الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بہت خوب عمر بھائی!
بہت ہی اہم موضوع شیئر کیا آپ نے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہندوانہ تہذیب کے شرکیہ اور توہمانہ رسوم رواج کس طرح اسلام میں در آئے اور گھس کر بیٹھ گئے! اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کریں، اور ہمیں صرف اور صرف کتاب وسنت کے مطابق اپنے عقائد بنانے کی توفیق مرحمت فرمائیں!
ایک بات کا دھیان...
جزاکم اللہ خیرا عبد الرشید بھائی!
میں نے پہلے بھی کئی بار ذکر کیا تھا کہ جو صحیحین کی احادیث مبارکہ کے علاوہ جو حدیثِ بھی ذکر کی جائے اس کی صحت وضعف ضرور بیان کی جائے۔ علاوہ ازیں جو حدیث مبارکہ آپ نے بیان کی ہے، مجھے وہ حدیث آپ کے بیان کردہ الفاظ کے ساتھ نہیں ملی جامع ترمذی، سنن ابو داؤد اور...
بہت خوب! شاکر بھائی! جزاکم اللہ خیرا!
آیت کریمہ: ﴿ وما يؤمن أكثرهم بالله إلا وهم مشركون ﴾ ... سورة یوسف کہ ’’ان میں اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے، مگر وہ مشرک ہوتے ہیں۔‘‘ کے بعد بھی اگر کوئی کہے کہ اس امت میں شرک نہیں ہو سکتا، تو پھر اس کی عقل کا ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔
:)
جزاکم اللہ خیرا صدیق بھائی!
اصل میں، میں کسی اور فورم میں ایک اعتراض کا جواب دے رہا تھا تو میں چند آیات مبارکہ ذکر کی تھیں، انہی کو میں نے یہاں بھی پیسٹ کر دیا۔ میرا مقصود احصاء کرنا نہیں تھا، ورنہ اگر اس موضوع پر قرآن اور صحیح احادیث مبارکہ سے دلائل کو جمع کیا جائے، تو مزید بہت سے دلائل...
جزاکم اللہ صدیق بھائی!
بہت خوب! بہت اچھی اور ایمان افروز بات کی آپ نے! اللہ آپ کو خوش رکھیں اور تمام مسلمانوں کا ایمان اور یقین قرآن کریم اور صحیح احادیث مبارکہ پر مضبوط کر دیں! خواہ وہ ظاہری طور پر ہماری عقلوں اور علم کے خلاف ہی کیوں نہ ہو، جب ہم نے نبی کریمﷺ کو اللہ کا نمائندہ اور پیغمبر...
:)
جی شاکر بھائی! بہت اچھا سوال ہے۔ میری ناقص رائے اس سلسلے میں یہ ہے انبیاء کرام اور شہداء عظام وغیرہ کیلئے اس کو بطور خاص بیان کرنے کی وجہ ان کو خاص اعزاز دینا ہے کہ اس سے اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کا خاص مقام ودرجہ کا اظہار ہوتا ہے۔ گویا انبیاء کرام وشہداء عظام کی برزخی زندگی دیگر کی برزخی...
بسم الله، والحمد لله، والصلاة والسلام على رسول الله!
انبیاء کرام علیہم السلام تمام انسانوں کے افضل ہیں، جن کے سردار سیدنا نبی کریمﷺ ہیں۔ جو تمام بنی آدم کے سردار بھی ہیں اور سید الانبیاء والمرسلین بھی۔ آپﷺ تمام لوگوں میں اکمل ترین، افضل ترین اور سب سے زیادہ اللہ سے محبت رکھنے والے اور اللہ...
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جی ابو الحسن علوی بھائی! آپ نے بالکل بجا فرمایا کہ
(كل نجس حرام وليس كل حرامٍ نجساً)
کہ ’’ہر نجس شے تو ناپاک ہونے کے ساتھ ساتھ حرام بھی ہوتی ہے، لیکن ہر حرام شے نجس نہیں۔ ‘‘
بالفاظ دیگر کہ ہر ناپاک چیز حلال نہیں بلکہ حرام ہوتی ہے، لیکن ضروری نہیں کہ ہر پاک...
اگرچہ جادو منتر، تعویذ وغیرہ سب کا اثر ہوجا تا ہے، جیسا کہ سیدنا موسیٰ پر اور اسی طرح ہمارے حبیب نبی کریمﷺ پر بھی جادو ہوا۔ لیکن یہ تاثیر جادو ٹونہ کرنے والے کے نہیں، بلکہ اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے، یہ بالکل ایسے ہی ہے کہ جیسے کسی کے ہاتھ میں آلہ قتل ہو، لیکن اس کا اثر بھی اللہ کی اجازت کے بغیر...
جیسا کہ عمران بھائی نے سیدہ عائشہ کی حدیث جسے امام البانی نے احکام الجنائز میں صحیح قرار دیا ہے اور صحیح بخاری ومسلم کی دیگر احادیث کو پیش کرکے واضح کیا ہے کہ پہلے قبروں کی زیارت منع تھی، پھر مردوں کی طرح عورتوں کو بھی اس کی اجازت دے دی گئی۔
امام قرطبی دونوں قسم کی احادیث مبارکہ میں تطبیق...
جزاکم اللہ خیرا!
محمد عمر بھائی! انہیں شائد اس طرح سمجھ نہ آئے، آپ ان کی پوسٹ میں سے ایک آیت مبارکہ اور ایک حدیث پر کو کاپی پیسٹ کرکے، باقاعدہ انہیں لگا کر دکھائیں، تو زیادہ بہتر ہوگا، ان شاء اللہ!
اتنی قیمتی اور معلوماتی مضمون شیئر کرنے پر محمد عمر بھائی شکریہ کے مستحق ہے، اللہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائیں!
اللہ تعالیٰ امام بیہقی کو ان کی خدمات، نشر علم، دفاع حدیث اور تالیف کتب غالیہ پر وہ جزاء عطا فرمائیں جس کے وہ مستحق ہیں، ان کے متعلّق امام الحرمین ابو المعانی جوینی کا قول پڑھ ان کی...
اللہ تعالیٰ مولانا محمد یحییٰ فیروز پوری کی مغفرت فرمائیں، ان کی قبر منور اور تا حد نگاہ وسیع فرمائیں، ان کے درجات بلند کریں!
ربنا اغفر لنا ولإخواننا الذين سبقونا بالإيمان ولا تجعل في قلوبنا غلا للذين ءامنوا ربنا إنك رؤوف رحيم
مولانا محمد رمضان سلفی صاحب﷾ شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ...
جزاکم اللہ خیرا وبارك فی علمکم
محترم بھائی! آپ نے ذکر کیا کہ اونٹ کا پیشاب حرام ہے۔ (جو اگرچہ بعض علماء مثلاً شافعیہ وغیرہ کی رائے ہے۔) لیکن اس سلسلے میں صحیح بات یہ ہے (جو مالکیہ اور حنابلہ، بعض حنیفہ اور بعض شافعیہ کی رائے ہے) کہ ماکول اللحم جانوروں کا پیشاب نجس نہیں۔ کیونکہ اس کے نجس ہونے...
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
امام ابو حنیفہ اور دیگر تمام ائمہ کرام اہل سنت والجماعت میں سے تھے، اہل سنت والجماعت کا مطلب خوارج، شیعہ، جہمیہ، معتزلہ، اشاعرہ، ماتریدیہ اور صوفیہ کے بالمقابل اپنے عقیدے کو واضح کرنا ہے کہ ہم عقیدہ میں صحابہ کرام اور سلف صالحین بشمول ائمہ اربعہ وغیرہم کے عقیدہ پر...