• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا : آدمی کا علم جتنا وسیع ہوتا جاتا ہے اس کے اندر شفقت و رحمت میں اس قدر اضافہ ہوجاتا. إغاثة اللهفان 2/136 حضرت ابراهيم الخواص رحمه الله نے فرمایا : آدمی اللہ تعالی کے احکام کی تعظیم و توقیر کرے گا اسی کے بقدر اللہ تعالی لوگوں کی نگاہ میں اس کی تعظیم...
  2. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    عبد الله بن عباس رضی الله عنه نے فرمایا : تدبر اور تفکر سے پڑھی جانے والی دو مختصر رکعتیں دل کی غفلت اور رات بھر قیام سے بہتر ہیں. الزهد لابن المبارك 1132
  3. عبدالرحیم رحمانی

    جماعت و جمعیت کا ایک ہمدرد نہ رہا!

    کوڈیا فیملی کو ایک اور صدمہ ابھی جناب عبدالقیوم کوڈیا کو گزرے چند دن ہی گزرے تھے کہ ان اہلیہ میمونه کوڈیابھی 26 دسمبر کو اس دار فانی سے کوچ کر گئیں انا للہ و انا الیہ راجعون ان کی بھی نماز جنازہ رات دس بجے مرین لائن بڑا قبرستان ممبئی میں ادا کی گئی
  4. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    علامہ حافظ ابن قيم رحمہ الله نے فرمایا : 4 چیزیں حد سے تجاوز کر جائیں تو دل سخت ہوجاتا ہے : کهانا، سونا، بولنا اور میل ملاپ رکھنا. الفوائد 154
  5. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    شیخ الاسلام علامہ ابن تيميہ رحمه الله نے فرمایا : جس شخص کو مسلمانوں کی خوشی پر مسرت اور مصیبت پر تکلیف نہیں ہوتی تو وہ ان میں سے نہیں. الفتاوى 10/ 128
  6. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    ✅‏عظیم تابعی حضرت ميمون بن مہران رحمہ اللہ کہا کرتے تھے : لوگو ! تمہارے عمل بہت کم ہیں. اب اس توڑے عمل میں اخلاص پیدا کرو. ابو نعيم في الحليہ 4 / 92 ✅امام مالک رحمہ الله نے فرمایا : سعید اور خوش بخت و ہے جو سلف کے طریقہ کار پر چلے اور خلف کی بدعتوں کو ترک کردے. ‏ الفتح 13/253
  7. عبدالرحیم رحمانی

    فتنہ بردرس

    ذرا سنبھل کے ۔۔۔۔۔۔ ابتسامہ
  8. عبدالرحیم رحمانی

    فتنہ بردرس

    ان شاء اللہ جلد ہی منظر عام پر ۔۔۔۔۔۔۔
  9. عبدالرحیم رحمانی

    اشعۃ اللمعات اردو

    جزاک اللہ خیرا
  10. عبدالرحیم رحمانی

    جدول میراث أصحاب الفروض

  11. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    شيخ الاسلام علامہ ابن تيميہ رحمہ اللہ نے فرمایا : جو آدمی سمجھتا ہے کہ وہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی پیروی کئے بغیر کتاب و سنت پر عمل کرسکتا ہے تو وہ بدعتی اور خواہش نفس کی پیروی کرنے والا ہے. مختصر الفتاوى المصرية 556
  12. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    ایک آدمی عبداللہ بن مسعود رضی الله عنه کے پاس فیصلے کے لئے لایا گیا. لوگوں نے کہا : آپ دیکھ نہیں رہے کہ اس کی داڑھی سے شراب کے قطرے ٹپک رہے ہیں. آپ نے فرمایا : ہمیں کسی کی ٹوہ میں لگنے سے منع کیا گیا ہے البتہ اگر کوئی چیز ظاہر ہوجائے تو اسی کے مطابق فیصلہ کریں گے. مصنف ابن أبی شيبة 26568
  13. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    علامہ ابن رجب رحمہ اللہ نے فرمایا : ابتلا اور مصیبت کے بعد صبر سے کام لے کر آسانی کا انتظار کرنا عبادت ہے. ‏ مجموع رسائل ابن رجب 3/155
  14. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    حضرت عبيد بن عمير رحمه الله نے فرمایا : جب سرما آتا تو تلقین کی جاتی کہ اے اہل قرآن! سرما آگیا ہے. راتیں تمہارے قیام کے لئے لمبی اور دن تمہارے روزے کے لئے چھوٹا کردیا گیا ہے. موقع غنیمت جانو. مصنف ابن ابی شيبہ 34991
  15. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    ابن تیمیه کهتے هیں : " جو شهوت محرمه اور شهوات مبتدعه سے بچ گیا اس کے لیے جنت واجب هو گئی ... " _____________________ قال ابن تيمية : « من خلص من الشهوات المحرمة والشهوات المبتدعة وجبت له الجنة . » ‏ [ الاستقامة ٣٢٢ ] ‏ ابن مسعود کهتے هیں : " ایمان یه هے که آدمی آدمی سے بغیر کسی قرابت...
  16. عبدالرحیم رحمانی

    بدعا اسرائیل کے یہودیوں پر کی جائے ناکہ اسرائیل پر

    بدعا اسرائیل کے یہودیوں پر کی جائے ناکہ اسرائیل پر
  17. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    امام حافظ ابن حجر رحمہ الله نے فرمایا : جس طرح بارش سے مردہ زمین زندہ ہوجاتی ہے... اسی طرح دین کے علم سے مردہ دل زندہ ہوجاتا ہے. فتح الباری 1/177
  18. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    ▪️شيخ الاسلام علامہ ابن تيميہ رحمه الله کہتے ہیں : برائی کا بدلنے لینے والے تین قسم کے لوگ ہیں : ظالم : جو اپنے حق سے زیادہ لیتا ہے. منصف : جو اپنے حق کے برابر لیتا ہے محسن : جو برائی معاف کرکے اپنے حق سے دستبردار ہوجاتا ہے. جامع المسائل 1/169 ✅علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا ...
  19. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے لکھا ہے : حضرت ابوحازم رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا : آنکھوں کا شکر کیا ہے؟ فرمایا : اگر ان سے کوئی اچھائی دیکھو تو لوگوں سے بیان کرو. اور اگر برائی دیکھو تو چھپاؤ. عدةالصابرين 221
  20. عبدالرحیم رحمانی

    اقوال سلف

    شیخ الاسلام علامہ ابن تيميہ رحمه الله نے فرمایا : وہ مصیبت جو اللہ کو یاد کرنے کا باعث ہو اس نعمت سے بدرجہا بہتر ہے جو اللہ سے غافل سے کردے. " مصيبة تُقبل بها على الله ، خير لك من نعمة تنسيك ذكر الله ". تسلية أهل المصائب للمنبجي 224
Top