الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
(٣٥) جمعہ کی اذان کے بعد خرید و فروخت کرنا
اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے جمعہ کی اذان کے بعد ہر قسم کی تجارت اور خرید و فروخت کو حرام قرار دیا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
(یٰاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ وَذَرُوا...
(٣٤) بیع نجش
اللہ کے رسولۖ نے قیمت بڑھانے کی خاطر بولی لگانے سے منع کیا ہے۔ حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمۖ نے فرمایا:
((لَا تَنَاجَشُوْا )) (١٥)
''نجش'' سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص کسی چیز کو بکتا ہوا دیکھے تو خواہ مخواہ اس کی قیمت بڑھا دے۔ اُس قیمت بڑھانے والے کا مقصد اُس چیز کو...
(٣٣) خرید و فروخت کے وقت دکان دار کا مال کے عیب کو چھپانا
اللہ کے رسولۖ کا کھانے (غالباً گندم) کے ایک ڈھیر پر سے گزر ہوا' آپۖ نے اس میں اپنا ہاتھ مبارک ڈالا تو آپۖ ' کو اندر سے وہ گیلا محسوس ہوا تو آپۖ نے فرمایا:
((مَا ھٰذَا یَا صَاحِبَ الطَّعَامِ؟)) قَالَ : اَصَابَتْہُ السَّمَاء یَارَسُوْلَ...
(٣٢) سود کھانا
حرام امور میں سے کوئی حرام فعل ایسا نہیں ہے کہ جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے اعلانِ جنگ کیا ہو سوائے سود کے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
(یٰاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰوا اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا...
(٣١) حقیقی باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف بیٹا ہونے کی نسبت کرنا
کسی مسلمان کے لیے یہ بالکل بھی جائز نہیں ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کی طرف بیٹا یا بیٹی ہونے کی نسبت کرے جو کہ درحقیقت اس کا باپ نہیں ہے۔ ہمارے معاشروں میں لوگ عموماً یتیم خانوں سے بچے اٹھا لاتے ہیں اور ان کے باپ کے طور پر اپنا نام ان کے...
(٣٠) اِختلاطِ مَرد و زَن
اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے شریعت ِ اسلامیہ میں مَرد اور عورت کا دائرہ کار علیحدہ علیحدہ مقرر کیا ہے۔ عورت کا اصل دائرہ کار اُس کا گھر ہے' اگرچہ ضرورت کے تحت اس کو گھر سے باہر نکلنے کی بھی اجازت ہے۔ جبکہ مرد کا دائرہ کار گھر سے باہر کے کام کاج ہیں۔ عورت کی ذمہ داری یہ ہے...
وعلیکم السلام
جی ہاں! بعض اہل علم نے ان روایات پر کلام کیا ہے۔ خلاصہ کلام کے طور پر مختصر طور یہی بات کہی جا سکتی ہے کہ ناف سے نیچے ہاتھ رکھنے والی روایات کا ضعف زیادہ ہے اور وہ بالاتفاق ضعیف ہیں جبکہ ناف سے اوپر سینے پر ہاتھ رکھنے والی روایات کو بعض اہل علم نے صحیح یا حسن یا قابل احتجاج قرار...
وعلیکم السلام
دنیا میں کسی شیئ کے وجود کے لیے دو اشیاء اہم ہیں:
ایک فعل
دوسرا اس کی تخلیق
اہل سنت والجماعت کے نزدیک انسان فاعل ہونے کے اعتبار سے بااختیار ہے جبکہ خالق ہونے کے اعتبار سے اس کے پاس کچھ بھی اختیار نہیں ہے مثلا اس شخص اگر فعل زنا کا ارتکاب کرتا ہے تو اس فعل کا وجود اس دنیا میں...
اہل الحدیث اہل علم میں اس بارے اختلاف ہے کہ رکوع کی رکعت ہو جاتی ہے یا نہیں؟ بعض اس کے رکعت ہونے کے قائل ہیں جبکہ بعض قائل نہیں ہیں۔ ہمارے خیال میں یہ ان اجتہادی اختلافات میں سے ہے کہ جن میں تشدد مناسب امر نہیں ہے۔ پاکستان میں عام طور اہل حدیث علماء کا موقف یہی ہے کہ رکوع کی رکعت نہیں ہوتی ہے۔...
١۔ عموما ایسی ویب سایٹس جو اپنے ممبران کی تعداد میں اضافہ کرنے پر کچھ رقم فراہم کرتی ہیں تو یہ رقم بلاوجہ نہیں ہوتی ہے بلکہ اس سائیٹ میں ممبران کی تعداد میں اضافہ اس سائیٹ کے مالکان کے لیے مختلف اعتبارات سے مالی فائدے کا سبب ہوتا ہے اور اس مالی فائدے کا ایک حصہ وہ اپنے ان ممبران میں تقسیم کر...
سوال نمبر ٩
جی ہاں! موانع تکفیر کسی کو مشرک حقیقی قرار دینے میں بھی موانع ہیں۔ جس طرح اہل سنت نے کافر کو دو قسموں میں تقسیم کیا ہے ایسے مشرکین کو بھی دو قسموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ کافر کو اہل سنت کس طرح دو قسموں میں تقسیم کیا ہے، اس پر ذرا غور کریں:
احادیث مبارکہ میں بہت سے کبیرہ گناہوں پر...
سوال نمبر ٨
ہم یہ واضح کر چکے ہیں کہ کسی شرک کے مرتکب کو دو معنوں میں مشرک قرار دیا جا سکتا ہے۔ اگر تو بطور فتوی اسے مشرک یعنی دائرہ اسلام سے خارج قرار دینا ہے تو اس صورت میں جہالت اور تاویل اسے مشرک قرار دینے میں موانع یا عذر شمار ہوتے ہیں لیکن اگر اسے دعوتی اعتبار سے ترہیب یا انذار کے پہلو...