- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
18- بَاب فِي الْخِضَابِ
۱۸-باب: خضاب کا بیان
4203- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ ﷺ ، قَالَ: < إِنَّ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى لا يَصْبُغُونَ فَخَالِفُوهُمْ >۔
* تخريج: خ/الأنبیاء ۵۰ (۳۴۶۲) واللباس ۶۷ (۵۸۹۹)، م/اللباس ۲۵ (۲۱۰۳)، ت/اللباس ۲۰ (۱۷۵۲)، ن/الزینۃ ۱۴ (۵۰۷۵)، ق/اللباس ۳۳ (۳۶۲۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۴۸۰، ۱۵۱۴۲)، وقد أخرجہ: حم (۲/۲۴۰، ۲۶۰، ۳۰۹، ۴۰۱) (صحیح)
۴۲۰۳- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا:’’ یہودو نصا ریٰ اپنی داڑھیاں نہیں رنگتے ہیں، لہٰذا تم ان کی مخالفت کرو‘‘، یعنی انہیں خضاب سے رنگا کرو۔
4204- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ، قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ، قَالَ: أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْئٍ، وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ >۔
* تخريج: م/اللباس ۲۴ (۲۱۰۲)، ن/الزینۃ ۱۵، (۵۲۴۴)، ق/اللباس ۳۳ (۳۶۲۴)، (تحفۃ الأشراف: ۲۸۰۷، ۵۰۷۹) ، وقد أخرجہ: حم (۳/۳۱۶، ۳۲۲، ۳۳۸) (صحیح)
۴۲۰۴- جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن(ابوبکر رضی اللہ عنہ کے والد) ابو قحافہ کو لا یا گیا، ان کا سراور ان کی داڑھی ثغامہ ( نامی سفید رنگ کے پو دے)کے ما نند سفید تھی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے کسی چیز سے بدل دو اور سیاہی سے بچو ‘‘۔
4205- حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِي الأَسْوَدِ الدِّيْلِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < إِنَّ أَحْسَنَ مَا غُيِّرَ بِهِ هَذَا الشَّيْبُ الْحِنَّاءُ وَالْكَتَمُ >۔
* تخريج: ت/اللباس ۲۰ (۱۷۵۳)، ن/الزینۃ ۱۶ (۵۰۸۱، ۵۰۸۲)، ق/اللباس ۳۲ (۳۶۲۲)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۹۲۷، ۱۸۸۸۲)، وقد أخرجہ: حم (۵/۱۴۷، ۱۵۰، ۱۵۴، ۱۵۶، ۱۶۹) (صحیح)
۴۲۰۵- ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’سب سے اچھی چیز جس سے اس بڑھاپے(بال کی سفیدی) کوبدلا جائے حنا ء(مہندی ) اور کتم (وسمہ ) ہے‘‘۔
4206- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُاللَّهِ -يَعْنِي ابْنَ إِيَادٍ- قَالَ: حَدَّثَنَا إِيَادٌ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ أبِي نَحْوَ النَّبِيِّ ﷺ فَإِذَا هُوَ ذُو وَفْرَةٍ بِهَا رَدْعُ حِنَّائٍ وَعَلَيْهِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ ۔
* تخريج: انظر حدیث رقم : (۴۰۶۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۰۳۶) (صحیح)
۴۲۰۶- ابو رمثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی اکرمﷺ کی خدمت میں گیا تو دیکھا کہ آپ کے سر کے بال کان کی لو تک ہیں، ان میں مہندی لگی ہوئی ہے، اور آپ کے جسم مبارک پرسبز رنگ کی دو چادریں ہیں۔
4207- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبْجَرَ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، فِي هَذَا الْخَبَرِ، قَالَ، فَقَالَ لَهُ أَبِي: أَرِنِي هَذَا الَّذِي بِظَهْرِكَ فَإِنِّي رَجُلٌ طَبِيبٌ، قَالَ: < اللَّهُ الطَّبِيبُ، بَلْ أَنْتَ رَجُلٌ رَفِيقٌ، طَبِيبُهَا الَّذِي خَلَقَهَا >۔
* تخريج: انظر حدیث رقم : (۴۰۶۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۰۳۶) (صحیح)
۴۲۰۷- اس سند سے ابو رمثہ رضی اللہ عنہ سے اس حدیث میں مروی ہے کہ میرے والد نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ مجھے آپ اپنی وہ چیز دکھائیں جو آپ کی پشت پر ہے کیو نکہ میں طبیب ہوں، آپ نے فرمایا :’’ طبیب تو اللہ ہے، بلکہ تو رفیق ہے (مریض کو تسکین اور دلا سے دیتا ہے ) طبیب تو وہی ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے ‘‘۔
4208- حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ أَنَا وَأَبِي فَقَالَ لِرَجُلٍ أَوْ لأَبِيهِ: < مَنْ هَذَا >؟ قَالَ: ابْنِي، قَالَ: < لا تَجْنِي عَلَيْهِ > وَكَانَ قَدْ لَطَّخَ لِحْيَتَهُ بِالْحِنَّائِ۔
* تخريج: ت/ الشمائل (۴۳، ۴۵)، ن/القسامۃ ۳۵ (۴۸۳۶)، ویأتی برقم (۴۴۹۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۰۳۷)، وقد أخرجہ: حم (۴/۱۶۳) (صحیح)
۴۲۰۸- ابو رمثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے والد نبی اکرمﷺ کے پاس آئے آپ نے ایک شخص سے یامیرے والد سے پوچھا:’’یہ کون ہے؟‘‘ وہ بولے: میرا بیٹا ہے ، آپ نے فرمایا:’’ یہ تمہارا بو جھ نہیں اٹھائے گا، تم جو کروگے اس کی با ز پرس تم سے ہو گی ، آپ نے اپنی داڑھی میں مہندی لگا رکھی تھی‘‘۔
4209- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ خِضَابِ النَّبِيِّ ﷺ ، فَذَكَرَ أَنَّهُ لَمْ يَخْضِبْ، وَلَكِنْ قَدْ خَضَبَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِي اللَّه عَنْهمَا۔
* تخريج: خ/المناقب ۲۳ (۳۵۵۰)، اللباس ۶۶ (۵۸۹۵)، م/الفضائل ۲۹ (۲۳۴۱)، (تحفۃ الأشراف: ۲۹۳)، وقد أخرجہ: ن/الزینۃ ۱۷ (۵۰۹۰)، حم (۳/۲۱۶) (صحیح)
۴۲۰۹- انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے نبی اکرمﷺ کے خضاب کے متعلق پوچھا گیا توانہوں نے کہا : آپ ﷺ نے تو خضاب لگایا ہی نہیں، ہاں ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما نے لگایا ہے ۔