الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
میں نے خوب سمجھ لیں کی گردان اسی لیے دہرائی تھی کہ خدشہ تھا کا اب بھی نہیں سمجھ سکیں گے ۔
عالی جناب !
میں نے جو اشعار پیش کیے ہیں اس میں ہر چیز میں تناقض وتباین و مخالفت کی حد بندی ذکر کی گئی ہے ۔
جس میں کتاب وسنت کی مخالفت بھی شامل ہے اور دیگر کی بھی ۔
فتدبر!
ہماری ملت بیضاء کی راتیں بھی دنوں کی طرح روشن ہیں ۔ لہذا جب ہم اسکا احیاء کرتے ہیں تو ہماری راتیں بھی روشن ہو جاتی ہیں کالی نہیں رہتیں ۔ اور اسی کام سے ہماری قبر کی راتیں بھی روشن رہیں گی ۔ ان شاء اللہ
دلیل مانگنا اگر تجاہل عارفانہ ہے تو دلیل نہ دینا کیا ہے ؟؟؟ میں تبصرہ نہیں کرتا اس "فعل مبارک" کا "اسم گرامی" آنجناب خود ہی تجویز فرما لیں ۔
رہا آپکا یہ اعتراف کہ آنجناب نے اپنے موقف سے نہیں ہٹنا تو اسکا " حسن ظن" ہمیں پہلے بھی ہے ۔
اور ضد بازی کی مبارک نسبت ہماری طرف فرما کر خوب سخاوت کی آپ...
میں تو بغرض اختصار مثال پر اکتفاء کیا تھا ۔ چلو اشارہ نہ سمجھنے والوں کے لیے مخالفت وتناقض وتباین کی وضاحت ان اشعار سے کر دیتے ہیں :
در تناقض هشت وحدت شرط دان وحدت موضوع و محمول و مکان
وحدت شرط و اضافه، جزء و کل قوه و فعل است و در آخر زمان
خوب سمجھ لیں
بالکل درست کہ املاء کروانا بھی لکھنے میں ہی شمار ہوتا ہے ۔ لیکن آنجناب نے لکھا ہے :
یعنی ان اصولوں کو ابو حنیفہ صاحب نے املاء بھی نہیں کروایا بلکہ یہ اصول انکی کلام سے انکے شاگردوں نے استنباط کیے ہیں !
اور استباط کرنے میں مدون تو مستنبط ہی ہوتا ہے ۔
اگر آپ املاء کروانے کا دعوى کرتے تو ہم...
ابھی تو مفتی صاحب ابو حنیفہ صاحب کو جعلی مدون اول قرار دے رہے تھے ۔ اور اب اصلی وجعلی کی بحث تو کیا "مدون" کے دعوے سے ہی ہاتھ چھوڑ گئے ؟!!!
مدون اسے کہا جاتا ہے جو باقاعدہ طور پر کسی چیز کو لکھے ترتیب دے ۔
وگرنہ تو فقہ و حدیث کے تمام تر صحیح اصول کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم...
خیر
ہم سمجھائے دیتے ہیں کہ صحیح سند کا معیار یہ ہے کہ اسکے تمام تر رجال ثقات یعنی عادل وضابط ہوں اور ہر ثقہ راوی نے اپنے شیخ سے سن رکھا ہو ‘ اور اس سلسلہء اسناد میں کسی قسم کی کوئی مخفی علت بھی نہ ہو ۔
اور یہ معیار ہم نے کتاب اللہ سے اخذ کیا ہے :
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ...
بحمد اللہ ایک مقلد کے پیچھے چلے ہیں لیکن اسکی تقلید میں نہیں تعاقب میں ! لہذا خوش فہمی میں مبتلا نہ رہیے گا !!!
۱۔ جی جناب اسی بات کی دلیل ہی مانگ رہا ہوں ۔ کہ باسند صحیح یہ اصول امام صاحب سے ثابت کیے جائیں ۔
۲۔ ان اصولوں کی کیا دلیل ہے یعنی امام صاحب نے کتاب وسنت کی کس نص سے استدلال کرکے یہ...
مفتى صاحب ! اگر آنجناب کے پاس صرف دعوے ہی ہیں اور وہ بھی بلا دلیل تو صاف کہیے کہ ہمارے پاس دلیل موجود نہیں ۔ ہمارے من میں جو آتا ہے اسے ہی ابو حنیفہ صاحب کی طرف منسوب کر دیتے ہیں ۔ لہذا ہم دسے دلیل کا مطالبہ نہ کیا جائے ۔ اور ویسے بھی وہ مقلد ہی کیا جو دلیل دے ‘ مقلد اور دلیل کا کیا جوڑ ؟؟؟...
طحاوی دوراں صاحب !
یہ بات تو میں پہلے واضح کر چکا ہوں کہ اس تعریف کے نتیجہ میں مقلد کی بھی تقلید ہو سکتی ہے ۔ شاید گزشتہ صفحہ پر میرا وہ مراسلہ آپ کی نظر سے نہیں گزرا !!!
رہی یہ بات کہ مخالفت کسے کہتے ہیں تو اسے ایک مثال کے ساتھ سمجھیں :
ملاحظہ فرمائیں :
آپ نے تو تعریف کی جامعیت اور مانعیت پر بات ابھی تک شروع ہی نہیں کی ہے ۔ ابھی تو فاعل ومفعول کے پیچھے پڑھے ہوئے ہیں ۔
کون کرے گا کسی کی کرے گا کا جواب میں پہلے بھی دے چکا ہوں لیکن آنجناب کو وہ نظر نہیں آتا ۔
پھر دہرا دیتا ہوں
کہ ہر وہ آدمی تقلید کرے گا جو کسی کی کتاب وسنت کے مخالف بات مانے...
یہ بھی محض دعوى ہے جناب !
میں تو اصول اور اس پر دلیل بھی مانگ رہا ہوں صرف اصول کا دعوى نہیں !!!
چلو آپ نے ایک یہ اصول پیش فرمایا ہے تو اس دعوى کی دلیل بھی پیش فرما دیں کہ یہ ابو حنیفہ کا اپنا اختراع کردہ ہے ۔
یہ کوثری صاحب کا محض دعوى ہے جو کہ دلیل سے خالی ہے ۔ میں نے پہلے عرض کیا کہ دعووں سے...
مفتی صاحب !
آپ اور آپکے والد کی جلالت شان اپنی جگہ ‘ لیکن میں نے دلیل مانگی ہے ‘ قال وقیل نہیں !
آپ کے والد گرامی نے بھی کچھ لوگوں کے دعوے ہی نقل کیے ہیں ‘ میں اس پر دلیل مانگتا ہوں ۔
از راہ کرم بسند صحیح ابو حنیفہ صاحب سے یہ متذکرہ سولہ اصولوں میں سے کوئی ایک اصول ہی ثابت فرما دیں ۔
راجا صاحب !
طحاوی دوراں ‘ غزالی زماں ‘ علامہ جمشید صاحب مد ظلہ العالی جملہ اسمیہ میں فاعل اور مفعول تلاش کر رہے ہیں ۔ اور سمجھ رہے ہیں کہ یہ جملہ فعلیہ ہے یا شاید یہ زعم ہے کہ ہم نے اسے جملہ فعلیہ قرار دیا ہے ۔(ابتسامہ)
طحاوی دوراں کی جلالت شان میں کسی گستاخی کا کوئی ارادہ نہیں ‘ صرف یہ اشارہ...
جی ضرور لکھیے گا ہمیں ان کا بڑی شدت کے ساتھ انتظار رہے گا ۔ ان شاء اللہ
لیکن یہ بات بھولنے نہ پائے کہ انکے مدون اول ہونا کسی دلیل سے ثابت کیجئے گا ‘ محض آپکے والد گرامی قدر کے دعوى سے کام نہیں چلے گا !
محترم مفتی صاحب !
آپکے قیمتی وقت کے ضیاع پر مجھے دلی ملال ہے ۔
آپ سے گزارش ہے کہ آپ کتاب کے حوالے اسکین امیج بھیجنے کی بجائے جو مقصود ومطلوب بات ہے وہ مختصرا یہاں تحریر فرما دیں ۔
امید ہے کہ اس سے آپ کا بہت سا قیمتی وقت بچ جائے گا ۔
ان شاء اللہ تعالى