• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. یوسف ثانی

    انٹرویو محترم یوسف ثانی صاحب

    ازدواجی زندگی ویسی ہی رہی جیسی کہ بالعموم ہوا کرتی ہے۔ اس 27 سالہ دور میں بڑے نشیب و فراز آئے ۔ لیکن الحمد للہ ”نتیجہ“ کبھی بُرا نہیں نکلا۔ اللہ نے تین بیٹے اور ایک بیٹی سے نوازا۔ بیگم شادی سے قبل سے ہی پنج وقتہ نمازی اور حجابی ہیں۔ الحمد للہ سارے بچے پنج وقتہ نمازی ہیں۔ قرآن و حدیث بھی پڑھتے...
  2. یوسف ثانی

    انٹرویو محترم یوسف ثانی صاحب

    میری تمام تعلیم اردو میڈیم رہی ہے۔ پاکستان نیوی اسکول کراچی سے اردو میڈیم میں میٹرک کیا۔ ایف ایسی میں ادھر ادھر دھکے کھانے کے بعد اردو سائنس کالج کا رخ کیا۔ یہیں سے بی ایس سی کرنے کے بعد ایم ایسی کرنے کی ناکام کوشش کے بعد اردو آرٹس کالج سے ایم اے کیا۔ اب یہ دونوں کالج اردو یونیورسٹی بن چکے ہیں۔...
  3. یوسف ثانی

    انٹرویو محترم یوسف ثانی صاحب

    ہمارا وہ رجسٹر تو بھارت ہی میں رہ گیا جس میں ہماری پیدائش کی اصل تاریخ کا ریکارڈ تھا۔ خود ساختہ تاریخ پیدائش کے مطابق ہم عنقریب ”سٹھیانے والے“ ہیں۔ ریٹائرمنٹ اور قبر کی منزلیں بہت قریب ہیں۔ نہ جانے پہلے کون سی منزل آجائے۔ اب تک زندگی سے صرف یہ سیکھا کہ زندگی زندہ رہنے کے لئے نہیں بلکہ مرجانے کے...
  4. یوسف ثانی

    انٹرویو محترم یوسف ثانی صاحب

    نام و نسب میں کیا رکھا ہے۔ یہ سب تو اُن کے لئے اہمیت رکھتا ہے، جن کا کوئی ”نام“ ہو۔ میرا پیدائشی نام ”محمد یوسف رضوی“ ہے۔ رضوی کا لاحقہ والد صاحب کے نام کے ساتھ ”غلطی“ سے لگ گیا تھا، جو ہم بھائیوں کے نام کے ساتھ بھی جڑ گیا۔ یہ لفظ نہ دادا کے نام کے ساتھ تھا اور نہ میرے بچوں کے نام کے ساتھ ہے۔...
  5. یوسف ثانی

    انٹرویو محترم یوسف ثانی صاحب

    وعلیکم السلام برادر ۔۔۔ میں نے ”کوشش“ تو بہت کی تھی کہ اس اس انٹرویو کی ”باری“ نہ آئے۔ لیکن آپ کی ”مستقل مزاجی“ کے آگے کون ”بیٹھا“ رہ سکتا ہے۔ ابتسامہ ہر رائٹر کی طرح مجھے بھی ”اپنے بارے“ میں لکھنے کا بہت شوق رہا ہے۔ لیکن یہ شوق اتنی مرتبہ پورا ہوچکا ہے کہ اب اسے دہراتے ہوئے کچھ عجیب سا لگتا ہے۔...
  6. یوسف ثانی

    اک ماں کی اپنی بیٹی کیلئیے 10 نصیحتیں !!!

    وعلیکم السلام ورحمه الله و برکاته یهاں کچھ لکهنے سے قاصر هوں ۔ ٹیکنیکل ناظم توجه فرمائیں یه کاپی پیسٹ هے
  7. یوسف ثانی

    کیا شیعہ کی قربانی کا گوشت کھا سکتے ہیں ؟؟؟ شیخ ابو ذید ضمیر حفظہ اللہ

    @محمد عامر یونس بھائ! اگر ممکن ہوا کرے تو ایسی ویڈیو کے ساتھ ویڈیو کا خلاصہ بھی لکھ دیا کریں کہ سب لوگوں کے پاس ویڈیو دیکھنے اور سننے کی ”سہولیات“ نہیں ہوا کرتیں۔ اور اس ویڈیو کا ”خلاصہ“ تو صرف ایک لفظ میں بیان کیا جاسکتا ہے۔ ”ہاں“ یا ”نہیں“ ۔
  8. یوسف ثانی

    جمھوریت سے متعلق چند سوال

    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ س: کیا موجودہ جمھوریت کی تشبیہ خلافت ببو امیہ اور خلافت بنو عباسیہ سے دینا درست ہے اس بنیاد پر کہ جس طرح جمھوریت میں عوام کے پاس اختیار ہے کہ چاہے تو اسلامی شریعت نافذ کریں چاہے انگریز کا نظام نافذ کریں اور چاہے تو خود اپنے لیے نظام وضع کریں. اس طرح بادشاہ کو...
  9. یوسف ثانی

    اکبر الہ آبادی اور ان کی شاعری مغربی تہذیب پر تنقید کے تناظر میں

    ماشاء اللہ بہت خوب ۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
  10. یوسف ثانی

    "ہم آپ کا حج بدل کریں گے" .... مگر رقم کتنی دیں گے؟

    کیا حج بدل کرنے والے کا پہلے سے اپنا حج کیا ہوا ہونا لازمی نہیں ہے؟ @اسحاق سلفی @خضر حیات
  11. یوسف ثانی

    تجویز فورم پر اردو رومن کا سیکشن

    پہلی بات تو یہ کہ ”رومن اردو“ کوئی باقاعدہ زبان نہیں ہے۔ نہ تو اس کے ہجے میں یکسانیت ہے اور نہ ہی اس کا کوئی قاعدہ ہے، جیسا کہ ہر زبان کا ہوتا ہے۔ یہ نیٹ اور موبائل فون ”چیٹنگ“ کی زبان ہے۔ کآج سے ایک دو عشرہ قبل کمپیوٹر اور موبائل میں اردو لکھنے کی سہولت نہ تھی۔ تب یہ زبان ”وجود“ میں آئی۔ تب...
  12. یوسف ثانی

    تجویز فورم پر اردو رومن کا سیکشن

    وعلیکم السلام برادر آپ بالکل مشورہ دے سکتے ہیں۔ اور چونکہ آپ نے ایک اہم مشورہ دیا ہے، لہٰذا یہ بات ثابت ہوگئی کہ آپ میں مشورہ دینے کی صلاحیت بھی ہے اور اہلیت بھی۔ ویسے تو اس مشورہ پر جملہ منتظمین غور و فکر کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے کہ ایسا کرنا سود مند بھی ہوگا یا نہیں ۔ لیکن اس سے قبل آپ...
  13. یوسف ثانی

    جشن آزادی

    ”ڈے“ کا ترجمہ ”عید“ درست نہیں ہے۔ یوم آزادی یا جشن آزادی کو کوئی بھی ”عید“ نہیں کہتا، جیسا کہ ”عید میلاد النبی“ کو کہا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں درجنوں اقسام کے ڈے ز منائے جاتے ہیں جن کا کسی بھی دین و مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ بڑے گھرانوں میں اگر روٹین کے کام اتنے زیادہ ہوں کہ گھر کی صفائی...
  14. یوسف ثانی

    ٹیچر ڈے

    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ میرا تو خیال ہے کہ مختلف ”ڈے“ منانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، جس چیز کا ڈے منایا جارہا ہو، وہ بذات خود غیر اسلامی نہ ہو اور ڈے منانے کے دوران کوئی غیر اسلامی رسومات ادا نہ کی جائیں۔ جیسے آج چار ستمبر کو عالمی طور پر ”یوم حجاب“ منایا جارہا ہے۔ ”اعتراض برائے...
  15. یوسف ثانی

    محدث بک

    ”ہر بات ہر ایک سے کہنے کی نہیں ہوتی“۔ کسی کو کوئی اہم بات بتلانے سے پہلے تین باتیں ضرور سوچ لیجئے: کیا یہ بات اس فرد کو بتلانا ضروری ہے ؟ اگر ہاں تو ضرور بتلائیے۔ اگر ناں تو کبھی نہ بتلائیے۔ کیا یہ فرد اس بات کو سنبھال کر رکھنے کا اہل ہے ؟ اگر ہاں تو ۔ ۔ ۔ اگر ناں تو ۔ ۔ ۔ سمجھ تو گئے ہوں گے۔...
  16. یوسف ثانی

    بغیر رخصتی کے طلاق کی صورت میں رجوع کیلئے حلالہ کی ضرورت

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/11690/210/ بشرط صحت سوال واضح ہو کہ طلاق اللہ کے ہاں انتہائی ناپسندیدہ فعل ہے۔جیسا کہ حدیث میں ہے:''حلال کاموں میں اللہ کو ناراض کردینے والی چیز طلاق ہے۔''(ابو داؤد حدیث نمبر4178) لیکن بعض اوقات ا...
  17. یوسف ثانی

    ”مہاجروں کی تہذیب“ اور جاوید چوہدری

    جاوید چوہدری نے ”مہاجر کون“ کے عنوان سے ایک کالم لکھا ہے۔ اس کالم میں انہوں نے ”مہاجروں کی شاندار تہذیب“ کا تذکرہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم سے وابستہ مہاجروں کی ”حرکات“ کا موازنہ کرتے ہوئے یہ بتلانے کی کوشش کی ہے کہ ایم کیو ایم نے مہاجروں کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے۔ کالم کا ”مرکزی خیال“ اپنی جگہ...
  18. یوسف ثانی

    سوشل میڈیا پر کسی بھائی نے یہ سوال پوچھا ہیں ؟؟

    جب ان کا پیسے لینا ہی جائز نہیں تو ناجائز پیسوں سے صدقہ خیرات کرنا بھی ناجائز ہے۔ پیسے لینا ان کی مجبوری تو نہیں۔ وہ پیسے نہ لیں۔ اپنا کارڈ کینسل کروادیں وہ اس سرکاری وظیفہ کا اپنی ملازمت والی جاب اور تنخواہ سے موازنہ کر لیں۔ اگر جاب اور تنخواہ پُرکشش ہے تو وظیفہ بند کروادیں۔ اگر وظیفہ پر کشش ہے...
Top