الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
نشاۃ ثانیہ میں لوگ عورت کے پیٹ میں نہ ہوں گے اور نہ خون سے غذا مہیا ہو گی ۔یہ بھی نہ ہوگا کوئی انسان مرد اور عورت کا نطفہ ہو اور پھر وہ اس نطفہ سے خون بستہ کی صورت اختیار کرے ۔بلکہ نشاۃ ثانیہ مٹی سے ہوگی چنانچہ اللہ تعالیٰ فرمایا ہے :
مِنْھَا خَلَقْنٰکُمْ وَفِیْھَا نُعِیْدُکُمْ...
لوگوں میں اس امرکے متعلق نزاع واختلاف نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس دنیا ہی میں دوسری مرتبہ ان کی امثال پیدا کرتا ہے ،کیونکہ یہ ایک امرمشاہدہ ہے ،اللہ تعالیٰ ایک قرن کے بعد دوسری قرن پیدا کرتا ہے۔والدین سے بچہ پیداکرتا ہے اور اس کو نشاۃاولیٰ کہا جاتا ہے ۔لوگ اس نشاۃ کو جانتے ہیں اوراس کی بنا ء پر اللہ...
پھر سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:
اَوَلَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ بِقَادِرٍ عَلٰی اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَہُمْ بَلٰی وَھُوَالْخَلَّاقُ اْلعَلِیْمُ۔(پارہ:23۔ع:4)
کیا جس اللہ نے آسمان اور زمینیں بنالیں ،وہ اس بات پر قادر نہیں کہ ان کی طرح کے انسان پیدا کردے ،ہاں ضرور قادر ہے اور وہ...
اللہ سبحانہ و تعالیٰ جہاں اس بات کی خبر دیتا ہے کہ وہ مخلوق کو دوبارہ پیدا کریگا اور بوسیدہ ہڈیوں کو زندہ کرے گا ،اور وہ ایک مرتبہ لوگوں کو زمین سے نکالے گا ،وہاں یہ بھی بتلاتا ہے کہ معاد ہی مبدا ہے چنانچہ ارشاد ہوتا ہے :
وَھُوَالَّذِیْ یَبْدَاُ لْخَلْقَ لُمَّ یُعِیْدُہٗ ۔(پارہ:21۔ع:6)
اور وہ...
اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے لوگوں کی نشاۃ ثانیہ کو کئی مقامات پر زمین کے مردہ ہو کر دوبارہ زندہ ہو جانے سے تشبیہ دی ہے:
وَھُوَالَّذِیْ یُرْسِلُ الرِّیٰعَ بُشْرًا بَیْنَ یَدَیْ رَحُمَتِہٖ حَتٰی اِذَااَقَلَّتْ سَحَابًا لِفَالًا سُقْنَاہُ لِبَلَدٍ مَّیِّتٍ فَاَنْذَلْنَا بِہِ الْمَاَء فَاَخُرَجْنَا...
رسول اللہ ﷺ سے حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ ابن آدم علیہ السلام کا سارا وجود کہنہ ہو جائے گا، لیکن ریڑھ کی ہڈی کا آخری حصہ (عجب الذنب) زندہ رہے گا۔ ابن آدم اسی سے پیدا ہو اور اسی سے اٹھایا جائے گا۔ انسان جب دوسری مرتبہ اٹھایا جائے گا، تو اس کی وہ نشانیہ اس زندگی کی طرح نہ ہو گی، کیونکہ یہ ہستی فاسد...
اللہ تعالیٰ منی کو رحم میں خون بستہ کی صورت میں اور اس کے بعد لوتھڑے کی صورت میں تبدیل کرتا ہے۔ درخت سے رطوبتیں خارج کرکے ہو ااور پانی وغیرہ مواد کو ملا کر اپنی مشیئت و قدر ت سے میوہ پیدا کرتا ہے۔ بیچ کے ایک دانے کو چیر کر اس سے مواد نکالتا ہے جن سے خوشہ اور درخت وغیرہ پیدا کرتا ہے۔ جب کبھی اللہ...
کیفیت معاد
اس مقام پر ہمیں یہ بیان کرنا مقصود ہے کہ جب ان لوگوں کے نزدیک ابتدائے مخلوقات کی بنیاد جوہر فرد ہے تو معاد (محشر) کی بنیاد بھی لامحالہ یہی ہونی چا ہئے۔ چنانچہ اس مقام پران کی دو جماعتیں بن گئیں۔
ایک جماعت کا قول ہے کہ جواہر معدوم ہو جاتے ہیں اور پھر دوبارہ پیدا ہوتے ہیں۔ دوسری جماعت...
اثبات صانع کے دلائل
چنانچہ ابو عبداللہ الرازی نے اثبات صانع کے دلائل بیان کرتے ہو ئے چار طریقے بیان کئے ہیں۔ ذاتوں کا حدوث، صفات کا امکان، اور صفات کا حدوث، پہلے تین طریقے ضعیف بلکہ باطل ہیں، کیونکہ جن ذاتوں کے حدوث یا امکان یا ان کے صفات کے امکان کا مجملاً ذکر کیا گیا ہے، ان میں خالق ومخلوق کی...
تماثل اجسام و جواہر منفردہ
جو لوگ کہتے ہیں کہ اجسام جواہر منفردہ سے مرکب ہیں، ان کا یہ قول مشہور ہے کہ جواہر متماثل ہیں۔ بلکہ مسلمانوں میں سے اکثر کہتے ہیں کہ اجسام بھی متماثل ہیں، کیونکہ وہ جوہر متماثلہ سے مرکب ہیں اور اگر ان میں اختلاف ہے تو وہ اختلاف اعراض کی وجہ سے ہے اور یہ صفات چونکہ عارض...
حیوان متوالد و حیوان متولد
حیوان دو قسم کے ہوتے ہیں۔ پہلی قسم متوالد حیوان کی ہے، مثلاً انسان چوپائے وغیرہ جو ماں اور باپ سے پیداہوتے ہیں۔
دوسری قسم متولد حیوانوں کی ہے، جو میوہ سرکہ وغیرہ سے پیدا ہوتے ہیں، مثلاً جوئیں جو جلد ِانسانی کی میل کچیل سے پید ا ہوتی ہیں، یا چوپائے، پسو وغیرہ جو پانی...
عرب کہتے ہیں کہ ہر درخت میں آگ ہو تی ہے اور مرخ اور عفار کو سب پر امتیاز حاصل ہے۔ بعض لوگوںکا خیال ہے کہ عناب کے سوا ہر درخت میں آگ ہو تی ہے۔
فَاِذَا اَنْتُمْ مِّنْہُ تُوْقِدُوْنَ۔
کا اشارہ چقماق کی طرف ہے۔
اہلِ لغت جوہری وغیرہ نے کہا ہے کہ زند (چقماق) اس چیز کوکہتے ہیں، جسے رگڑنے سے آگ نکالی...
یا ولد کی جنس سے نہ ہوں مثلاً عام پیدا ہونے والی چیزیں، اسی طرح غیر حیوان میں بھی توالد دو اصلوں سے ہو تا ہے۔ آگ چقماق کے دو حصوں (زندین) سے پیداہوتی ہے۔ یہ دو چقماق لکڑی یا پتھر اور لوہے یا ان کے علاوہ اور چیزوں کے بھی ہو سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
فَالْمُؤرِ یٰتِ قَدْحًا۔ (سورہ...
ولادت کے معنی
ولادت ،متولد اور ان الفاظ کے قبیل سے جو کچھ بھی ہے اس کے لئے دو اصلوں کا وجود لازمی ہے جو متولد عین یعنی قائم بالذات ہو۔ اس کی لئے ایک ایسا مادہ لابدی ہے جس سے وہ خارج ہو اور جو عرض یعنی قائم بالغیر ہو، اس کے لئے ایک محل کا وجود لازمی ہے۔ جس کے ساتھ اس کا قیام وابستہ ہو۔
ان میں سے...
خروجِ کلام کی تصریح
اس سے مراد یہ نہیں کہ وہ کلام نہیں کرتا، اگر چہ کلام کے متعلق یہ کہا جاسکتاہے کہ وہ اس سے نکلا ہے۔ چنانچہ حدیث میں آیا ہے:
ما تقرب العباد الی اﷲ بشی افضل مما خرج منہ۔
بندوں کو اللہ سے قریب کرنے والی کوئی چیز قرآن سے افضل نہیں جو اس کی زبان سے نکلی ہے۔
جب سیدنا ابوبکر صدیق رضی...
یہاں احد کا لفظ نفی کے مقام پر مستعمل ہوا ہے، اس کے معنی یہ ہیں کہ کوئی چیز کسی بات میں بھی اس کے برابر نہیں ہے کیونکہ وہ احد ہے۔
ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ ''انت سیدنا'' (تو ہمارا سردار ہے ) تو آپ ﷺ نے فرمایا: ''السید اﷲ'' (حقیقی سردار اللہ ہے)۔
اللہ تعالیٰ کا قول الا حد اور الصمد اس...
لفظ''اَحد'' کا استعمال!
اور اس مقام پر مقصود یہ ہے کہ ''احد'' کا لفظ اعیان (مدد کرنے والوں) میں سے اللہ وحدہ لاشریک کے سوا اور کسی چیز پر نہیں بولا جاتا۔ اللہ کے سوا دوسرے مواقع پر بولا جائے تو یا تو وہ نفی کے مقام پر بولا جاتا ہے جیسا کہ اہلِ لغت کہتے ہیں ''لا احد فی الدار''( گھر میں کوئی...
صبر کے معنیٰ
اور لفظ صبر کے معنی کو بھی ان معانی سے مناسبت ہے کیونکہ صبر میں بھی جمع و امساک پایا جاتا ہے۔ چنانچہ نفس کو گھبراہٹ سے روکنے پر صبر کا اطلاق کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے '' صَبَرَ '' (وہ تھم گیا) ''صبرۃ انا '' (میں نے اسے روکا)۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
''واصبر نفسک''
(اور اپنے نفس کو...
اشتقاق کی تین قسمیں
باب اشتقاق میں یہ امر یاد رکھنے کے قابل ہے کہ جب ایک لفظ کو دوسرے لفظ سے مشتق کیا جائے تو اس کے دو معنی ہوتے ہیں:
اول یہ کہ ان دونوں لفظوں میں لفظًا و معنًا مناسبت ہوتی ہے۔ اہل لغت دو کلموں میں سے جسے چاہیں مقدم مانیں۔ اس بات میں کوئی مضائقہ نہیں۔ یہی میں سے ہر ایک کلمہ دوسرے...