- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
220- بَاب التَّحَلُّقِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ الصَّلاةِ
۲۲۰- باب: جمعہ کے دن صلاۃ سے پہلے حلقہ بنا کر بیٹھنا کیسا ہے؟
۲۲۰- باب: جمعہ کے دن صلاۃ سے پہلے حلقہ بنا کر بیٹھنا کیسا ہے؟
1079- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ؛ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم نَهَى عَنِ الشِّرَاءِ وَالْبَيْعِ فِي الْمَسْجِدِ، وَأَنْ تُنْشَدَ فِيهِ ضَالَّةٌ، وَأَنْ يُنْشَدَ فِيهِ شِعْرٌ، وَنَهَى عَنِ التَّحَلُّقِ قَبْلَ الصَّلاةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ۔
* تخريج: ت/الصلاۃ ۱۲۴ (۳۲۲)، ن/المساجد ۲۳ (۷۱۶)، (تحفۃ الأشراف: ۸۷۹۶)، وقد أخرجہ: ق/المساجد ۵ (۷۴۹)، حم (۲/۱۷۹) (حسن)
۱۰۷۹- عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں خرید و فروخت کرنے، کوئی گم شدہ چیز تلاش کرنے، شعر پڑھنے اور جمعہ کے دن صلاۃ سے پہلے حلقہ بنا کر بیٹھنے سے منع فرمایا ہے۱؎ ۔
وضاحت ۱؎: کیوں کہ جمعہ کے دن خطبہ سننا اور خاموش رہنا ضروری ہے، اور جب لوگ حلقہ باندھ کر بیٹھیں گے تو خواہ مخواہ باتیں کریں گے اس لئے حلقہ باندھ کر بیٹھنے سے منع کیا گیا ہے، یہ مطلب نہیں ہے کہ جمعہ سے پہلے کسی وقت بھی حلقہ باندھ کر نہیں بیٹھ سکتے۔