- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
9- بَاب مَا جَاءَ فِي الْحَلْفِ بِالْبَرَائَةِ وَبِمِلَّةٍ غَيْرِ الإِسْلامِ
۹-باب: اسلام سے براء ت اور اسلام کے سوا کسی اور مذہب میں چلے جانے کی قسم کھانے کا بیان
3257- حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو قِلابَةَ أَنَّ ثَابِتَ بْنَ الضَّحَّاكِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ تَحْتَ الشَّجَرَةِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: < مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ غَيْرِ مِلَّةِ الإِسْلامِ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْئٍ عُذِّبَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَيْسَ عَلَى رَجُلٍ نَذْرٌ فِيمَا لايَمْلِكُهُ >۔
* تخريج: خ/الجنائز ۸۳ (۱۳۶۳)، الأدب ۴۴ (۶۰۴۷)، ۷۳ (۶۱۰۵)، الایمان ۷ (۶۶۵۲)، م/الإیمان ۴۷ (۱۱۰)، ت/الأیمان ۱۵ (۱۵۴۳)، ن/الأیمان ۶ (۳۸۰۱)، ق/الکفارات ۳ (۲۰۹۸)، (تحفۃ الأشراف: ۲۰۶۲، ۲۰۶۳)، وقد أخرجہ: حم (۴/۳۳، ۳۴) (صحیح)
۳۲۵۷- ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ انہوں نے درخت کے نیچے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی ۱؎ ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :'' جو شخص ملت اسلام کے سوا کسی اور ملت میں ہو نے کی جھوٹی قسم کھائے تو وہ ویسے ہی ہو جائے گا جیسا اس نے کہا ہے،اور جو شخص اپنے آپ کو کسی چیز سے ہلا ک کرڈالے ( یعنی خود کشی کرلے) تو قیامت میں اس کو اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا، اور اس آدمی کی نذر نہیں ما نی جائے گی جوکسی ایسی چیز کی نذ ر ما نے جو اس کے اختیا ر میں نہ ہو'' ۲؎ ۔
وضاحت ۱؎ : بیعت سے مراد بیعت رضوان ہے، جوصلح حدیببہ کے موقع پرلی گئی۔
وضاحت ۲؎ : مثلا یوں کہتے ہیں کہ اگر میں یہ کروں تو یہودی ہو جائوں، مثلاً دوسرے کے غلام یا لونڈی کو آزاد کرنے کی نذر مانے۔
3258- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ -يَعْنِي ابْنَ وَاقِدٍ- حَدَّثَنِي عَبْدُاللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < مَنْ حَلَفَ فَقَالَ: إِنِّي بَرِيئٌ مِنَ الإِسْلامِ فَإِنْ كَانَ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ، وَإِنْ كَانَ صَادِقًا فَلَنْ يَرْجِعَ إِلَى الإِسْلامِ سَالِمًا >۔
* تخريج: ن/الأیمان ۷ (۳۸۰۳)، ق/الکفارات ۳ (۲۱۰۰)، (تحفۃ الأشراف: ۱۹۵۹)، وقد أخرجہ: حم (۵/۳۵۵، ۳۵۶) (صحیح)
۳۲۵۸- بر یدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :''جو شخص قسم کھائے اور کہے میں اسلام سے بری ہوں (اگر میں نے فلاں کام کیا) اب اگر وہ جھوٹا ہے تو اس نے جیسا ہو نے کو کہا ہے ویسا ہی ہو جائے گا، اور اگر سچا ہے تو بھی وہ اسلام میں سلامتی سے ہرگز واپس نہ آسکے گا'' ۔