الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
،
قال ابن القيم رحمه الله :
،
قيل لبعض العارفين :
أيسجد القلب ؟
قال: نعم ،
يسجد سجدةً ﻻ يرفع رأسه منها
إلى يوم اللقاء .
،
مدارج السالكين [٤٢٨/١]
بعض نیک لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا دل سجدہ کرتا ہے؟
فرمایا: ہاں،ایسا سجدہ کرتا ہے کہ قیامت تک سر نہیں اٹھاتا
امام ابن قیم رحمہ اللہ
قال الإمام الأوزاعي - رحمه الله - :
" من أطال قيام الليل ، هوّن الله عليه وقوفَ يوم القيامة".
سير أعلام النبلاء ٧/ ١١٩
جو قیام اللیل لمبا طویل کرے گا، اللہ اس پر روز ِ قیامت کا قیام ہلکا کردے گا۔
امام اوزاعی رحمہ اللہ
قال الحسن - رحمه الله -:
( المسلم ينشر الحكمة، فإن قبلت ؛ حمد الله،
وإن رُدت حمد الله) .
مومن حکمت کی بات نشر کرتا ہے، قبول کر لی جائے تو خدا کی حمد کرتا ہے اور رد کی جائے تو بھی خدا کی حمد کرتا ہے!
حسن بصری رحمہ اللہ
مخلوق نہ تو کسی بیمار کو شفا دے سکتی ہے نہ کسی بانجھ کو اولاد، نہ کسی گمراہ کو ہدایت اور نہ کسی مصیبت زدہ کو عافیت، اللہ الوھاب ہی ان کاموں کی طاقت رکھتا ہے۔
[امام خطابى رحمه الله || شأن الدعا : ١٣٣]
”حاسد شخص گھٹن کا شکار رہتا ہے۔ اس کی لڑائی بندوں سے پہلے اللہ سے ہوتی ہے، کیونکہ وہ لسانِ حال سے اللہ پر معترض ہوتا ہے کہ اس نے فلاں کو مال، جاہ، علم یا منصب کیوں دے دیا۔ تو ایسے شخص کا سینہ کیسے کشادہ ہو جو رب پر معترض اور اس کی تقسیم سے ناخوش ہے ؟!“
(شیخ محمد امان الجامي رحمه الله)
خود بھی ہلاک ہو جاؤ گے اور دوسروں کو بھی کرو گے!
امام دارمی رحمه الله نے فرمایا :
سیدنا ابن عمر نے جابر بن زید سے طواف کرتے ہوئے کہا :
اے ابوالشعثاء !! آپ بصرہ کے فقہاء و علماء میں سے ہیں ، تو آپ قرآن و سنت اور صحابہ کے طریقے کے علاوہ کسی طرف التفات نا کرنا ، اگر آپ نے ایسا کیا تو خود بھی...
'' إحذروا من علماء السوء کما تحذرون من إبلیس ، وھکذا احذروا من الحزبیة '' ( المصارعۃ : 252 )
مقبل بن ھادی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
” علمائے سوء سے اس طرح بچو جیسے تم ابلیس سے بچتے ہو اور اسی طرح حزبیت سے بچو ۔“
حبرِامت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قولہ تعالیٰ:[اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا نَاْتِي الْاَرْضَ نَنْقُصُہَا مِنْ اَطْرَافِہَا۰ۭ ](الرعدـ:۴۱)
کی تفسیر میں فرمایا کرتے تھے:
خَرَابُهَا بِمَوْتِ فُقَهَائِهَا وَعُلَمَائِهَا وَأَهْلِ الْخَيْرِ مِنْهَا.
یعنی زمین کی ویرانی اور بربادی علماء اور فقہاء...
قال صالح بن الإمام أحمد: كان أبي يبعث خلفي إذا جاءه رجل زاهد متقشف لأنظر إليه يحب أن أكون مثلهم أو يراني مثلهم.
*طبقات الحنابلة لابن أبي يعلى
امام احمد رحمہ اللّٰہ کے فرزند صالح رحمہ اللّٰہ کہتے ہیں کہ جب میرے والد کے پاس کوئی زاہد اور درویش قسم کا انسان آتا تو وہ مجھے بلا بھیجتے کہ میں اس کی...
شیخ مقبل بن ھادی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
جب میرے اوپر بڑھاپے کے ابتدائی آثار نمایاں ہونے لگے، تو میں نے اپنی داڑھین پکڑی اور اپنے آپ سے سوال کرنے لگا کہ:
اے مقبل! تو نے اسلام کے لئے کسی خدمات انجام دی ہیں؟
قال ابن جماعة : '' والعاقل یعلم أنَّ أبرك الأیّام علیه یوم یزداد فیه فضیلة وعلما ''
( تذکرة السّامع 145 )
ابن جماعۃ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
” عقل مند جانتا ہے کہ اس کا سب سے بابرکت دن وہی ہے جس دن وہ علم اور فضیلت میں ترقی کرتاہے ۔“
قال شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله: '' أسوء أنواع الكرم هو: كرمك في إهداء حسناتك للآخرين غيبةً، و نميمةً، و بھتاناً، و سباً، و شتماً '' (مجموع الفتاوى (454/8)
سخاوت کی بدترین قسم یہ کہ تم اپنی نیکیاں دوسروں کودے بیٹھوغیبت اورچغلی کرکےبہتان باندھ کریا گالی گلوچ کےذریعے
امام ابن تیمیہ رحمہ