• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. مقبول احمد سلفی

    تصویر سے بھی نظر لگ سکتی ہے

    حقیقتا تصویر بنانا جائز نہیں تو اسے دیکھنا کیسے جائز ہوسکتا ہے ۔ مگر بہت ساری جگہوں پہ تصویر لگائے بغیر کام نہیں چلتا ، اسی طرح بہت سارے لوگوں کو ان تصویروں کو غور سے دیکھنا بھی پڑتا ہے جیسےلاسنس چیکر، پاسپورٹ چیک ، ووٹر چیکر وغیرہ اسی طرح ٹیلی ویزن دیکھتے ہوئے تصویر پر نظر پڑتی ہے ۔ اور ہمیں...
  2. مقبول احمد سلفی

    تصویر سے بھی نظر لگ سکتی ہے

    ایک ایسا شخص جو کسی کی تصویر دیکھتے ہوئے ماشاء اللہ نہیں کہنے کی وجہ سے کسی کو نظر لگ گئی تو یہ اس بات پہ دلالت کرتی ہے کہ تصویر دیکھنے والا حاسد ہے کیونکہ نظر حسد کے سبب ہے اور حاسد گنہگار ہے ۔ لہذا حاسد کو توبہ کرنا چاہئے ورنہ قیامت کے روز اس بات کا حساب ہوگا۔ ایک وہ آدمی جو حاسد نہیں ہے اس...
  3. مقبول احمد سلفی

    اقامت ہوتے وقت مقتدی کب کھڑا ہو؟

    اقامت ہوتے وقت مقتدی کب کھڑا ہو؟ ترجمہ : مقبول احمد سلفیؔ اس مسئلہ میں اہل علم کے درمیان اختلافات ہیں ، امام نووی ؒ نے ان اقوال کو ذکر کیا ہے ۔ (1) جب مؤذن اقامت کہنا شروع کرے تو کھڑا ہوا جائے ۔ یہ قول عطاء ؒاور زہریؒ کا ہے ۔ (2) جب حی الصلاۃ کہا جائے تو کھڑا ہونا چاہئے ، یہ قول امام...
  4. مقبول احمد سلفی

    جن کا انسانی بدن میں داخل ہونا

    جواب جاہلاں باشد خموشی
  5. مقبول احمد سلفی

    تصویر سے بھی نظر لگ سکتی ہے

    نظر حق ہے ، اللہ تعالی کا فرمان ہے: وَإِنْ يَكَادُ الّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمّا سَمِعُوا الذّكْرَ) (القلم : 51)) اور بالکل قریب تھا کہ کافر آپ کو اُن کی نظروں کے ساتھ پِھسلا دیں ، جب انہوں نے (یہ)ذِکر(قران کریم)سُنا۔ اور نبی ﷺ کا فرمان ہے: "الْعَيْنُ حَقٌّ وَلَوْ...
  6. مقبول احمد سلفی

    جن کا انسانی بدن میں داخل ہونا

    جن وشیاطین اتارنے کے شرعی طریقے (1) مریض پر قرآن کی سب سے عظیم سورت فاتحہ بار بار پڑھی جائے تو جادو زائل ہوجائے گا اور مریض اللہ تعالی کے حکم سے شفایاب ہوگا۔اس کی دلیل یہ ہے کہ ایک صحابی نے مسحور پر سورہ فاتحہ کے ذریعہ دم کیا تو ٹھیک ہوگیا۔(السلسلة الصحيحة – 2027) (2) قرآنی آیات کے ذریعہ ...
  7. مقبول احمد سلفی

    آسیب چڑھنا

    "لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے" ۔ ایسے بھی کچھ ضدی ہوتے ہیں ۔ مجھے خود اپنے گھر میں ایک فرد کو جن چڑھنے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس لئے ہم ہرکس وناکس کے واسطے اس شیطان کے چڑھنے سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں چاہے وہ کیسا بھی آدمی ہو۔ آمین
  8. مقبول احمد سلفی

    جن کا انسانی بدن میں داخل ہونا

    جن لگنے سے متعلق چندعلماء کے بیانات و فتاوے (1) عبد اللہ بن امام احمد بن حنبل ؒ بیان کرتے ہیں کہ " میں نے اپنے والد سے کہا ، بہت سے لوگ ایسا کہتے ہیں کہ کوئی جن کسی مصروع (جس پر جن سوار ہو) کے بدن میں داخل نہیں ہوسکتا توآپ نے فرمایا: اے بیٹے ! وہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں ، اصلا یہ شیطان ہی ہے جو ان...
  9. مقبول احمد سلفی

    جن کا انسانی بدن میں داخل ہونا

    تجرباتی اور مشاہداتی دنیا: اس شق کی اگر وضاحت کی جائے تو ایک بڑی ضخیم کتاب تیار ہوجائے گی ۔ دنیا کے چپے چپے میں جن کا انسانوں میں داخل ہوکر کھلواڑ کرنے اور تکلیف دینےکا واقعہ پایا جاتا ہے ۔ برصغیر میں تواس کی انتہا ہے ، یہاں شاید کوئی ایسا گاؤں یا شہر ہوگا جہاں آئے روز یہ واقعہ نہ رونما ہوتا...
  10. مقبول احمد سلفی

    جن کا انسانی بدن میں داخل ہونا

    جن لگنے کی عقلی دلیل : (1) شیخ محمد حامد کہتے ہیں : جب جنات لطیف اجسام ہیں تو انسان کے جسم میں ان کا جاری و ساری ہونا عقلا وشرعا محال نہیں ، کیونکہ باریک چیز موٹی چیز کے اندر سرایت کر جاتی ہے مثلا ہواہمارے جسم میں داخل ہوجاتی ہے ، آگ انگارے میں گھس جاتی ہے اور بجلی تار کے اندر چلی جاتی ہے...
  11. مقبول احمد سلفی

    جن کا انسانی بدن میں داخل ہونا

    جن لگنے کے دلائل احادیث سے : (1) ان الشیطان یجری من ابن آدم مجرم الدم (صحیح بخاری ح 2175) ترجمہ: شیطان ابن آدم میں اس طرح گردش کرتا ہے جس طرح خون ۔ ٭اس حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ شیطان انسان کے خون میں گردش کرتا ہے اور خون بدن کے اندر رہتا ہے اسی لئے ابن حجر ہیثمی ؒ اس حدیث کے متعلق لکھتے ہیں کہ...
  12. مقبول احمد سلفی

    جن کا انسانی بدن میں داخل ہونا

    جن کا انسانی بدن میں داخل ہونا جن و شیاطین انسان کو طرح طرح سے ستاتے اور انہیں تکلیف دیتے ہیں ۔مثلا لوگوں کو خوف وہراس کا شکار بنانا، نفسیاتی اور اعصابی امراض(پاگل پن، غم، قلق، بے چینی ، مرگی ووسوسےوغیرہ) میں مبتلا کرنا، نگاہ اچک لینا، وہم میں مبتلا کرنا، دوآدمیوں کے درمیان تفریق پیدا کردینا،...
  13. مقبول احمد سلفی

    پانی پر دم کرنے کا حکم

    یہاں ہم نے سرے سے اجرت کا انکار نہیں کیا ہے بلکہ اسے پیشہ بنانے پہ نکیر کی ہے ۔ بات پہلے سمجھیں پھر کلام کریں۔
  14. مقبول احمد سلفی

    انگوٹھی سے متعلق بعض مسائل

    چاندی کا نگینہ – مطلب انگوٹھی کے حلقے میں جو نگینہ جڑا تھا وہ چاندی کا تھا۔ جہاں تک آپ ﷺ کے عقیق کے استعمال کا سوال ہے تو ایک روایت ہے جو مسلم شریف میں آئی ہے ۔ عن أنس بن مالک قال کان خاتم النّبي صلی اللّہ علیہ وسلم من ورق وکان فصّہ حبشیًا(رواہ مسلم2094) انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے...
  15. مقبول احمد سلفی

    انگوٹھی سے متعلق بعض مسائل

    عورت ہرانگلی میں انگوٹھی پہن سکتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ اس کا تعلق زینت سے ہے اور عورت کے لئے اس کی ممانعت کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔ممانعت والی روایت مردوں کے ساتھ خاص ہے ۔ عورت کے درمیانی اور شہادت کی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے متعلق شیخ ابن عثیمین ؒ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب...
  16. مقبول احمد سلفی

    انگوٹھی سے متعلق بعض مسائل

    انگوٹھی میں نگینہ لگانا درست ہے اور یہ بات حدیث سے ثابت ہے ۔چنانچہ انس رضى الله عنہ کابیان ہے کہ ”نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ بھی چاندی کا تھا“ ۔ (بخاری ) میں نے پتھر کے نگینے سے متعلق جو تنبیہ کی ہے وہ اعتقاد باطل سے متعلق ہے یعنی جو لوگ نگینے والی...
  17. مقبول احمد سلفی

    سوشل میڈپا پہ اسلام کی غلط ترجمانیاں

    ہم اب تک علمائے اہل حدیث کے فتاوے پیش کر رہے تھے ، جنہیں آپ نے اقوال رجال کہہ کے نکار دیا ہے ۔
  18. مقبول احمد سلفی

    سوشل میڈپا پہ اسلام کی غلط ترجمانیاں

    ان شاء اللہ ہم آپ کو قرآن وحدیث کی روشنی میں جن کے انسانی بدن میں داخل ہونے کا ثبوت پیش کریں گے ۔ ہم آپ پر صحیح موقف واضح کرکے حجت تمام کردیں گے ۔ باقی ،،،،، ؎حقیقت خود منا لیتی ہے منوائی نہیں جاتی
  19. مقبول احمد سلفی

    سوشل میڈپا پہ اسلام کی غلط ترجمانیاں

    خضر حیات صاحب ! اچھا کیا آپ نے رہنمائی کردی ۔ مشکور ہوں ۔
Top