے لیکن پھر سوچتا ہوں، معلوم نہیں کوئی شائع کرنے کو تیار ہو یا نہ۔
کچھ تحقیق اور تبلیغ کے کام کا ارادہ ہے،...
تقریبا تمام اراکین کی تحریروں سے فائدہ ہوتا ہے۔ ہاں، یہ بات درست ہے کہ کچھ کی تحریروں سے آپ کو علمی فائدہ ہوتا ہے اور کچھ سے اصلاحی یا کچھ تحریریں معلومات میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ میری رائے میں کوئی بھی تحریر کسی نہ کسی نوعیت کے فائدے سے خالی نہیں ہوتی۔ جب آپ کسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یا اس...
اس بارے زیادہ تفصیل سے تو صاحبین یعنی شاکر صاحب اور انس نضر صاحب بتلا سکتے ہیں۔ ایک تو میں نے اس وقت لائبریری اور فورم کو جوائن کیا جبکہ کچھ کام چل پڑا تھا اور دوسرا میری ذمہ داری کی نوعیت چونکہ علمی تھی لہذا میں اگرچہ مشاورت میں تو شریک رہتا تھا لیکن انتظامی معاملات، مسائل اور مشکلات کو شاکر...
کتاب وسنت کے منہج پر دعوتی اور اصلاحی کام کی بہت ضرورت ہے۔ اور اس میں بنیادیں دو ہی ہیں جو ہمیں کتاب وسنت اور سیرت سے ملتی ہیں۔ رات کا قیام اور دن کی تبلیغ۔ شروع میں نازل ہوئی والی ابتدائی سورتوں میں سے سورۃ المزمل اور سورۃ المدثر ہیں۔ کچھ مفسرین کی رائے میں سورۃ العلق کے بعد دوسری وحی سورۃ...
پچھلے دنوں مکتبہ قدوسیہ پر حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ کی حیات وخدمات پر ایک ضخیم کتاب دیکھی، مولف کا نام یاد نہیں رہا۔ کتاب کا ٹائٹل شیخ کے نام پر ہی تھا۔ کتاب کافی اچھی تھی، شیخ کی زندگی کے بہت سے گوشے جو میرے سامنے بھی نہیں تھے، کافی نکھر کر سامنے آ گئے، میرے خیال میں یہ کتاب کتاب وسنت...
عاجزی! اور یہی چیز کسی کی شخصیت میں سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اپنے میں اس کی کمی ہو لہذا اس لیے دوسروں میں تلاش کرتا ہوں۔ واللہ اعلم!
اپنے بارے پہلے بھی غور کرتا تھا لیکن فرائیڈ کی سائکو اینالسس کی تھیوری ہضم کرنے کے بعد اور بعد ازاں احمد جاوید صاحب کی اصلاحی مجالس میں شرکت...
ٖقرآن اکیڈمی میں ہمارے ایک استاذ رشید ارشد صاحب ہیں، ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ کے بھتیجے ہیں، اپنے طلباء کو کچھ کرنے کے لیے بہت زیادہ ترغیب دیتے تھے۔ 1999ء کی بات ہے کہ وہ طلباء سے کہا کرتے تھے کہ جاگتے میں خواب دیکھا کرو اور پھر اس کی تعبیر تلاش کرو۔ اس دن سے باقاعدہ خواب دیکھنا شروع کیے۔...
خوف زدہ سے مراد اگر تو ڈر لگنا ہے تو کتوں سے ڈر لگتا ہے اور یہ بچپن سے ہے۔ جب حفظ کے لیے گھر سے مدرسہ جاتے تھے تو رستے میں کچھ گلیوں میں کتے ہوتے تھے جو صبح یا رات کے اندھیرے میں بھونکتے یا پیچھے پڑ جاتے، جس سے ان کے حوالہ سے ایک خوف بچپن ہی سے پیدا ہو گیا۔ لیکن اب یہ شعوری کوشش سے کافی کم ہو...