وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا یہ دکھ بھرا رسالہ پڑھ کر مجھے بھی بیحد دکھ ہے ، ان سارے دکھ بھرے مسائل سے نکلنے کا راستہ یقینا آسان نہیں لگتا تاہم محال بھی نہیں ہے ، رب کریم ہرکسی کی مشکلیں آسان کرنے والا ہے وہ چاہے تو آپ جس وجہ سے ان سارے مسائل سے دوچار ہیں سب کچھ ٹھیک کرسکتا ہے اور دل کی گہرائی سے اس مالک کون ومکاں کے حضور دعاگو ہوں کہ آپ کی ساری مشکلیں آسان فرمائے۔ ان سارے مسائل پہ مزید غوروفکر کرتا ہوں اورجلد کو آپ کو اپنی رائے سے باخبر کرتا ہوں ۔
السلام عليكم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے کہ آپ فضل اللہ تعالیٰ، خیریت سے ہیں .
شیخ محترم، الحمد للہ، اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتوں سے طبیعت مزاج اور زندگی بھی مثبت ڈگر پر ہے.
آپ سے دعا کی درخواست ہے کہ معاملات میں جو ایک قدم کا فاصلہ رہ گیا ہے، اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں سے اس تک پہنچا دے. الله کی قسم،
"اللہ لطیف بعباده" کا عکس اپنی زندگی میں دیکھ رہی ہوں. اللہ تعالیٰ صبر و استقامت عطا فرما دے. آمین ثم آمین