• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تلمیذ صاحب کی وفات

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اس میں حیرانی کی کیا بات ہے عامر بھائی؟
چار جولائی کو انہوں نے فورم وزٹ کیا ہو گا ، جب کہ ان کی وفات تو کوئی دو روز قبل کی بات ہے ۔
بھائی خضر حیات بھائی نے کہا ڈیڑھ دو سال پہلے وفات ہوئی ہے
فورم پر مسلک دیوبند کے ایک اہم رکن محترم @تلمیذ صاحب ہوا کرتے تھے ، تقریبا ڈیڑھ دو سال پہلے ، بیماری وغیرہ کے سبب غیر فعال ہوگئے ، آج اچانک محترم @فلک شیر صاحب کی طرف سے فیس بک پر اطلاع موصول ہوئی کہ وہ وفات پاچکے ہیں ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سمجھ گیا، انھیں بیماری ڈیڑھ دو سال سے تھی، لیکن وفات ایک دو روز قبل ہوئی ہے۔
 

فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
بھائی خضر حیات بھائی نے کہا ڈیڑھ دو سال پہلے وفات ہوئی ہے
وہ کہہ رہے ہیں ، ڈیڑھ دو سال پہلے بیماری کی وجہ سے غیر فعال ہو گئے تھے :)
رموز اوقاف کی وجہ سے تھوڑی سی غلط فہمی ہو گئی ،
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
خبر پڑھ کر واقعی افسوس ہوا، لیکن ان کی پروفائل پر تو یہ دکھا رہا ہے کہ وہ آخری مرتبہ فورم پر ٤ جولائی ٢٠١٥ کو آئے تھے،
میں خود اسی حیرانی کا شکار ہوا ؛
لکین بہرحال ::: وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ قَدَرًا مَقْدُورًا ‘‘
اور ۔۔۔۔وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ
کوئی بھی نہیں جانتا کہ وہ آنے والی کیا کر رہا ہوگا ،اور نہ کوئی یہ جانتا ہے ،کہ اسے کس جگہ موت اپنی آغوش میں لے لےگی،یقیناً اللہ ہی خوب جاننے والا ،کمال خبردار ہے ‘‘
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

تلمیذ صاحب کےحق میں دعائے مغفرت سے پہلے ان کی فورم کی سرگرمیوں پر ایک نظر ڈال لی جائے تو بہتر ہے موصوف کا مقصد حیات باطل کا دفاع اور حق کی مخالفت رہی ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہ بھائی فارم میں اکٹو تھے اور پھر کچھ عرصے تک فارم سے غیر حاضر رہے اس کے بعد جب وہ دوبارہ آئے تو انہوں نے اپنی کسی مہلک بیماری کا ذکر بھی کیا اور اس پر سب کو دعا کے اپیل بھی کی اور ممبران کے اصرار پر انہوں نے کہا تھا کہ وقت نکال پر میں حاضر ہوتا رہوں گا مجھے اچھی طرح یاد ھے شائد کسی اور کو بھی یاد ہو، تلاش کرنے پر ان کی بیماری والی پوسٹ بھی اسی فورم سے مل سکتی ھے۔

والسلام
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
جی کنعان بھائی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں اور جہاں تک مجھے یاد ہے انہیں کوئی معدے اور خوراک کی نالی میں مسئلہ تھا۔ واللہ اعلم!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
تھوڑی سی کوشش پر وہ مراسلہ مل گیا
----------

17 جنوری 2014
السلام علیکم
میرے منہ میں کچھ عرصہ سے چھالے تھے جو کہ عموما معدہ کی تیزابیت سے ہوتے ہیں اور علاج بھی اس بنیاد پر تھا پرانے چھالے ختم ہوتے اور نئے نکل آتے یہ سلسلہ تقریبا اکتوبر سے تھا ، پھر تقریبا ایک ماہ قبل یہ چھالے حلق کے اندر بھی نکل آئے اور کچھ کھانا پینا تو در کنار تھوک نگلنا بھی ایک تکلیف دہ عمل ہو گیا ۔ ای این ٹی کے اسپیشلسٹ سے بھی علاج کروایا لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا بلکہ ڈاکٹر بھی آخر کار کہ گیا
مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

اب اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے ایک ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس نے کہا یہ ای این ٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اسکن پرابلم ہے ۔ اب اسکن اسپیشلسٹ سے علاج شروع کیا تو اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے اب طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے ۔ اور اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے حلق میں چھالوں کی وجہ سے جو گڑھے پڑ گے تھے وہ اب بھرنا شروع ہو گئے ہیں ، اسی وجہ سے فورم سے غیر حاضر تھا اور ابھی فی الحال مذید فعال کردار ادا کرنا مشکل ہے

جسمانی صحت بلا شبہ اللہ تبارک و تعالی کی نعمت ہے لیکن ایمان کی سلامتی سب سے اہم ہے
آئیں اللہ کے حضور دعا کریں اللہ تبارک و تعالی میرے ایمان کو ہر قسم کی شرکیات سے محفوظ رکھے اور مجھ سمیت تمام ممبران اور مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت بھی فرمائے آمین
تمام ممبران سے گذارش ہے میری جسمانی صحت کے لئیے خصوصی دعا کریں
ح

8 مارچ 2014
السلام علیکم
کچھ عرصہ قبل جو میری صحت منہ کے چھالوں کی وجہ سے خراب ہوئی تھی ، منہ کے چھالے تو اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے صحیح ہو گئے لیکن ساتھ میں پیٹ کا السر ہو گيا اور خوراک کی کمی کی وجہ سے کمزوری اور خون میں کمی ہو گئی
اب اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے کافی آرام ہے لیکن ابھی بھی خون میں کمی ہے جس کا علاج چل رہا ہے
جن ممبران نے تحریری ، زبانی یا دل میں میری لئیے دعا کی میں تہہ دل ان کا مشکور ہوں

شاکر بھائی ، آپ کو یاد ہو گا حج کے موقع پر آپ نے تمام ممبران کے لئيے تو دعا کی تھی لیکن میرے لئیے الگ سے میرا ذکر کرکے دعا کی تھی ۔ اس کا بدلہ تو ان شاء اللہ آپ کو اللہ تبارک و تعالی ضرور عطاء فرمائیں گے ، لیکن جب آپ نے بیماری کے حالت میں مجھ سے تمام ممبران کی دعا کے لئیے کہا تو تمام ممبران کی ایمانی سلامتی اور جسمانی صحت کے حوالہ سے دعا کی لیکن آپ کے لئیے میں نے آپ کا نام لے کر آپ کی ایمان کی سلامتی اور جسمانی صحت کے متعلق خصوصی دعا کی تھی

اب کمزوری کی وجہ سے مختلف تھریڈ پرتفصیلی گفتگو کرنا تو مشکل ہے ، البتہ کوشش کروں گا کسی تھریڈ میں مختصرا کچھ عرض کردوں
اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو حق بات کہنے ، سمجھنے اور اس حق بات پر عمل کی توفیق دے
آمین
ح
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تلمیذ صاحب کےحق میں دعائے مغفرت سے پہلے ان کی فورم کی سرگرمیوں پر ایک نظر ڈال لی جائے تو بہتر ہے موصوف کا مقصد حیات باطل کا دفاع اور حق کی مخالفت رہی ہے۔
درست فرمایا شاہد بھائی! اسی طرح کے اعمال کی مغفرت کی دعا ہی تو کی جاتی ہے، جو انسان سے دانستہ و غیر دانستہ سرزد ہوتے ہے، ہم تو دعا گو ہی ہو سکتے ہیں، باقی حال اللہ بہتر جانتا ہے، فیصلہ تو اللہ تعالیٰ کا ہی ہے۔
 
Top