- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
210-بَاب التَّشْدِيدِ فِي تَرْكِ الْجُمُعَةِ
۲۱۰-باب: جمعہ چھوڑنے پر وارد وعید کا بیان
۲۱۰-باب: جمعہ چھوڑنے پر وارد وعید کا بیان
1052- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبِيدَةُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ، عَنْ أَبِي الْجَعْدِ الضَّمْرِيِّ -وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ- أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: < مَنْ تَرَكَ ثَلاثَ جُمَعٍ تَهَاوُنًا بِهَا طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ >۔
* تخريج: ت/ الصلاۃ ۲۴۲ (الجمعۃ ۷) (۵۰۰)، ن/الجمعۃ ۲ (۱۳۷۰)، ق/إقامۃ الصلاۃ ۹۳ (۱۱۲۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۸۸۳)، وقد أخرجہ: ط/الجمعۃ ۹ (۲۰)، حم (۳/۴۲۴)، دي/الصلاۃ ۲۰۵ (۱۶۱۲) (حسن صحیح)
۱۰۵۲- ابو جعد ضمری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (انہیں شرف صحبت حاصل تھا) وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص سستی سے تین جمعہ چھو ڑ دے تو اس کی وجہ سے اللہ اس کے دل پر مہر لگا دے گا ‘‘ ۱؎ ۔
وضاحت : اس مہر کے لگ جانے سے خیر اور ہدایت کی چیز اس کے دل میں داخل نہیں ہوسکے گی۔