خواجہ خرم
رکن
- شمولیت
- دسمبر 02، 2012
- پیغامات
- 477
- ری ایکشن اسکور
- 46
- پوائنٹ
- 86
80-81-ایسے لوگوں کا ظہور جو بلاطلب گواہی دیں گے اور نذر پوری نہ کریں گے۔
یہ دونوں علامتیں سابقہ حدیث میں وارد ہیں "پھر اس کے بعد وہ لوگ ہوں گے جو گواہی طلب کیے بغیر ہی گواہی دینے کے لیے تیار ہوں گے۔ وہ خیانت کریں گے اور ان پر سے اعتماد جاتا رہے گا۔ وہ نذر مانیں گے لیکن پوری نہیں کریں گے"
صحیح بخاری، الرقاق:6428
صحیح مسلم:2535
تساہل کی یہ دونوں خصلتیں، یعنی دوسروں کے خلاف علم اور طلب کیے بغیر گواہی دینا اور کثرت سے نذر ماننا اور اسے پورا نہ کرنا لوگوں کے دین کی کمزوری، ایمان کے ضعف اور دل میں اللہ کی تعظیم کا جذبہ نہ ہونے کی دلالت کرتی ہیں۔