بعض قلمی نسخوں میں ایک بہت وجد آور چیز نظر آتی ہے ۔ پرانے وقتوں میں نہ ورق کھلا میسر تھا ، نہ پیٹ والی قلمیں تھیں ، کہ ایک ہی دفعہ اونٹ کی طرح سیاہی پی کر دفتروں کے دفتر بھر دیے ۔ اس کے باوجود محدثین حدیث لکھتے ہوئے ’ صلی اللہ علیہ وسلم ‘ کو بار بار لکھنےمیں ذرا بھی اکتاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے ۔...