• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. خضر حیات

    ﮐﯿﺎ ﮐﺴﯽ ﻓﻘﮩﯽ ﻣﺬﮨﺐ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎﻧﺎ ﻻﺯﻣﯽ ﮨﮯ؟

    احباب ! ماحول کو گرمائیں ، لیکن علمی انداز سے ۔ ’ بدکار ملے ‘ والا لفظ کسی بھی طرح ہضم نہیں ہورہا ۔
  2. خضر حیات

    کیا احادیث قرآن مجید کی مثل ہیں؟

    خود کو ’ اہل قرآن ‘ میں سے سمجھنے والوں میں ’ کوئی‘ ہی علمی شخصیت آپ کو نظر آئے گی ۔ ویسے حقیقی علم دو چیزیں ہیں : قرآن اور حدیث ۔ حدیث سے یہ خود منکر ہیں ، قرآن سمجھنے کی ان کی اوقات نہیں ۔ کیونکہ اگر قرآن اکیلے ہی سمجھنے والی چیز ہوتی تو ساتھ ’ حدیث والے ‘ کو مبعوث کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟
  3. خضر حیات

    بچے پر اپنے والد یا والدہ کا مذہب اختیار کرنے کی پابندی نہیں

    مسلمان نطفے سے پیدا ہونے والا بچہ ، مسلمان کہلائے گا ۔ اس کی ماں چاہے جو مرضی ہو ۔ نسب باپ سے چلتا ہے ، ماں کی طرف سے نہیں ۔ میرے علم کے مطابق قرون اولی میں کوئی مثال نہیں ملتی کہ کتابیہ سے پیدا ہونے والے بچے کو مسلمان باپ کی بجائے ماں کے دین پر متصور کیا جائے ۔ پھر نادرا کے ریکارڈ میں بھی وہ...
  4. خضر حیات

    کیا یہ ممکن ہے؟ ؟ ؟؟؟ ؟ ۔۔۔۔۔

    و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اصل میں یہ جو واقعہ بتایاگیا ہے ، اگر یہ درست ہے تو پھر سمجھنے والوں اور بیان کرنے والوں کو اسے ’ موت ‘ قرار دینے میں غلطی لگی ہے ۔ موت ہوئی ہی نہیں تھی ۔ بے ہوشی یا اس طرح کی کوئی کیفیت طاری ہوئی ہوگی ، اور خواب کے اندر یہ سب چیزیں نظر آئی ہوں گی ۔ مرنے کے بعد...
  5. خضر حیات

    اراکین اپنے یوزر نیم (صارف نام) کی تبدیلی کی درخواست یہاں کریں!

    جی کردیا گیا ۔ پیغام دیکھ نہیں پایا ، اسی لیے تاخیر ہوگئی ۔ توجہ دلانے کا شکریہ ۔
  6. خضر حیات

    کیا احادیث قرآن مجید کی مثل ہیں؟

    آپ بار بار لفظ تقلید کو ’ رسوا ‘ کر رہے ہیں ۔ پہلے تقلید کا معنی سمجھ لیں ، پھر اسے خوب استعمال کیجیے گا ۔ ، خیر جو لوگ قرآن کو بنا سوچے سمجھے ، اس کا نام استعمال کرتے ہیں ، وہ کسی اور لفظ کو سمجھنے کی ضرورت کہاں سمجھتے ہوں گے ۔ جی بالکل ، ویسے آپ کے نزدیک جو بات اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم...
  7. خضر حیات

    تذکرہ ایک مدنی محفل کا

    بروز ہفتہ ،بتاریخ 27 جمادی الآخرۃ 1438 ، بمطابق 25 مارچ 2017ء فضیلۃ الشیخ حافظ محمد شریف صاحب حفظہ اللہ و رعاہ کا آبائی مسکن وہی ہے ، جو میرا ہے ۔ ہماری برادری بھی وہی جن سے وہ تعلق رکھتے ہیں ۔ حافظ صاحب کو اللہ تعالی نے دینی تعلیم کے لیے اختیار کرلیا ، پھروہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں پڑھنے...
  8. خضر حیات

    منتظرین مہدی اور ان کے پرتشدد عقائد- ڈاکٹر محی الدین وسیم کی تحریر پر تبصرہ چاہیے-

    آپ کی سب سے پہلی تحریر ، پھر بعد میں آپ نے خود کچھ سکرین شارٹ لگائے ، جس میں مہدی کے بالتعیین ظہور کی بات کی گئی تھی ، اور طنز کیا گیا تھا کہ عقیدہ مہدی رکھنے والے کس کس طرح کی باتیں کرتے ہیں ۔ منکرین ایسی چیزوں کو طنزیہ انداز میں ذکر کرتے ہیں ، حالانکہ اگر کسی چیز کا ثبوت قرآن یا سنت سے ہے تو...
  9. خضر حیات

    کیا احادیث قرآن مجید کی مثل ہیں؟

    اتنی کچی دلیل ۔ اعتراض کرنے والے تو قرآن نازل کرنے والے خالق و مالک پر اعتراض کرنے سے نہیں رہتے ۔ یہ آپ کی لا علمی ہے کہ قرآن مجید کی آیات پر کسی نے اعتراض نہیں کیا ۔ تحریف قرآن والا عقیدہ کئی گمراہ فرقوں کا ایک نمایاں عقیدہ ہے ، خود قرآن میں اس بات کا ذکر ہے کہ اس دور کے لوگ قرآن کو کھڑا ہوا ،...
  10. خضر حیات

    کیا امام مھدی کا ظہور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے؟

    دور کیا جانا ہے ، اس کی مثال ابن تیمیہ رحمہ اللہ ہیں ۔ آپ نے ایک تھریڈ میں دو تحریریں نقل کی ہیں ، محمود آل زاید نے انہیں روایات مہدی کو ضعیف قرار دینے والوں میں نقل کیا ہے ، جبکہ ابو شہریار کی کتاب میں ابن تیمیہ کا صراحتا یہ قول ہے کہ وہ احادیث مہدی کو صحیح مانتے تھے ۔ دکتور عبد العليم بستوی کا...
  11. خضر حیات

    محترم زاہد صدیق مغل کی تحریریں

    تجدد اور الحاد کا باہمی تعلق زاہد صدیق مغل عیسائیت کی شکست و ریخت اور جدید تنویری الحاد کے غلبے کی تاریخ بتاتی ہے کہ لوگ یک دم مذہب ترک کرکے الحاد قبول نہیں کرلیتے بلکہ یہ ایک طویل عمل کا نتیجہ ہوتا ہے جس کا آغاز تجدد پسندی سے ہوتا ہے۔ اس کا مختصر نقشہ کچھ یوں ہے: الف) پہلے (ایک مخصوص تناظر میں)...
  12. خضر حیات

    حنفی امام بہت تیز نماز پڑھاتا ھےکیا اسکے پیچھے نماز جائز ھے??

    ایک سوچ یہ بھی دیکھنے میں آئی ہے : ’ جہاں کوئی لگا ہے ، لگا رہنےدیں ‘ ہر وہ بات جو اس اصول کے خلاف ہوگی ، فرقہ واریت ہوگی ۔ بہر صورت یہ لوگ کسی خوشی فہمی میں نہ رہیں ، یہ خود ایک ’ فرقہ ‘ بن کر نمایاں ہورہے ہیں ۔ دلائل و مسائل پر گفتگو ان لوگوں کی ’ ِچڑ ‘ ہے ۔
  13. خضر حیات

    حنفی امام بہت تیز نماز پڑھاتا ھےکیا اسکے پیچھے نماز جائز ھے??

    کچھ لوگ ’ فرقہ پرستی ‘ کے وہم کا شکار ہوتے ہیں ، ہر چیز میں انہیں فرقہ واریت نظر آتی ہے ۔ ویسے سوال کرنے والے نے سوال کیا ، ان کی صورت حال کے مطابق جواب بھی عرض کردیا گیا ، وہ جواب پر مطمئن بھی ہوئے ، انہوں نے متعلقہ امام سے بات کی ، وہ ان کی بات پر راضی بھی ہوگئے ، امید ہے ’ سلفی حنفی ‘ صاحب...
  14. خضر حیات

    امام مہدی اور دجال کی حقیقت یا فسانہ؟

    حضرت عیسی علیہ السلام ، امام مہدی اور دجال کے متعلق وارد صحیح احادیث اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ پیشین گوئیاں بھی زبان نبوت کا ایک معجزہ ہے ۔ سارا دین خطبہ حجۃ الوداع میں بیان نہیں ہوا ، جس طرح قرآن مجید حجت ہے ، خطبہ حجۃ الوداع حجت ہے ، اسی طرح احادیث سے ثابت ہونے والی دیگر سنتیں اور پیشین گوئیاں...
  15. خضر حیات

    کیا امام مھدی کا ظہور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے؟

    اس موضوع کا عنوان ایک سوال ہے ، جس کا جواب دے دیا گیا کہ جی امام مہدی کا آنا احادیث صحیحہ سے ثابت ہے ۔ دلیل یہی ہے ، کسی کو اگر اس دلیل کے ثبوت پر اعتراض ہے تو سیدھا سیدھا اس کا ضعف واضح کرنا چاہیے ۔ لیکن ’ دلائل ‘ کا رستہ چھوڑ کر ’ شبہات ‘ کی راہ اختیار کر لیجاتی ہے ۔ کسی روایت کو فلاں نے نقل...
  16. خضر حیات

    منتظرین مہدی اور ان کے پرتشدد عقائد- ڈاکٹر محی الدین وسیم کی تحریر پر تبصرہ چاہیے-

    میں نے صراحتا کسی کا نام نہیں لیا ، البتہ جن کو میں نے کہا ، ان کی صفت بیان کردی ، جس کے اندر یہ صفت ہے ، میرے نزدیک وہی ہے ، جو میں نے کہا ۔ البتہ اگر اسے کسی ایک آدھ مسئلہ میں ٹھوکر لگی ہے ، لیکن دیگر مسائل میں وہ راہ حق پر قائم ہے ، تو میں اس کے متعلق یہ بات نہیں کہتا ۔ یہ بعد کا مسئلہ ہے ،...
  17. خضر حیات

    منتظرین مہدی اور ان کے پرتشدد عقائد- ڈاکٹر محی الدین وسیم کی تحریر پر تبصرہ چاہیے-

    محمود زاید صاحب کی کتاب پر کتنے لوگوں نے رد لکھے ہیں ، جن کا آپ کی پہلی پوسٹ میں ہی ذکر ہے ، آپ نے ہمیں محمود زاید پڑھنے کو کہا ، میں آپ کو ان ردود کو پڑھنے پر لگا دیتا ہوں ، کیا خیال ہے ؟ اگر آپ نے علمی بحث کرنی ہے تو اپنی رائے دیں مہدی کے متعلق وارد احادیث آپ کے نزدیک صحیح ہیں ، غلط ہیں ، کیا...
  18. خضر حیات

    آمین بالجہر پر البانی رحمہ اللہ کی تحقیق درکار ھے?

    و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ نماز کے متعلق تمام مسائل پر ان کی ایک جامع اور مفصل کتاب ہے ، اس کا اردو ترجمہ موجود ہے ، اس کا مطالعہ کرلیں : صفۃ صلاۃ النبی ( اردو )
  19. خضر حیات

    منتظرین مہدی اور ان کے پرتشدد عقائد- ڈاکٹر محی الدین وسیم کی تحریر پر تبصرہ چاہیے-

    جسے علم و تحقیق کی ابجد کا بھی علم نہ ہو ، اس کا کوئی قصور نہیں کہ وہ اپنی آوارہ مزاجی کا جواب بھی ’ علمی و تحقیقی ‘ طلب کرے ۔ میں نے آپ کو ایک بات سمجھانے کی کوشش کی ، لیکن وہ آپ کی سمجھ میں ابھی تک نہیں آئی ، البتہ اس کے جواب میں آپ نے پوسٹ سے تربیت و درست پرورش کا فقدان تلاش کرنے کی کوشش کی...
  20. خضر حیات

    حنفی امام بہت تیز نماز پڑھاتا ھےکیا اسکے پیچھے نماز جائز ھے??

    جی اگر یہ فرقہ بازی ہے تو دین میں مطلوب ہے ۔ نماز کی ادائیگی مقصود ہے ، اس کے مکمل ارکان و افعال کی رعایت رکھنا ضروری ہے ۔اگر کوئی ایسے نماز پڑھاتا ہے جس سے اس کے اندر خلل آتا ہے تو پھر وہی کرنا چاہیے جو میں نے اوپر عرض کیا ۔ ورنہ نماز کے نقص و ضیاع کے علاوہ اس کی توہین کا الگ جرم بھی ہوسکتا ہے ۔
Top