ابن قدامہ
مشہور رکن
- شمولیت
- جنوری 25، 2014
- پیغامات
- 1,772
- ری ایکشن اسکور
- 428
- پوائنٹ
- 198
سورة النساء (4)السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
درست فرمایا شاہد بھائی! اسی طرح کے اعمال کی مغفرت کی دعا ہی تو کی جاتی ہے، جو انسان سے دانستہ و غیر دانستہ سرزد ہوتے ہے، ہم تو دعا گو ہی ہو سکتے ہیں، باقی حال اللہ بہتر جانتا ہے، فیصلہ تو اللہ تعالیٰ کا ہی ہے۔
إِنَّ اللّهَ لاَ يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَن يَشَاء وَمَن يُشْرِكْ بِاللّهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا {48}
اللہ بس شرک ہی کو معاف نہیں کرتا، اس کے ماسوا دوسرے جس قدر گناہ ہیں وہ جس کے لیے چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے۔ اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھیرایا اُس نے تو بہت ہی بڑا جھوٹ تصنیف کیا اور بڑے سخت گناہ کی بات کی۔
سورة النساء (4)
إِنَّ اللّهَ لاَ يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَن يَشَاء وَمَن يُشْرِكْ بِاللّهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً بَعِيدًا {116}
اللہ کے ہاں بس شرک ہی کی بخشش نہیں ہے، اس کے سوا اور سب کچھ معاف ہو سکتاہے جسے وہ معاف کرنا چاہے۔ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھیرایا وہ تو گمراہی میں بہت دور نکل گیا۔
سورة المائدة ( 5 )
إِنَّهُ مَن يُشْرِكْ بِاللّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّهُ عَلَيهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ {72}
جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا اُس پر اللہ نے جنت حرام کر دی اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے او ر ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
یقینا شرک سب سے بڑا گناہ ہے اگر کسی نے مرنے سے پہلے شرک سے توبہ کرکے توحید کو نہیں اپنایا تو اس نے اپنا ٹھکانا جھنم بنالیا اللہ ہم سب کو شرک سے محفوظ رکھے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آج شرک کرنے والے کو یہ نہیں معلوم کہ یہی شرک ہے اور نہ انکے ملاوں نے اس کے بارے میں بتایا ہی ہے ۔ اگر انکو دلیل سے سمجھایا جاے تو ماننا تو دور کی بات ،جھٹ سے کہ دیتے ہیں کہ تو وہابی ہے ،اور تو گستاخ رسول ہے ۔ اللھم احفظنا من کل بلاءالدنیا وعذاب الآخرۃ