• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. خضر حیات

    حدیث’’کل ایام التشریق ذبح‘‘بلحاظ سند کیسی ہے؟ غلام مصطفےٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ

    خير الأمور أوسطها میرے خیال سے دو انتہاؤں کی بجائے درمیانی راہ اپنانی چاہیے ۔ شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ تو پاکستان ( هندوستان كو بھی ساتھ شامل کرلیں ) کی بات ہے ۔ اس سے پہلے عرب و عجم میں یہی معاملہ شیخ البانی رحمہ اللہ کی ذات کے حوالے سے تھا ۔ بہترین لوگ وہی تھے اور ہیں جو درمیانی راہ پر ہیں ۔...
  2. خضر حیات

    مفتی احمد یار نعیمی کی دلیل صرف امام کا قول ہے - احادیث نہیں

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فقہا صحابہ میں سے تھے ۔ بلکہ بعض دفعہ جلیل القدر صحابہ (شاید ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ ) آپ کی طرف لوگوں کو مسائل دریافت کرنے کےلیے بھیجا کرتے تھے ۔
  3. خضر حیات

    بھارتی مسلمان عیدالاضحیٰ کے موقع پر گائے کی قربانی نہ کریں، دارالعلوم دیوبند

    فیس بک پر بھی یہ خبر کافی مصالحوں کے ساتھ پیش کی جارہی ہے ۔ بھائی نے یہاں بھی لگادی ہے اور یہ بہت اچھا کیا کہ بغیر مرچ مصالحے کے ہے ۔ میرے خیال سے یہاں حلت و حرمت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ مصلحت کے پیش نظر گائے کی قربانی سے اجتناب کا مشورہ دیا گیا ہے جس میں کوئی حرج محسوس نہیں ہوتا ۔ واللہ...
  4. خضر حیات

    حدیث’’کل ایام التشریق ذبح‘‘بلحاظ سند کیسی ہے؟ غلام مصطفےٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ

    کفایت اللہ بھائی ویسے مجھے یہی محسوس ہوا ہے کہ زبیر علی زئی صاحب کے موقف سے اختلاف کرنے والے بعض ہمارے اہلحدیث بھائیوں کا لہجہ ذرا سخت ہوتا ہے ۔ یہ بات میں نے آپ کی تحریروں میں بھی محسوس کی ہے اور ابن بشیر الحسینوی صاحب کے بعض مقالات میں بھی ۔ اور میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ یہ ’’ مکافات عمل ‘‘ کے...
  5. خضر حیات

    قربانی ہم سے کیامطالبہ کرتاہے؟

    جزاکم اللہ خیرا ۔ جمشید بھائی ماشاءاللہ فکر انگیز تحریر تھی ۔ آپ کی تحریروں میں بعض دفعہ تذکیر و تأنیث کے حوالے سے کچھ غرابت سی محسوس ہوتی ہے ۔ مثلا : قربانی ہم سے کیامطالبہ کرتاہے؟ قربانی کرتا ہے ۔۔۔ یہ تذکیر پہلی دفعہ دیکھنے کو ملی ہے ۔ خود دوران تحریر آپ نے اس کے لیےدوبارہ تأنیث کا ہی...
  6. خضر حیات

    حدیث’’کل ایام التشریق ذبح‘‘بلحاظ سند کیسی ہے؟ غلام مصطفےٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ

    میرے خیال سے اس سلسلے میں حرف آخر نہ سہی تو آخری (لیٹسٹ ) تحقیق کفایت اللہ بھائی کی ہے ۔ تین دن کا موقف رکھنے والے اہل علم سے اس پر معقول تبصرہ لے کر منظرعام پر لانا چاہیے ۔
  7. خضر حیات

    تلک الغرانیق والا قصہ (مقالات اثریہ)

    جمہور سے مراد جمہور اہل علم یعنی اہل علم کی اکثریت ۔ حسن لغیرہ سلسلے میں محدثین کی آراء پڑھنے کےلیے اردو زبان میں ’’ مقالات اثریہ ‘‘ میں سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے ۔ وہاں سےپڑھ لیں ۔ ’’ قربانی کے چار دن ‘‘ کے حوالے سے محترم کفایت اللہ بھائی نے جو کتابچہ ترتیب دیا ہے اس میں بھی ہلکا سے تبصرہ ہے ہے...
  8. خضر حیات

    کلیم حیدر: صاحب اولاد ہوگئے۔الحمدللہ

    ماشاء الله ۔ اللہ نومولود کو بابرکت بنائے خصوصا آپ کے لیے اور عموما تمام عباد اللہ کے لیے ۔ و جعله الله شمسا للدين و قمره و نوره وضيائه و شهابه ۔
  9. خضر حیات

    چار دن قربانی کی مشروعیت PDF از کفایت اللہ سنابلی

    ماشاء اللہ ۔ کتاب حاصل کر لی ہے اور ان شاء اللہ صبح غور سے پڑھیں گے ۔ 50 صفحات پر مشتمل کتاب امید ہے کفایت اللہ بھائی نے حسب عادت موضوع کی تمام جہات پر سیر حاصل گفتگو کی ہوگی ۔ إن شاء اللہ ۔ اللہ اس خیر میں حصہ ڈالنے والے تمام حضرات خصوصا مؤلف اور ناشر کو بہترین بدلہ عطا فرمائے ۔
  10. خضر حیات

    تلک الغرانیق والا قصہ (مقالات اثریہ)

    اقتباس شدہ عبارت کا خلاصہ دو باتیں ہیں : پہلی بات : تلک الغرانیق والے قصے کے حوالے سے اعتراض کہ اس کی متعدد ضعیف سندیں حسن لغیرہ کے درجے کو کیوں نہیں پہنچتیں ؟ تو اس کا جواب قدرے وضاحت کے ساتھ مقالات اثریہ میں موجود ہے جس کا ما حصل یہ ہے کہ جس طرح ثقہ روات پر مشتمل ہر سند پر صحت کا حکم نہیں...
  11. خضر حیات

    اجماع اور جمہوریت

    جو لوگ پہلے موقف قائم کرکے پھر اس کے لیے اصول بناتے ہیں ان سے ایسی بے اصولیاں ہی سرزد ہوتی ہیں ۔
  12. خضر حیات

    فرقہ واریت کے معاشرتی بگاڑ

    فرقہ واریت کو ہوا دینے والے اپنے کیے کی سزا بھگتیں گے لیکن تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ وہ عیسائی عورت اگر اسی بات کو بنیاد بنا کر اسلام سے محروم رہ گئی تو کیا اس کا یہ بہانہ اللہ کے دربار میں قابل ہو گا ؟ عام طور پر دیکھا گیا ہے اس طرح کے بہانے وہی لوگ کرتے ہیں جو پہلے اپنا ایک ذہن بنا چکے ہوتے...
  13. خضر حیات

    دعا کریں! (شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ)

    الحمد للہ ۔ ہم ابھی مسجد نبوی سے واپس آ رہے تھے کہ رستے میں کسی نے اسی طرح کی بات کی تھی میری تو یقین مانیے طبیعت خراب ہور ہی تھی جلدی جلدی آکر یہ دھاگہ دیکھا ہے تو کچھ سکون ہوا ہے ۔ اللہ شیخ کو صحت و عافیت والی لمبی زندگی دے ۔
  14. خضر حیات

    زباں بگڑی سو بگڑی، خبر لیجئے دہن بگڑا

    کمیاں کوتاہیاں ہر انسان میں ہوتی ہیں تو یقینا ایسی جگہ جہاں مختلف انسانوں کا اجتماع ہوتا ہے یہ چیز وہاں بھی موجود ہوتی ہے اور موجود رہتی ہے ۔ لہذا اس طرح کی چیزوں پر تنبیہ کرنا تو ٹھیک ہے کہ اس سے غلطیوں کی اصلاح کا موقع ملتا ہے لیکن سرے سے ایک علمی فورم کی افادیت پر قدغن لگانا یہ کسی بھی صورت...
  15. خضر حیات

    شرقِ اوسط میں سیاست کے بدلتے زاویئے (عبدالمعید مدنی علیگڑھ )

    جزاک اللہ خیرا ۔ طنز نگاری کے سوا آپ کا تبصرہ اچھا لگا ہے ۔
  16. خضر حیات

    مکتبہ رجال الحدیث

    میں بھی رضا بھائی کی تائید کروں گا کہ میں نے اکاؤنٹ کے ذریعے داخل ہو کر کوشش کی تو انہوں نے ’’ اپ گریڈ ‘‘ کا آپشن دے دیا جس کا مطلب ہے کہ ’’ هات الفلوس ‘‘ ابتسامہ
  17. خضر حیات

    قادیانیت کے حق میں مولانا وحید الدین خاں سے ایک سوال !

    لبید ! میں آپ سے پہلے ایک گزارش کر چکا ہوں شاید آپ کی نظروں سے اوجھل رہی ہے ملاحظہ فرمائیں : اور قابل احترام منتظمین : انس ، شاکر کلیم حیدر یہ لبید صاحب صرف پوسٹ کرنے کا شوق رکھتے ہیں ۔ بحث مباحثہ کے اصولوں سے یا تو ناواقف ہیں یا پھر جان بوجھ کر ایسا کر رہے ہیں ۔ میں اس سے پہلے بھی ان...
  18. خضر حیات

    حیات مسیح کے موضوع پر ایک محمدی کا مرزائی کو جواب

    مولانا رفیق اثری صاحب '' حیات و خدمات مولانا سلطان محمود محدث جلالپوری '' کے صفحہ نمبر 57 ،58 پر محدث جلالپوری کے اساتذہ کے تذکرہ کے ضمن میں مولانا عبد الحق محدث مکی ہاشمی رحمہ اللہ اور ایک مرزائی کے مابین ہونے والی گفتگو یوں نقل کرتے ہیں : '' ایک مرزائی سے حیات مسیح کے موضوع پر گفتگو ہوئی اس...
Top