سوق خضار (سبزی منڈی ) میں :
ایک سبزی فروش کو لہسن کی پوٹلی کے عوض سات ریال ادا کیے ، اور آگے بڑھ گئے ، کسی اور دکان پر کھڑے ساگ اور پالک خرید رہے تھے ، کہ پہلی دکان والا ہاتھ میں لہسن پکڑے ، تلاش کرتا ہوا پہنچا اور کہا کہ پیسے ادا کردیے لیکن سامان نہیں لیا ، عرض کی کہ سامان لے لیا تھا ، اور الگ...