الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
واٹس ایپ گروپ" اسلامیات" کے سوالات اور ان کے جوابات
جوابات از: مقبول احمدسلفی
(1) غیرمسلم کو عربی پڑھا نامثلا قرآن یا نورانی قاعدہ کیساہے ؟
جواب : غیرمسلم کو عربی زبان سکھانے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن قرآن سکھانے کی بابت علماء نے کہا ہے کہ جو اسلام کی طرف مائل ہو اور جس سے اسلام کی امید ہو...
کسی ایسی جماعت جس میں شورائیت کی بجائے آمریت ہو اس سے منسلک رہنا یعنی اس کی رکنیت یا کوئی ذمہ داری لینا کیسا ہے؟
جواب : آمریت ڈکٹیٹرشپ اور مطلق العنانی کو کہتے ہیں ، اگر جماعت وتنظیم میں شورائیت کی جگہ آمریت پیدا ہوجائے تو جماعت(تنظیم) فساد کا شکار ہوجاتی ہے ، اس وقت جماعت(تنظیم) کے ذریعہ اصلاح...
ایک بھائی کا سوال ہے کہ کیا اللہ کے انواروتجلیات یا خیروبرکت کسی اللہ والے کی قبروں پر اترتی ہے ؟
جواب : قبر اور صاحب قبر کا معاملہ برزخی ہے ، اس کے احوال وکیفیات کوجاننا انسان کے بس میں نہیں ہے ، یہ اللہ کے علم میں ہے۔تاہم اس سے متعلق قرآن وحدیث میں جو بیان کیا گیا ہے ہمیں اس کی تصدیق کرنی ہے...
شیخ صاحب حج سے متعلق کچھ سوالات ہیں امید کرتا ہوں کہ جواب ارسال فرمائیں گے ۔
(1)حاجی کے لئے اس کی بیوی کب یعنی کس تاریخ سے حلال ہوگی اور کس تاریخ سے اس کے لئے حرام ہوجائے گی ؟
(2) حالت احرام میں پیر کهلا ہوا ہونا ضروری ہے یا نہیں؟
(3) منی و عرفات میں ظہر و عصر کی نماز ایک ساتھ پڑهنا ہے یا الگ...
ایک حدیث پاک آتی ہے وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے واسطے سے بیان ہوئی ہے ،ابن ابی الدنیا نے اسے اپنی کتاب الفرج بعد الشدۃ میں اس طرح بیان کیا ہے ۔
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبِ بْنِ خَالِدٍ الْمَدَايِنِيُّ ، قَالَ : ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ ، قَالَ ...
(1) جو سید ہیں ان کو زکوۃ نہیں ہے مگر ان میں سے جو معذور ہیں ان کی کیسے مدد کی جائے گی اور سید کون ہیں اس کی بھی وضاحت کردیں۔
جواب : ہاں یہ بات درست ہے کہ جو آل محمد ہیں جنہیں سیدبھی کہاجاتا ہے ان کے لئے زکوۃ نہیں ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا:
إنَّ هذهِ الصدَقاتِ إنَّما هِيَ أوْساخُ الناسِ . إنّها لا...
اللہ کے اسمائے حسنی اور ان کی معرفت وقواعد
مقبول احمدسلفی
شرعی علوم کی معرفت میں اللہ کی معرفت سب سے بنیادی اور شرف وعظمت والی ہے ، اللہ تعالی نے اپنی معرفت حاصل کرنے کا حکم دیا ہے ۔فرمان الہی ہے : فاعلم انہ لاالہ الا اللہ (محمد:19)یعنی اس بات کی معرفت حاصل کروکہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے...
سوال : ایک شخص بہت بیمار ہے اور وہ روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ غریب بھی ہے کہ اس کے پاس روزہ کا فدیہ دینے کے لئے رقم بھی نہیں ہے یعنی مساکین کو کھانا کھلانے کے لئے تو ایسی صورت میں کیا اس کا فدیہ معاف ہے ؟
جواب : جو بیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے اسے شفایابی تک انتظار...
کیا المعز اسمائے حسنی میں سے ہے ؟
مقبول احمدسلفی
المعز اللہ کے اسمائے حسنی میں سے ہے کہ نہیں اس میں علماء کے درمیان اختلاف ہے ، بعض نے کہاکہ المعز اسمائے حسنی میں سے ہے ۔ ان کی دلیل قرآن کی یہ آیت ہے :
قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ...
آپ کی خدمت میں چند سوالات ہیں امید کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں ان کا جواب عنایت فرمائیں گے ۔
۱) اگر جن کسی انسان کو تنگ کرے تو کیا اسے اس انسان کے اندرحاضر کر کے اس سے بات کی جا سکتی ہے؟
۲) کیا کسی پر جادو کی علامات کودیکھا جا سکتا ہے وہ اس وجہ سے کہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی پر آیت الکرسی پڑھ...
اسلام میں غیبت کی اجازت کہاں تک ہے ؟
تحریر: مقبول احمدسلفی
ایک بہن کا دکھ بھرا سوال ہے کہ اسلام میں غیبت کی اجازت کہاں تک ہے؟ وہ یہ بات گھریلو پریشانی اور سسرالی کلفت کے تناظر میں کررہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض اوقات انسان انتہائی مجبور ہوجاتا ہے وہ اپنے حالات سے تنگ ہوکرکسی کو اپنے حالات...
میرا یہ سوال ہے کہ حدیث میں برکہ نام رکھنے کی ممانعت آئی ہے اور ایک بچی ہے اس کا نام امۃ النافع ہے تو کیا اسے نافعہ کہہ کر پکار سکتے ہیں اور کیا یہ ممانعت میں شامل ہے ؟
جواب : برکہ نام رکھنے کی صریح ممانعت وارد نہیں ہے البتہ اس کی کراہت کا پہلو ظاہر ہوتا ہے جیساکہ مسلم شریف کی حدیث میں ہے ۔...
عباد کا لفظ تین معانی پر مشتمل ہے ۔
(1) پہلا لفظ عِبَاد عین کے کسرہ اور باء کے زبر کے ساتھ : یہ عبد کی جمع ہے ،اس کے معنی بندے کے ہیں ۔ اورعِبَادُ الرَّحْمَٰنِ کا معنی ہوگا اللہ کے بندے۔ قرآن میں اس کا ذکر آیا ہے ۔
وَعِبَادُ الرَّحْمَٰنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا (الفرقان:63)...
یہ بات سلف صالحین کے اقوال سے معلوم ہوتی ہے کہ طلب علم نفلی عبادت سے بہتر ہے اور حصول علم بھی عبادت میں داخل ہے ۔عالم کی عابد پر فضیلت صحیح حدیث سے ثابت ہے ، نبی ﷺ کا فرمان ہے :
وإنَّ فضلَ العالمِ على العابدِ كفضلِ القمرِ ليلةَ البدرِ على سائرِ الكواكبِ(صحيح أبي داود:3641)
ترجمہ: اور بلاشبہ عالم...
ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ اور ان کے ادارہ الہدی کے متعلق ایک خاتون کے سوالات اور مفتی تقی عثمانی صاحب کے جوابات کی حقیقت
تحریر: مقبول احمدسلفی
پاکستان کی ایک خاتون مسز سیما افتخار صاحبہ جن کا دعوی ہے کہ انہوں نے الہدی انٹرنیشنل سے اسلامک اسٹڈیز سے ایک سالہ ڈپلومہ کورس کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ...
جواب از شیخ مقبول احمد سلفی
سوال (1): خلیجی ممالک میں رہنے والے جب اپنا فطرانہ اپنے ملک بھیجنا چاہیں تو کیسے بھیجیں گے ؟
جواب : اصل تو یہی ہے کہ جو جہاں ہو وہ اسی جگہ کے محتاج لوگوں کو فطرانہ دے لیکن اگر ضرورت پڑے کسی دوسری جگہ فطرہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ خلیج کے...
آخری عشرے سے متعلق چندامور پر انتباہ
مقبول احمدسلفی
رمضان المبار ک کا آخری عشرہ فضیلت کے لحاظ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، اسی میں اعتکاف ہے اوراسی میں شب قدر ہے جو ہزار راتوں سے بہتر ہے ۔ قرآن کا نزول بھی اسی مبارک رات میں ہوا بنایں سبب رسول کریم ﷺ اس عشرے میں طاعات پر زیادہ محنت کرتے اور اپنے...
جوابات از شیخ مقبول احمد سلفی
سوال (1) : نماز تسبیح کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
جواب : نماز تسبیح کے متعلق علماء کا اختلاف ہے ، بعض نے جائز کہا ہے اور بعض نے ناجائز کہا ہے ۔ اس اختلاف کی وجہ تسبیح سے متعلق وارد روایات میں صحت وضعف کا اختلاف ہے ۔ جو تسبیح والی روایت کو صحیح قرار دیتے ہیں وہ جائز...
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
شیخ ایک سوال کا جواب مطلوب ہے.
زید ایک تاجر ہے، اس وقت اس کے پاس مال تجارت اور کچھ نقدی مل ملا کر دس لاکھ کی مالیت تک پہنچ رہی ہے,اسکی ماں کے پاس سونا ہے 5 تولہ اور اسکی بیوی کے پاس بارہ تولہ سونا ہے،کیا وہ اس سونے کو بھی اپنے اموال کے ساتھ کر کے زکوٰۃ نکالے گا؟...
ایک اہم سوال ہے کہ تجارتی مال کی زکوۃ کیسے نکالیں گے اورکیا سال بھر کے منافع کا بھی حساب کیا جائے گا نیز تجارتی مال کے ساتھ ساتھ موجودہ نقدی کو بھی شامل کیا جائے گا؟
اس سے متعلق دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر سال میں منافع سے زیادہ نقصان رہا ہو تجارت میں یا آمدنی برائے نام رہی ہو (یعنی حالات ایسے...