الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
(14) شوال کے چھ روزے
رمضان المبارک کا روزہ ختم ہونے کے بعد شوال کے چھ روزوں کی صحیح احادیث ترغیب ملتی ہے ۔ ان چھ روزوں کی بڑی فضیلت آئی ہے ۔ تزکیہ نفس، عمل پہ مداومت اور مسلسل عبادات مومن کی میراث ہے ۔جہدمسلسل کے ذریعہ بندہ معمولی عمل سے رب کو پالیتاہے اور اس کی رضا حاصل کرکے رحمت ومغفرت کا...
برصغیر ہندوپاک سے جب کوئی حج پہ آتا اور اپنے ساتھ زمزم لیکر جاتا ہےتو کثیرتعداد میں لوگ ملاقات کرنے اور زمزم پینے کے لئےان کے یہاں آتے ہیں ۔ حاجی کے پاس اتنا زمزم نہیں ہوتا کہ سبھی کو دے سکے ، اس حالت میں وہ زمزم میں عام پانی ملادیتا ہے تاکہ سب کو پلاسکے ۔ یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا...
حج پہ آئی ہوئی خواتین کے متعلق مفتی جنید بن محمد پالنپوری (ممبئ) نے فتوی دیا ہے کہ
" عورتوں کو مکہ اور مدینہ میں ہوٹل کے کمرہ میں نماز پڑھنا چاہئے ۔ مسجد میں جانا حدیث کی رو سے غلط ہے ۔ ہماری عورتیں دیگر خواتین کی دیکھا دیکھی مسجد میں جانا شروع کردیتی ہے جو نامناسب عمل ہے" ۔(ساتھ میں فتوی کا...
اس میں مختصر اضافہ کے ساتھ دوبارہ شائع کررہاہوں۔
حج کا مختصر اور آسان طریقہ
مقبول احمد سلفی
مزکرالدعوۃ والارشاد،طائف
(1) میقات (جہاں سے احرام باندھا جاتاہے)
٭ احرام حج یا عمرہ میں داخل ہونے کی نیت کا نام ہے نہ کہ کپڑے کا۔
٭ میقات پہنچ کر غسل کریں اور صرف اعضائے بدن پہ خوشبو استعمال کریں،...
لوگوں میں رشتے کی بابت مشہور ہے کہ یہ آسمان پہ بنتے ہیں یعنی رشتہ نوشتہ ہوتا ہے ۔ کیا یہ بات صحیح ہے کہ رشتہ آسمان پہ بنتاہے ؟
اللہ تعالی نے قرآن میں متعدد جگہ مخلوق کے متعلق جوڑا جوڑا بنانے کا ذکر کیا ہے ۔ انسانوں کے متعلق اللہ تعالی فرماتا ہے :
وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ...
بلاشبہ جھینگا مچھلی حلال ہے
مضمون نگار: مقبول احمد سلفی
جھینگا مچھلی کے متعلق عوام میں غلط فہمیاں پھیلی ہوئی ہیں ، اس کی وجہ علماء کے درمیان مختلف قسم کے فتاوے ہیں ، کسی نے جھینگا کو مچھلی کہا، کسی نے مچھلی نہیں مانا۔ کسی نے اس کا کھانا جائزکہا، کسی نے ناجائزکہاتوکسی نے مکروہ تحریمی کہا۔یہ...
نماز جنازہ کی چاروں تکبیریں رکن اور بحیثیت رکعت کے ہیں ،ان کی ادائیگی کے بغیر نہ تو امام کی نماز درست ہے ، نہ ہی مقتدی کی ۔
اگر امام بھول کر تین تکبیر پہ سلام پھیردے تو یاد دلائی جائے تاکہ چوتھی کہے ۔ ورنہ نماز نہیں ہوگی ۔ اگر تین ہی سلام پھیردیا اور تنبیہ کرنے پر بھی چوتھی تکبیر نہیں کہی تو...
مدینہ روئے زمین کی مقدس سرزمین ہے ، اس کے مختلف اسماء ہیں مثلا طابہ، طیبہ، دار ، ایمان،دارہجرہ وغیرہ۔عام طور سے اس شہر کو مدینہ منورہ کے نام سے جانا جاتا ہے مگر اس کا استعمال سلف کے یہاں نہیں ملتا۔ جب ہم مدینہ منورہ کہتے ہیں تو اس سے تمام اسلامی ملک مراد لیا جائے گا کیونکہ اسلام نے ساری جگہوں کو...
سوال : ایک بھائی کا سوال کیا زمین کے کسی ٹکڑے کو آزاد کرنے کے لئے لڑی گئی جنگ آزادی ہے یا اللہ کے قانون کو زمین پر نافذ کرنے کے لئے لڑی گئی جنگ کو جنگ آزادی کہیں گے ؟
جواب :
وطن کی آزادی کی جنگ وطن میں رہنے والے ہندومسلم سکھ عیسائی تمام لوگوں کی جنگ تھی تاکہ خود کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد...
سوال : گاؤں گھر میں رواج ہے کہ حج سے واپسی پہ لوگ حاجی صاحب سے ملنے جاتے ہیں اور ان سے دعا کرواتے ہیں ، لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اس وقت حاجی صاحب جو دعا کرتے ہیں اور جس کے لئے بھی کرتے ہیں قبول ہوتی ہے ۔ اس کی کیا حقیقت ہے ؟
سائل : وحیدالزماں سلفى ممبئ
اللہ تعالی یقینا دعاؤں کو قبول کرنے والاہے ،...
بھینس کی حلت :
بھینس قرآن و حدیث کی روشنی میں حلال ہے ۔
قرآن کی دلیل :
اللہ تعالى کا ارشاد ہے :أُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ (سورہ مائدہ:1)
ترجمہ: تمہارے لیے تمام تر چرنے والے جانور حلال ہیں , ما سوا ان جانوروں کے جو تمہیں بتا دئے گئے ہیں .
دوسری جگہ...
عورت کا پولیس محکمہ میں نوکری کرنا
پولیس کا شعبہ سدا سے بدنام ہے ۔ مردوں کے لئے بھی اس میں خیر نہیں ہے ،عورت تو بھلا عورت ہے ۔ حالات نے اس شعبے کو رشوت خوری، بے ایمانی اور دروغ گوئی کا اڈہ بنادیا ہے ۔
عورت گھر کی زینت ہے ، اپنے بچوں کی تربیت، شوہر کی خدمت اور گھر کی ذمہ داریاں اس کے سرہیں ،...
ڈاکٹر اور انجینئروالی دنیا کی مثال آپ نے اچھی دی ہے ، میرے خیال سے تقلید کرنے والے عام طور سےیہی مثال پیش کرتے ہیں اور تقلید کی خوش فہمی میں مبتلا ہیں حالانکہ شرعی اعتبار سے نص کے مقابلے میں اس قسم کی مثال اور قیاس کرنا درست نہیں ہے۔
دین اسلام میں صحیح حدیث کی روشنی میں ہر مسلمان کے لئے علم...
مسلمان عورتوں کے لئے سر کے بال مکمل رکھنا واجب ہے اور بلاضرورت اسے مونڈوانا حرام ہے۔
سعودی عرب کے مفتی عام فضیلۃ الشیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ فرماتے ہیں:
"عورتوں کے لیے سر کے بال مونڈنا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ امام نسائی رحمہ اللہ نے اپنی سنن میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے:
( نَهَی...
پہلے یہ جان لیں کی نماز جمعہ سے قبل سنت مؤکدہ نہیں ، نوافل ہیں ۔ جمعہ کے دن مسجد میں حاضر ہوکر جس قدر نوافل پڑھنا چاہے دو دو کرکے پڑھ سکتا ہے ۔ کم از کم دو رکعت پڑھنا چاہئے جو تحیۃ المسجد کے حکم میں ہے۔ یہاں مسئلہ یہ ہے کہ کیا جمعہ کے دن زوال کا وقت نہیں ہوتا ؟ اگر زوال ہوتا ہے توجمعہ کے دن زوال...