- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
23- بَاب فِي دِيَةِ الذِّمِّيِّ
۲۳-باب: ذمی کی دیت کا بیان
4583- حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ ، قَالَ <دِيَةُ الْمُعَاهِدِ نِصْفُ دِيَةِ الْحُرِّ>.
قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ [اللَّيْثِيُّ] وَعَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ مِثْلَهُ۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۸۷۸۷)، وقد أخرجہ: ت/الدیات ۱۷ (۱۴۱۳)، ن/القسامۃ ۳۱ (۴۸۱۰)، ق/الدیات ۱۳ (۲۶۴۴)، حم ( ۲/۱۸۳، ۲۱۷، ۲۲۴) (حسن)
۴۵۸۳- عبداللہ بن عمر و بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:'' ذمی معاہد کی دیت آزاد کی دیت کی آدھی ہے'' ۱؎ ۔
ابو داود کہتے ہیں: اسے اسامہ بن زید لیثی اور عبدالرحمن بن حا رث نے بھی عمرو بن شعیب سے اسی کی مثل روایت کیا ہے۔
وضاحت ۱؎ : یعنی جو کافر دارالاسلام میں معاہدہ کی رو سے رہتا ہے اس کی دیت مسلمان کی دیت کی آدھی ہے۔