• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. خضر حیات

    مہر میں فجر نماز پڑھنے کا مطالبہ

    یہ سوال کئی دن پہلے علما کے ایک گروپ میں بھی آیا تھا ، وہاں بھی اکثریت نے یہی رائے ظاہر کی تھی کہ اس طرح کا قول قرار حق مہر نہیں بن سکتا ۔
  2. خضر حیات

    میں بھی کافر تُو بھی کافر

    خوب معلوماتی ! ویسے اس موقعہ پر ’ سبکولڑوں ‘ کے خلاف تفصیلی تحریر ہونی چاہیے تھی ، کہ کس طرح انہوں نے انٹرنیٹ کے پردے میں رہ کر فتنہ و فساد پھیلایا ہوا ہے ۔
  3. خضر حیات

    فتنہ بردرس

    یہ کتاب دراصل شیخ صاحب کا وہ مقالہ یا تقریر کہہ لیں ، جو آپ نے دائرۃ المعارف ، حیدر آباد میں 1354 کے سالانہ سیمینار میں کی تھی ۔ بعد میں یہ کتابی شکل میں چھپ گئی ، مختلف طبعات میں صفحات کی تعداد مختلف ہے ، دائرۃ المعارف میں پیش کردہ مقالات کا ایک مجموعہ چھپا تھا ، اس میں اس کے صفحات کی تعداد...
  4. خضر حیات

    محدث بک

    ملحد اللہ کے خوف سے ’ بندہ ‘ نہیں بنتا ، لیکن اللہ کے بندوں کے خوف سے ’ بھینسا ‘ بن کر زندگی گزارنے بر مجبور ہوجاتا ہے ۔
  5. خضر حیات

    احادیث کے بارے عقیدہ

    ’ تاویل ‘ یا ’ احتمال ‘ واضح عذر اور رکاوٹ ہے ۔ اس کی رعایت رکھی جائے گی ۔ میں نے جیسے پہلے عرض کیا ، وہ حدیث رسول کا انکار نہیں کرتے ، بلکہ وہ احادیث کی رسول کی طرف نسبت سے ہی منکر ہوتے ہیں ۔ گو یہ بہت بڑی ہٹ دھرمی ، گمراہی و ضلالت ہے ، لیکن کفر کا حکم اس پر نہیں لگے گا ۔ علماء کرام نے منکر...
  6. خضر حیات

    علماء کرام اس پر تبصرہ کریں۔

    بادشاہی مسجد میں مائیک وغیرہ کا انتظام کرنے والے بھی عقلمند یہی ہوں گے ۔ بہر صورت شخصیات کو اس انداز سے دیکھنا درست طریقہ نہیں ۔ اگر شیخ سدیس نے کوئی غلطی کی ہے ، تو وہ غلطی ہی ہے ، ہمارے لیے اسوہ امام محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ، نہ کہ امام مکہ یا مدینہ کوئی سدیس یا بدیر ۔
  7. خضر حیات

    تربیت اولاد کے عملی اقدام!

    بچے کی مثال ایک چلتے ہوئے کیمرے کی ہے ۔ جو کچھ اس کے سامنے ہوگا ، اسے محفوظ کرلے گا۔ بلکہ بعض دفعہ تو بچہ آئینے کا کام دیتا ہے ، آپ کے پاس بیٹھے بچے کی حرکات سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کیا کر رہے ہیں ۔ خوشبو لگاتے ہوئے پاس بیٹی کھڑی ہو تو اندازہ ہوتا ہے کہ میں کہاں کہاں ہاتھ پھیرتا ہوں ۔ :) لہذا بچوں...
  8. خضر حیات

    میں بھی کافر تُو بھی کافر

    مجھے بھی یہی معلوم ہوا کہ یہ ’ کافر کافر ‘ سلمان حیدر ہی تھا ۔ اس نے ایک پیج ’ بھینسا ‘ کے نام سے بھی بنایا ہوا تھا ، حال ہی میں کسی نے اس کی نظم میں موجود لفظ ’ کافر ‘ کو ’ بھینسا ‘ سے تبدیل کرکے شائع کیا ہے ۔ یعنی : تو بھی بھینسا میں بھی بھینسا :) ملحد کسی کے سامنے تو بیٹھ نہیں سکتا ، آئی ڈیز...
  9. خضر حیات

    احادیث کے بارے عقیدہ

    ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ قرآن وسنت(حدیث صحیح) دونوں وحی ہیں ، دونوں کا ماننا لازم ہے ۔ دونوں میں سے کسی کا بھی منکر کافر ہے ۔ منکرین حدیث پر کفر کا فتوی اس لیے نہیں لگتا ، کیونکہ وہ تاویل کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ ہم قول رسول کے منکر نہیں ، بلکہ ان احادیث کے قول رسول ہونے کے منکر ہیں۔
  10. خضر حیات

    مختلف ذہنی صلاحتیں اور حساب ایک جیسا؟

    جس ذات نے ’ ذہنی صلاحتیں ‘ دی ہیں ، ’ حساب ‘ بھی اسی نے لینا ہے ۔ جس نے ایک ہی سانچے میں مختلف صلاحیتیں رکھ دی ہیں ، اس کے لیے ایک ہی عمل یعنی ’ حساب ‘ میں بھی اس فرق کو ملحوظ خاطر رکھنا کیا مشکل ہے ؟ اعتراض کرنے والا ذرا پیچھے رہ گیا ہے ، سیدھا یہاں آنا چاہیے تھا کہ صلاحتیں مختلف کیوں دی ہیں...
  11. خضر حیات

    محدث بک

    جدید سہولیات نے ہمیں ’ علم کے شوق ‘ کی بجائے ’ معلومات کی ہوس ‘ میں مبتلا کردیا ہے۔ کتابیں دھڑا دھڑ اپلوڈ اور ڈاون لوڈ کی جارہی ہوتی ہیں ، لیکن ان میں لکھا کیا ہے ؟ وہ پڑھنے کی فرصت بہت کم لوگوں کو ملتی ہے ۔ نوٹ : مذمت ’ نہ پڑھنے والے رویے ‘ کی کی گئی ہے ، کتابوں کی نشر و اشاعت کا باعث بننے والا...
  12. خضر حیات

    جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کا مختصر تعارف اور داخلے کے متعلق تفصیلی معلومات

    جامعہ اسلامیہ میں داخلہ ہونے کے بعد ؟ جامعہ کی سائٹ سے رہنمائی پر مشتمل ایک ویڈیو۔ ( آواز ذرا کم ہے ، اس پر معذرت )
  13. خضر حیات

    وسیلے کے بارے مالک الدار والی روایت کی حقیقت

    و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ، یہ بات اوپر گزر چکی ہے کہ اس حدیث پر ضعف کا حکم صرف اعمش کی تدلیس کی بنا پر ہی نہیں ہے ، بلکہ اس میں اور بھی وجوہ ضعف موجود ہیں ۔
  14. خضر حیات

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    واٹس ایپ گروپ ’ مجلس التحقیق الاسلامی ‘ سے موضوع سے متعلق کچھ اقتباسات : ’سیدنا حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو امام کہنا درست نہیں، جبکہ صحابہ کرام کے لیے سیدنا کا لفظ ثابت شدہ ہے، جیسا کہ سیدنا عمر نے سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا بلال کے بارے میں کہا: بلال ہو سیدنا واعتق سیدنا ... چنانچہ حضرت،...
  15. خضر حیات

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    ایک اور نقطہ نظر ملاحظہ کیجیے : ہمارے ہاں ایک طبقہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کےنام کے ساتھ "علیہ السلام" سےکم کچھ لکھنے کو پسند نہیں کرتا ۔ اگرچہ یہ دعائیہ کلمہ لکھنا جائز ہے،صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہی نہیں، تمام صحابہ کرام کے نام کے ساتھ لکھنا جائز ہے، بلکہ عام مسلمانوں کیلئے بھی کہنا اور لکھنا...
  16. خضر حیات

    تذکرہ ایک مدنی محفل کا

    بروز ہفتہ ،بتاریخ 9 ربیع الثانی 1438 ، بمطابق 7 جنوری 2017ء ’’ و عليكم السلام ورحمة الله وبركاته ! لي رغبة شديدة أن أكون من الحاضرين في هذا الاجتماع المبارك و لكن عندي ارتباط غدا إلى الساعة 2 مساء ، فلا أدري هل أستطيع الحضور في الوقت المحدد أم لا . ‘‘ پتہ چلا کہ کچھ پاکستانی مشایخ مدینہ منورہ...
  17. خضر حیات

    تذکرہ ایک مدنی محفل کا

    بروز جمعہ ،بتاریخ 30 ربیع الاول 1438 ، بمطابق 30 دسمبر 2016ء جامعہ اسلامیہ میں پاکستانی طلبہ پر مشتمل ایک ’ جمعیت ‘ ہے ، جسے ’ جمعیۃ الطلبۃ السلفیہ ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ اور یہ نام شاید کوئی نصف صدی سے اسی طرح چلا آرہا ہے ۔ اسحاق بھٹی صاحب نے ایک جگہ لکھا ہے کہ اس کی ابتدا شیخ ابن باز رحمہ اللہ...
  18. خضر حیات

    تین ،،،طلاق سے متعلق کتاب

    ان دلائل کا کئی بار جواب یہاں نقل کیا جا چکا ہے ، کچھ عرصہ پہلے کی ایک تحریر ملاحظہ کریں : تین طلاق پر ایک حنفی بھائی کی تحریر کا جائزہ دلیل نمبر دو اور دلیل نمبر چار ملاحظہ کیجیے ۔
  19. خضر حیات

    سند ِ کتاب اور منہجِ محدثین

    خلاصہ: ہماری سابقہ بحث کا لبِ لباب یہ ہے کہ جس کتاب کا مولف خود ثقہ یا کم از کم قابل اعتماد ہو، اس کتاب کی سند صحیح یا حسن ہو، محدثین کے ہاں وہ معتبر ہو، مخطوط کی صحت سے متعلق دیگر شرائط کا لحاظ رکھا گیا ہو، کسی خارجی قرینے سے اس کی صحت مشکوک نہ ہو تو یہ اعلیٰ ترین درجے کی صحیح کتاب ہو گی، یعنی...
  20. خضر حیات

    سند ِ کتاب اور منہجِ محدثین

    حافظ علائی کا وہم: ڈاکٹر ماہر فحل کی طرح شیخ یوسف بن محمد الدخیل بھی امام ترمذی کی نقل کی درستگی کی طرف گئے ہیں۔ (سؤالات الترمذي للبخاري: ۱/۳۰۷) ان کی ایک دلیل امام ترمذی کی نقل ہے، دوسری دلیل امام احمد کا قول ہے جو اُن سے حافظ علائی نے ذکر کیا ہے: ’’و قال أحمد بن حنبل: لم یلق رجاء بن حیوۃ...
Top