الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
(٦٤) جاندار اشیاء کی تصویر بنانا
شریعت نے جن چیزوں کو حرام قرار دیا ہے ان میں سے ایک جاندار اشیاء کی تصویربھی ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ میں نے اللہ کے نبیۖ کو فرماتے ہوئے سنا:
((اِنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللّٰہِ یَوْمَ الْقِیَامَةِ الْمُصَوِّرُوْنَ)) (٦)
اللہ...
(٦٣) کسی دوسرے کے بال لے کر اپنے بالوں میں ملانا
جس طرح عورتوں کے لیے اپنے بالوں کو جڑ سے مونڈنا حرام ہے اسی طرح ان کے لیے اپنے بالوں میں اضافہ کرنا بھی حرام ہے۔ اب عورتوں کے علاوہ مرد بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ اللہ کے رسولۖ نے ایسے افراد پر لعنت فرمائی ہے جو کہ کسی دوسرے کے بال مستعار لے...
(٦٢) عورتوں کا تنگ اور باریک لباس پہننا
عصر حاضر کے فتنوں میں ایک بڑا فتنہ حیا باختہ عورتوں کا بھی ہے کہ جن کا لباس مغربی عورت کی تقلید میں دن بدن گھٹتا ہی جا رہا ہے۔ شروع میں برقع اترا' پھر دوپٹا بھی گیا اور چہرے کے ساتھ ساتھ سر اور گردن بھی ننگی ہوئی۔ بڑے گلوں کا رواج آیا تو سینے کا ایک حصہ...
(٦١) موسیقی اور آلاتِ موسیقی کا سننا
ارشادِ باری تعالیٰ ہے :
(وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَھْوَ الْحَدِیْثِ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ بِغَیْرِ عِلْمٍ )(لقمٰن:٦)
''اور لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو کھیل تماشے کی باتیں خریدتے ہیں تاکہ (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے بغیر علم کے...
جنات اور انسانوں کے باہی نکاح میں غرر اور ضرر کا عنصر بہت غالب ہے یعنی جس جن یا جننی سے انسان کا نکاح ہو گا تو اگر وہ انسانی شکل میں متشکل ہو بھی جائے تو کیسے معلوم ہو گا کہ یہ وہی ہے کہ جس سے نکاح ہوا تھا جبکہ جنات شکلیں اور صورتیں بدلنے پر قدرت رکھتے ہیں۔ شیخ الاسلام امام تیمیہ رحمہ اللہ نے...
جی ہاں دیے جا سکتے ہیں، اور اس میں ممانعت والی کوئی بات نہیں ہے۔ارشاد باری تعالی ہے:
وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَـٰذَا بَلَدًا آمِنًا وَارْزُقْ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُم بِاللَّـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۖ قَالَ وَمَن كَفَرَ فَأُمَتِّعُهُ قَلِيلًا ثُمَّ...
حواشی
١) صحیح مسلم' کتاب البر والصلة والآداب' باب تحریم الغیبة۔
٢) سنن الترمذی' کتاب البر والصلة عن رسول اللہۖ' باب ما جاء فی الذب عن عرض المسلم۔
٣) السلسلة الصحیحة للالبانی : ١٨٧١۔
٤) صحیح البخاری' کتاب الادب' باب ما یکرہ من النمیمة۔
٥) صحیح البخاری' کتاب الوضوء' باب من الکبائر ان لا یستتر...
(٦٠) چہرے پر مارنا
حضرت جابرسے روایت ہے:
نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ عَنِ الضَّرْبِ فِی الْوَجْہِ (٢٠)
ہمارے ہاں عموماً والدین اور خصوصاً اساتذہ کی یہ عام عادت دیکھنے میں آئی ہے کہ وہ بچوں کو جب مارتے ہیں تو چہرے پر تھپڑ رسید کرتے ہیں' حالانکہ ان کا یہ فعل بالکل بھی جائز نہیں ہے۔ چہرے پر...
(٥٩) مؤمن پر لعنت کرنا
لعنت کا مفہوم یہ ہے کہ کسی کے بارے میں بددعا کرنا کہ اللہ اس کو اپنی رحمت سے دُور کرے۔ لوگوں کا ایک دوسرے پر' یا والدین کا اپنی اولاد پر' یا خاوند کا بیوی پر' یا بیوی کا خاوند پر لعنت کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔ رسول اللہۖکا ارشاد ہے:
((لَعْنُ الْمُؤْمِنِ کَقَتْلِہ)) (١٩)...
(٥٨) پڑوسی کے ساتھ برا سلوک کرنا
اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنی کتاب میں پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم دیا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
(وَاعْبُدُوا اللّٰہَ وَلاَ تُشْرِکُوْا بِہ شَیْئًا وَّبِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّبِذِی الْقُرْبٰی وَالْیَتٰمٰی وَالْمَسٰکِیْنِ وَالْجَارِ ذِی الْقُرْبٰی...
(٥٧) جاسوسی کرنا
چھپ کر کسی فرد یا افراد کی باتیں سننا جس کو وہ ناپسند بھی کرتے ہوں' حرام ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
(وَلَا تَجَسَّسُوْا) (الحُجُرٰت:١١)
''اور تم جاسوسی مت کرو''۔
عام طور پر عورتوں میں یہ بری عادت زیادہ پائی جاتی ہے کہ وہ ہر وقت اپنے ارد گرد محلے اور قریبی رشتہ داروں کی ٹوہ...
(٥٦) پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا
شریعت اسلامیہ کے محاسن میں سے ایک طہارت بھی ہے۔ ہماری شریعت میں بہت سارے احکامات ایسے ہیں جن کا تعلق نجاست کے ازالے سے ہے' ان میں سے ایک حکم یہ بھی ہے کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ پیشاب کرتے وقت اپنے آپ کو اس کے چھینٹوں سے بچائے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ...
(٥٥) مَردوں کا عورتوں کے ساتھ اور عورتوں کا مَردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنا
فطرت انسانی کا یہ تقاضا ہے کہ مرد اپنی مردانگی اور عورتیں اپنی نسوانیت کو برقرار رکھیں۔ مغربی معاشروں سے ہمارے ہاں درآمد شدہ خرابیوں میں ایک خرابی یہ بھی ہے کہ مردعورتوں کی صفات اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں' مثلاً...
(٥٤) مردوں کا سونا پہننا
ہمارے معاشرے میں ایک بیماری یہ بھی پائی جاتی ہے کہ مَردبھی عورتوں کی طرح سونے کی انگوٹھیاں اور لاکٹ وغیرہ استعمال کرتے ہیں جو کہ حرام ہے۔ رسول اللہۖ کا ارشاد ہے:
((اُحِلَّ الذَّھَبُ وَالْحَرِیْرُ لِاِنَاثِ اُمَّتِیْ وَحُرِّمَ عَلٰی ذُکُوْرِھَا)) (١١)
اللہ کے...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعض اوقات اللہ سبحانہ و تعالی دل میں کوئی ایسا خیال پیدا کر دیتے ہیں کہ انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسروں سے اس کو شیئر کرے۔ کافی عرصہ سے یہ سوچ رہا تھا کہ وقتا فوقتا جب کچھ ایسے خیالات پیدا ہوں تو انہیں فورم پر شیئر کر دنیا چاہیے، پھر کسی انجانے اندیشے کے سبب سے...
دعا گو ہوں کہ اس ذمہ داری سے عہدہ بر آ ہونے میں اللہ سبحانہ و تعالی کفایت اللہ بھائی کی معاونت فرمائیں۔ باقی بھائیوں نے جو گزارش کی ہے کہ ان کے احوال و کوائف سے وہ واقف ہونا چاہتے ہیں تو میرے خیال اس بارے وہ خود ہی بہتر اپنا تفصیلی تعارف کروا سکتے ہیں۔
عربی فورمز کو دیکھتے ہوئے میرے ذہن میں...
تمام بھائیوں اور بہنوں کے بحث میں حصہ لینے کا شکریہ! اور ان حضرات کا میں خصوصیت سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے تبصرہ کو مثبت پہلو سے دیکھنے کی کوشش کی ہے۔ جہاں ڈاکٹر فرحت ہاشمہ صاحبہ کا تعلق ہے تو میں ان کے تبلیغی، دعوتی اور دینی کام کا دل سے قدر دان ہوں اور ان کے لیے دعا گو ہوں۔ بلکہ میری چھوٹی...
بعض حضرات نے اس تقسیم کو بنیاد بناتے ہوئے کسی نص کے فہم پراجماع کا انکار کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اقبال لکھتے ہیں:
''فرض کیجیے صحابہ کسی امر پر متفق ہیں۔ اندریں صورت سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان کے فیصلے کی پابندی کیا ہمارے لیے بھی ضروری ہے؟ شوکانی نے اس مسئلے میں بڑی سیر حاصل بحث کی ہے اور مذاہب اربعہ نے...