الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اولیاء اللہ کے درجے
اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاطر میں اپنے ان اولیاء کا ذکر بھی کیا ہے جو کہ درمیانے درجے کے ہیں اور ان کا ذکر بھی فرمایا ہے جو کہ سبقت لے جانے والے ہیں:
ارشاد فرمایا:
ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۖ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ وَمِنْهُم...
انبیاء کی دو قسمیں ، عبد و رسول، اور بادشاہ و نبی
اسی طرح انبیاء کی دو قسمیں کی گئی ہیں، ایک بندہ پیغمبر اور دوسرا بادشاہ نبی۔ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اختیار دیا کہ اگر چاہیں تو بندہ اور رسول بنیں اور چاہیں تو بادشاہ اور نبی بنیں۔ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
مقتصدین
اور جو درمیانہ درجہ کے لوگ ہیں، ان کے اعمال میں بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو وہ اپنے حظ نفس کے لیے کرتے ہیں چونکہ وہ اعمال مباح ہوتے ہیں، اس لیے نہ تو ان کو ان اعمال پر سزا ملتی ہے اور نہ جزا۔ ان لوگوں کو خالص شراب نہ ملے گی بلکہ مقربین کی شراب میں سے ان کے لیے اسی قدر آمیزش ہوگی، جس قدر...
مقربین
سابقین مقربین وہ لوگ ہیں جو فرائض ادا کرنے کے بعد نوافل کے ذریعہ سے قرب حاصل کرتے ہیں۔ واجب اور مستحب کام کرتے ہیں۔ حرام اور مکروہ کاموں کو چھوڑتے ہیں۔ جب وہ ان محبوبات الٰہی میں سے ان تمام اعمال کے ذریعہ سے جن پر انہیں قدرت حاصل ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتے ہیں تو پروردگار ان...
اولیاء اللہ کے طبقات
اولیاء اللہ کے دو طبقے ہیں۔ سابقین مقربین (نیکیوں میں سبقت کرنے والے، اللہ کے جناب محمد رسول اللہ مقرب) اور اصحاب یمین (دائیں جانب والے میانہ رو) مقتصدین۔ ان کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب عزیز میں متعدد مقامات پر فرمایا۔ سورہ واقعہ کے اوّل میں اور اس کے آخر میں۔
سورہ...
مومن کے جسم میں نفاق کے جراثیم
بعض آدمی ایسے ہوتے ہیں کہ جن میں ایمان تو ہوتا ہے لیکن ان میں ایک شعبہ نفاق کا بھی ہوتا ہے۔ جیسا کہ صحیحین میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اَرْبَعٌ مَّنْ کُنَّ فِیْہِ کَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا وَمَنْ کَانَتْ...
ذکر الرحمن سے مراد
ذکر الرحمٰن اسی ذکر کا نام ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہو کر لائے ہیں مثلاً قرآن کریم ہے۔ جو شخص قرآن کو نہ مانے، اس کی باتوں کو سچا نہ سمجھے اور اس کے حکم کو واجب نہ سمجھے، وہ اس سے روگردانی کا مرتکب ہے۔ اس لیے اس پر شیطان تعینات ہوجاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ...
حدیث قرع نعال میں ڈاکٹر عثمانی کی تحریف
ڈاکٹر موصوف نے بخاری کی اس حدیث ’’اَلْعَبْدُ اِذَا وُضِعَ فِیْ قَبْرِہٖ وَ تُوُلِّیَ وَ ذَھَبَ اَصْحَابُہٗ حَتّٰی اِنَّہُ لَیَسْمَعُ قَرْعَ نِعَالِھِمْ اَتَاہُ مَلَکَانِ فَاَقْعَدَاہُ‘‘
اس ترجمہ سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ گویا کسی گزرے ہوئے شخص کا حال بیان...
عذاب القبر کا ذکر احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم میں
عذاب قبر کے سلسلہ میں بے شمار احادیث موجود ہیں جن میں سے ہم صرف چند ہی احادیث کا یہاں ذکر کرتے ہیں اور مزید تفصیل ہماری مفصل کتاب ’’الدین الخالص پہلی قسط اور دوسری قسط میں ملاحظہ فرمائیں۔
1 پہلی حدیث: سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے...
شیطانی شعبدے سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ لوگ ایماندار بھی نہیں ہیں تو پھر ان سے وہ خارقِ عادت افعال کس طرح صادر ہوجاتے ہیں، جنہیں لوگ کرامات کہتے ہیں۔ سو اس کی وجہ یہ ہے کہ شیطان ان کے ساتھ یارانہ گانٹھ لیتے ہیں اور ان پر نازل ہو ہو کر بعض ایسی باتیں بتاتے ہیں جنہیں وہ لوگوں کے سامنے ظاہر کرتے...
ایمان کے بغیر اجتہاد موجب فلاح نہیں ہوسکتا
عرب، ہند، ترک اور یونان وغیرہ کے بعض مشرکین علم، زہد اور عبادت میں اجتہاد کے درجے تک پہنچے ہوئے ہیں لیکن پیغمبروں کے متبع نہیں اور نہ ان کی لائی ہوئی شریعتوں کو مانتے ہیں اور ان کی دی ہوئی خبروں میں ان کی تصدیق نہیں کرتے۔ جو حکم انہیں دیا جاتا ہے، اس...
پھر خواہ کوئی شخص زہد، عبادت اور علم میں خواہ کتنی ہی بلندی پر کیوں نہ پہنچ جائے لیکن جب تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی ساری شریعت پر ایمان نہ لائے، وہ مومن نہیں ہوسکتا اور نہ اللہ تعالیٰ کا ولی ہوسکتا ہے جیسا کہ علماء یہود و نصاریٰ میں احبار و رہبان (علماء و درویش) اور عبادت گزار ہیں،...
عذاب القبر کیا ہے؟ عذاب القبر کی حقیقت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایک تشہد کے لئے بیٹھے تو اللہ تعالیٰ سے چار چیزوں سے پناہ طلب کرے اور اس طرح کہے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَ...
عقیدہ عذاب القبر
احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سچا ایمان لانے کے بعد اب جو شخص بھی ان احادیث کا مطالعہ کرے گا تو وہ اس حقیقت کو پا لے گا کہ قبر کا عذاب ایک حقیقت ہے۔ عذاب القبر کا تعلق چونکہ مشاہدے سے نہیں بلکہ اس کا تعلق ایمان بالغیب سے ہے اس لئے کہ حواس اس کا اِدراک نہیں کر سکتے۔ بس یوں...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احکام الٰہی کی تبلیغ کے لئے اللہ تعالیٰ اور مخلوق کے درمیان واسطہ ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ بندہ انہیں اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے مابین اوامر و نواہی، وعد و وعید اور حلال و حرام کی تبلیغ کا وسیلہ سمجھے۔ حلال وہی ہے،...
ایمان کی شرطیں
ایمان کے معتبر ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں اور قیامت کے دن پر ایمان ہو۔ جو رسول بھی اللہ کا بھیجا ہوا ہو اور جو کتاب بھی اللہ تبارک و تعالیٰ کی نازل کی ہوئی ہو، سب پر ایمان لانا ضروری ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
قُولُوا...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر یہودونصاریٰ کا جزوی ایمان
یہود و نصاریٰ میں سے بہت سوں کا عقیدہ ہے کہ وہ اولیاء اللہ ہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں لیکن کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف غیر اہل کتاب کی طرف مبعوث ہوئے ہیں اور ہم پر ان کی اتباع واجب نہیں۔ اس...
انصار اہلِ صُفہّ میں سے نہیں تھے
جہاں تک انصار کا تعلق ہے تو وہ اصحاب صُفہّ میں سے نہیں تھے اور نہ بڑے بڑے مہاجرین مثلاً ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، عبدالرحمن بن عوف، ابوعبیدہ وغیرہم علیہم الرضوان صُفہّ پر کبھی فروکش ہوئے۔ ایک روایت ہے کہ مغیرہ بن شعبہ کا ایک غلام صُفہّ میں اترا تھا...