الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اس فتنے کے رد میں میرے دوست نے ایک پیج بنایا ہے اور ابھی تک یہ پیچ ان لوگوں کے سر کا شدید درد بن گیا ہوا ہے، الحمد للہ۔
https://www.facebook.com/revivingthemanhaj
ان میں سے بعض نے شیخ ربیع کو دور حاضر کا شعبہ بن حجاج قرار دیا ہے اور میرے مطابق یہ امام شعبہ کی بہت بڑی تنقیص ہے۔
اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ شیخ ربیع ان انگلینڈ والوں سے واقف نہیں ہیں یا جو کچھ یہ کرتے ہیں وہ اس سے واقف نہیں ہیں حالانکہ ایسا بھی نہیں ہے شیخ ربیع ابو خدیجہ اور اس کی گینگ کی تمام...
آمین
دونوں شیخین کبار علماء میں شامل ہیں۔ اور شیخ ارشاد الحق اثری جیسا میرے مطابق پورے برصغیر میں کوئی نہیں۔
شیخ زبیر رحمہ اللہ کا اصول حدیث میں منہج البتہ زیادہ ظاہریت والا ہے۔
میرے والد کی بہن یعنی ہماری پھوپھی اور ان کا سارا خاندان یہاں پر رہتا ہے انہوں نے ہم سب کے لئے کافی دیر سے اپلائی کیا ہوا تھا۔ اس لئے دس سال بعد ہمارا نمبر آیا تو چلے گئے۔ روزگار بھی وجہ تھی۔ اور پاکستان کے حالات بھی۔
پسندیدہ مصنفین: امام بخاری، امام احمد، امام ابن تیمیہ، امام ذہبی، امام ابن حجر، امام البانی۔
پسندیدہ کتب: امام بخاری کی تمام کتب، ابن تیمیہ کی مجموع الفتاوی، امام ذہبی کی سیر اعلام النبلاء، ابن حجر کی فتح الباری، امام البانی کی سلسلتین۔ اس کے علاوہ موسوعہ التفسیریہ، موسوعہ العقدیہ، اور بھی بے...
دین دار نہیں بہت ماڈرن گھرانے سے ہے۔ عبادات تو بہت کرتے ہیں لیکن ساتھ میں دنیاوی مشاغل بھی بہت ہیں۔
میرے دینی مشاغل پر تو سب بہت خوش ہیں۔ ہاں ابا کو لگتا ہے کہ میں وہابی ہو گیا ہوں۔ اسی لئے جب بھی کسی مسئلہ پر بحث ہوتی ہے تو مجھے "تم لوگ" کہہ کر بات کرتے ہیں۔ ابتسامہ۔
غلط بات پر بہت غصہ آتا ہے۔...
کھانے میں بریانی یا پلاؤ اچھا لگتا ہے، سری پائے اور نہاری وغیرہ۔
ہمارے گھر کے پاس ایک شامنگ مال ہے وہاں پر ایک افغانی ہوٹل ہے جب سے ان کا کھانا کھایا تب سے وہ میری اس لسٹ میں ٹاپ پر ہے۔
اگر خود بنانا پڑے تو انڈا، چائے، اور دوسروں کا سر پکا لیتا ہوں۔
بہت کام کرتا ہوں۔ مثلا: اپنا ناشتہ خود بنا لیتا ہوں۔
برتن وغیرہ دھو لیتا ہوں۔
بازار سے سبزیاں وغیرہ لے آتا ہوں۔
اپنے گھر والوں کا ڈرائیور بن جاتا ہوں۔
باقی کام ذہن میں نہیں آرہے۔
اس کا جواب سوال نمبر 2 کے اندر ہی آ گیا ہے۔
کسی پر بھروسہ نہ کرو۔ اور کسی کے کہنے پر مت بیٹھے رہو بلکہ اپنی طرف سے بھی ضرور کچھ کرو۔
دین کی ترقی کے لئے دین کی سمجھ بہت ضروری ہے اور دین کی سمجھ کے لئے قرآن وحدیث کی سمجھ بہت ضروری ہے۔
اور دین کی سمجھ کے لئے سلف الصالحین کا دامن نہ چھوڑنا بھی بہت...
شروع شروع میں:
شیخ @ابو الحسن علوی سے بہت فائدہ اٹھایا۔
اس کے بعد شیخ @کفایت اللہ مل گئے۔ اور ان سے ابھی تک استفادہ جاری ہے۔
ان کے علاوہ درج ذیل اراکین سے بھی فائدہ اٹھایا:
@خضر حیات @شاکر @انس @جمشید @رفیق طاھر (اللہ ان کی حفاظت فرمائے)، @ابن بشیر الحسینوی @شاہد نذیر وغیرہ۔
سب سے پہلے یہ 19 نمبر کے بعد دوبارہ 19 کیسے آ گیا؟؟
میرا ایک سوال آپ نے بڑھا دیا ہے! اس کی رپورٹ کرنی پڑے گی۔
تعارف تو محدث لائبریری کے زریعے ہی ہوا تھا۔ میں کسی کتاب کی سرچ کر رہا تھا تو محدث لائبریری کا لنک مل گیا اور یہاں آکر اتنی ساری کتابیں دیکھ کر تو میں خوشی سے اچھلنے لگا۔
کافی دیر بعد...
سامنے والے کا رویہ اور انداز۔
میں نے جب سے کالج میں Communication Skills کی کلاس لی ہے تب سے میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ سامنے والے میں Body Language کی کتنی سمجھ ہے۔ مثلا آنکھوں میں دیکھنا، مسکرانا، ہاتھ ملانا، نرمی سے بات کرنا وغیرہ۔
یہ فتنے دیکھ کر ایک ہی بات ذہن میں آتی ہے کہ قیامت بہت قریب...
مستقبل میں میں غریب لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔
کتب حدیث کے تراجم کرنا چاہتا ہوں۔
رواۃ حدیث اور ائمہ محدثین کے تفصیلی تراجم اور احوال اکھٹا کرنا چاہتا ہوں۔
نزاع کی تکلیف کا سوچ کر بہت خوف زدہ ہوتا ہوں۔
قبر کے احوال، قیامت کے احوال کا سوچ کر بہت خوف زدہ ہوتا ہوں۔
اور جب میں اپنے کام میں دھیان لگا رہا ہوں اور پیچھے سے کوئی آ کر بھو کر دے تو بھی بہت خوف زدہ ہو جاتا ہوں۔
خواب تو بہت سارے ہیں جو پورے نہیں ہوئے۔
مثلا: میرا خواب ہے کہ تمام کی تمام حدیث کی کتابوں کے ترجمے ہو جائیں۔
میرا خواب ہے کہ تمام تفسیر کی کتابوں کے ترجمے ہو جائیں۔
میرا خواب ہے کہ تمام عقیدے کی کتابوں کے ترجمے ہو جائیں۔
اور میرا خواب ہے کہ میری عربی بہت اچھی ہو جائے۔
میرا خواب ہے کہ میری اردو...