الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ہم دینا میں سب سے پست قوم تھے الله نے ہمیں اسلام کے ذریعہ عزت بخشی جب کبھی ہم اسلام کے سوا کسی اور چیز سے عزت حاصل کرنا چاہیں گے تو الله ہمیں ذلیل کردے گا۔
سیدنا عمر رضی الله عنه
صحیح الترغیب 2893
*اپنی طرف توجہ دو*
✍️ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
*لوگوں کا محاسبہ نہ کرتے پھرو، یہ کام ان کے رب پر چھوڑ دو، تم بس اپنی طرف توجہ دو۔*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قال ابو الدرداء رضي الله عنه:
لا تحاسبوا الناس دون ربهم، ابن آدم عليك نفسك.
[حلية الأولياء: ٢١٢/١ ]
الله کی سب سے بڑی نعمت بندے پرنیک لوگوں کی صحبت ہے
اور بندے کیلئے سزا ہے کہ الله اسکو اشرار کی صحبت میں مبتلا کر دےعلامہ سعدی رحمہ
[ بهجة قلوب الأبرار ]
میں نے تیس برس ادب سیکھا اور بیس سال علم حاصل کیا!
عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ
قال عبد الله بن المبارك رحمه الله: طلبت الأدب ثلاثين سنة، وطلبت العلم عشرين سنة.
كانوا يطلبون الأدب ثم العلم.(غاية النهاية في طبقات القراء) لابن الجزري (1/ 446)
بحث مباحثہ، حجت بازی اور دوسرے کونیچادکھانےکی کوشش کرنا جاہل کا وصف ہے:
محمد بن حسینؒ
ہم نےکسی فقیہ کو جھگڑتےنہیں دیکھا:
حسن بصریؒ
قال محمد بن الحسين:
(من صفة الجاهل: الجدل، والمراء، والمغالبة)
((أخلاق العلماء)) للآجري (ص 63).
- وعن الحسن قال:
(ما رأينا فقيهًا يماري)
((أخلاق العلماء))...
بھائیو!تمھیں تین چیزوں کی وصیت کرتاہوں:قراَتِ قرآن،پابندیِ سنت اورلوگوں کوتکلیف دینےسےبازرہنا!
ابنِ عون رحمہ اللّٰہ
قال ابن عون رحمه الله:
يا إخوتاه أوصيكم بثلاث
①قراءة القرآن
②ولزوم السنة
③والكف عن الناس.
[ تاريخ دمشق٣٦١/٣١ ]
حضرت ابن عمرؓ سے پوچھا گیا: کیا صحابہؓ ہنستے تھے؟
فرمایا: ہاں، اور ان کے دلوں میں ایمان پہاڑ کے مانند ہوتا تھا!
سُئِلَ ابن عمر: هل كان الصحابة يضحكون؟ قال:
《 نعم ، والإيمانُ في قلوبهم مثل الجبال 》.
|[ جامع العلوم والحكم لإبن رجب (66) ]|
کتنےہی چھوٹےچھوٹے عمل ہیں نیت انکو بڑا بنادیتی ہے اورکتنے بڑےبڑے عمل ہیں نیت انکو چھوٹا بنادیتی ہے
امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ
جامع العلوم والحکم ص13
لوگوں کی رضا ایسا مقصد ہے جو نہ پورا ہو سکتا ہے نا ہی مطلوب ہے،لیکن اللہ کی رضا ایسا مقصد ہے جوپورا بھی ہوسکتا ہے اور مطلوب بھی ہے
[شیخ محمد أمان الجامي رحمه الله، شرح الواجبات المتحتمات (شريط) : ٣]
جو چاہتا ہے کہ نیک اور برگزیدہ لوگوں میں شامل ہو،
وہ ہر روز مخلوق کو نفع پہنچانے کی نیت کرے!
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
قال شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله :
"مَن أحبَّ أن يلحق بدرجة الأبرار ويتشبَّه بالأخيار
فَليَنْوِ في كل يوم تطلع فيه الشمس نفع الخلق" .
الإيمان الأوسط (٦٠٩)
تفکر رحمت کی کنجی ہے؛
دیکھتے نہیں کہ آدمی تفکر کرتا ہے تو توبہ کر لیتا ہے!
امام سفیان بن عیینہؒ
قال سفيان بن عيينة رحمه الله تعالى:" اﻟﺘﻔﻜﺮ ﻣﻔﺘﺎﺡ اﻟﺮﺣﻤﺔ،
أﻻ ﺗﺮﻯ أن الرجل ﻳﺘﻔﻜﺮ ﻓﻴﺘﻮﺏ ".[حلية الأولياء (٣٠٦/٧)]
وقت کا ضیاع تمھیں اللہ اور آخرت کے گھر سے جدا کرتا ہے جب کہ موت دنیا اور اہل دنیا سے تمھاری جدائی کا سبب بنتی ہے!
(حافظ ابن قیم)
قال ابن القيم رحمه الله تعالى : إضاعة الوقت اشد من الموت ، لأن إضاعة الوقت تقطعك عن الله والدار الآخرة ، والموت يقطعك عن الدنيا وأهلها.
میں نے قرآن مجید میں نوے مقامات پر پڑھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رزق مقرر کیا ہے اور مخلوق کے رزق کا ذمہ لیا ہے اور ایک مقام پر یہ پڑھا ہے کہ شیطان انسان کو فقر سے ڈراتا ہے۔ اب نوے جگہوں پر ایک سچے کے قول میں تو ہم نے شک کیا اور ایک جگہ پر ایک جھوٹے کی بات کو سچ جانا!! (امام حسن بصری رحمہ اللہ )...