• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منکرین عذاب قبر !

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
یہی ھمارا اھلحدیث محققین سےبنیادی اختلاف ھےکہ پھراورکفرکیا ھے؟........باقی جس معاملے پر اختلاف ھی نہیں اس پربحث کرنا فضول ھے
چلیں آپ کو یہ تو تسلیم ہے کہ :
اہل الحدیث " محققین " ہیں ، یعنی تحقیق کرنے والے لوگ ہیں ، جاہل نہیں ہیں ،
جبکہ آپ کی حالت صاف ظاہر ہے کہ آپ کو اپنے " متداول اصول " کی حقیقت کا بھی پتا نہیں ،
اور دوسری طرف آپ دھڑا دھڑ کفریہ توپ کا منہ کھولے ۔۔کافر ، کافر۔۔ کی گولہ باری کی مشق جاری رکھے ہوئے ہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حقیقت یہ ہے کہ :
لکھنؤ سے ایک ڈاکٹر ( شاید ایم بی بی ایس ) پاکستان آیا ، پاکستان میں اس نے بڑے ہاتھ پیر مارے لیکن کہیں دکان نہ چل سکی ،( پاکستانیوں کی خوش قسمتی ، ورنہ بے شمار لوگوں کو جان کے لالے پڑ جاتے )
تو ڈآکٹر صاحب نے مذہبی میدان میں " تکفیر کی دوکان " کھول لی ،اور تھوک کے حساب سے
اہل پاکستان کو کافر بنانا شروع کردیا ؛
یہ صاحب بھی اسی ڈاکٹر کمپنی کے سرگرم رکن ہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Muhamad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 31، 2016
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
16
قارئین! اھلحدیث"محققین" لکھتےھیں!

....تو ڈآکٹر صاحب نے مذہبی میدان میں " تکفیر کی دوکان " کھول لی ،اور تھوک کے حساب سے
اہل پاکستان کو کافر بنانا شروع کردیا ؛
یہ صاحب بھی اسی ڈاکٹر کمپنی کے سرگرم رکن ہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قارئین! ڈاکٹرعثمانی صاحب کا فتوی اگرغلط ھےتو پھر یہ "محققین" اس بات کاجواب کیوں نہیں دےرھےھیں کہ: معجزےکومعمول بناناالله کےقانون کاصریح کفراور مذاق ھے یا نہیں؟؟؟ باقی یہ بات کہ ھم نےانہیں "محققین" لکھ کرمحقق تسلیم کیا ھےجاھل نہیں سمجھا، توقارئین یہ انکی حماقت ھے-بحث کا پورا ریکارڈ بطورثبوت موجود ھے ھم نےجہاں بھی لکھا ھےانورٹڈکوماز [ " " ] میں لکھا ھے....فی الحال ھم اس بحث میں پڑنا نہیں چاھتے-
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
ڈاکٹرعثمانی صاحب کا فتوی اگرغلط ھےتو پھر یہ "محققین" اس بات کاجواب کیوں نہیں دےرھےھیں
آن جہانی ڈاکٹر عثمانی کوئی عالم تو نہ تھا کہ اس کی جاہلانہ باتوں کو کوئی اہمیت دی جائے ،
دوسروں کو کافر بنانے کا شوق تو ویسے ہی علم کے بغیر آنجہانی ڈاکٹر لکھنوی کو دامن گیر تھا ،
اور باخبر لوگ بتاتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب انتقال کے وقت شدید ایمانی بحران کا شکار تھے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Muhamad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 31، 2016
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
16
[..... ھے یا نہیں؟.....] ________________________ قارئین! اھلحدیث"محققین" لکھتےھیں: _____
" آن جہانی ڈاکٹر عثمانی کوئی عالم تو نہ تھا کہ اس کی جاہلانہ باتوں کو کوئی اہمیت دی جائے"


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قارئین! بالفرض یہ مان لیا جائےکہ ڈاکٹرعثمانی صاحب کوئی عالم نہیں تھے-لیکن اھلحدیث"محققین" توقارئین بزبان خود محقق[بغیرانورٹڈ کوماز] ھونےکےدعویدارھیں تو یہ بتائیں کہ"معجزےکومعمول بنانا الله کےقانون کا کفراورمذاق ھے یا نہیں؟؟؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
بتائیں کہ"معجزےکومعمول بنانا الله کےقانون کا کفراورمذاق ھے یا نہیں؟؟؟
پہلے یہ تو بتائیں آپ کے ہاں معجزہ سے کیا مراد ہے ، تاکہ اس معجزہ کے متعلق اپنا عقیدہ بیان کرسکوں ؛
اور معمول سے مراد " سنۃ اللہ " ہے ، یا فطرۃ اللہ ؟
 

Muhamad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 31، 2016
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
16
قارئین!

اھلحدیث"محققین" لکھتےھیں:
.... پہلے یہ تو بتائیں آپ کے ہاں معجزہ سے کیا مراد ہے ، تاکہ اس معجزہ کے متعلق اپنا عقیدہ بیان کرسکوں ؛
اور معمول سے مراد " سنۃ اللہ " ہے ، یا فطرۃ اللہ؟..................قارئین! اھلحدیث "محققین"اگرھماری پچھلی متعدد پوسٹوں میں لفظ معجزےکےساتھ بریکٹ میں لفظ خرق عادت پرتوجہ دےدیتےتو آج یہ سوال ھرگز نہ کرتے،یاپھر یہ"محققین" تجاھل عارفانہ کا مظاھرہ کررھےھیں-
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
اگرھماری پچھلی متعدد پوسٹوں میں لفظ معجزےکےساتھ بریکٹ میں لفظ خرق عادت پرتوجہ دےدیتےتو آج یہ سوال ھرگز نہ کرتے،یاپھر یہ"محققین" تجاھل عارفانہ کا مظاھرہ کررھےھیں-
بھائی آپ لوگ خرق عادۃ سے کیا مراد لیتے ہو ، مجھے تو اس کا علم نہیں ،
تو مہربانی فرما کر " خرق عادۃ " کا ہی معنی بتادو ، تاکہ میں اپنی طرف سے اس کا کوئی ایسا معنی نہ مراد لوں جو آپ کے ہاں صحیح نہ ہو ۔ شکریہ
 

Muhamad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 31، 2016
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
16
[کیا ھرمردہ سنتا ھے؟] ---------------------------------------------
قرآن وحدیث میں مذکور ایسے واقعات جن کا الله کےبنائےھوئےقوانین کےخلاف صدور ھوا معجزہ یاخرق عادت کہلاتے ھیں، جیسے موسی عليه السلام کےعصاء کا اژدھا بن جانا، عیسی عليه السلام كی بغیرباپ کے پیدائش وغیرہ- خرق عربی میں پھٹ جانےکو کہتے ھیں، معجزے میں چونکہ عادی قانون ٹوٹ جاتاھےاسلئےاسےخرق عادت کہاجاتا ھے-معجزہ الله تعالى کافعل ھوتا ھےجو نبی کےھاتھ پر ظاھر ھوتا ھے، معجزے کےظاھر ھونےمیں نبی کا قطعا" کوئی اختیارو تصرف نہیں ھوتا- الله سبحانه تعالی معجزات یاخرق عادت واقعات سےاپنی قدرت کا اظہار فرماتا ھے- چنانچہ جسطرح معجزات یا خرق عادت کا انکارالله تعالی کی قدرت کا انکارھےبالکل ویسےھی معجزےکومعمول بنانا بھی الله کےقانون کا صریح کفرھے، دونوں صورتوں میں الله کی کتاب کی تکذیب و تکفیر لازم آتی ھے- اس آخری امت کی بدنصیبی کہ اس میں جہاں معدودے چند ایسےلوگ پائےجاتےھیں جنہوں نےمعجزات کا صاف انکارکردیاجیسےمنکرین حدیث وغیرہ، وھیں ایسے لوگوں کی بھی اکثریت ھےجنہوں نےمعجزےکو معمول بناکر الله کےقانون کا برملا مذاق اڑایا- تفصیل اس اجمال کی یہ ھےکہ قرآن کا فیصلہ اوراٹل قانون ھےکہ: "مردےنہیں سنتے" لیکن چونکہ معجزےکی بات الگ ھےکیونکہ معجزہ معمول نہیں ھوتا-جیسےقلیب بدرکےمردوں کانبی صلى الله عليه وسلم کی بات سننا، احادیث میں اس واقعےکی تمام تر تفصیلات درج ھیں،جس سے واضح ھوجاتا ھےکہ یہ ایک معجزہ تھا- ھرمردہ سنتا ھے یہ کسی صحابی کاعقیدہ نہیں تھا- لیکن اس کےباوجود اکابرین دیوبند، بریلوی اور اھلحدیث نےعلمی فریب کاری کےذریعےھر مردےکوسننےوالا قرار دیکر معجزے کو معمول بناڈالا- ان سب کا عقیدہ ھےکہ " ھرمردہ لاشہ دفن کےبعد دفناکرجانےوالوں کےجوتوں کی آواز سنتا ھے"
معجزےکو معمول بناکر الله کےقانون کا انکار اورمذاق اڑانےمیں ویسےتو تینوں فرقوں کےاکابرین کا اپنا اپنا کردار ھےلیکن اھلحدیث کےاکابرین کا کلیدی کردار (key role) ھے-اور آج بھی اس کفریہ عقیدہ کی تبلیغ وترویج میں اھلحدیث "محققین"سب سےآگےھیں،
جسکا خمیازہ ذلت ورسوائی کی شکل میں یہ امت صدیوں سےبھگت رھی ھےتباھی وبربادی کےالمناک واقعات سےتاریخ کےصفحات بھرےپڑےھیں،موجودہ حالات تو ماضی سےزیادہ کربناک ھیں، اور آخرت کا ابدی عذاب الگ ھے- [وما علینا الا البلاغ]
(نوٹ) اس موضوع پرتفصیلی مطالعےکیلئے ڈاکٹرعثمانی رحمةالله عليه کےکتابچے ایمان_خالص دوسری قسط اور عذاب_برزخ کامطالعہ فرمائیں- www.islamic-belief.net
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
قرآن وحدیث میں مذکور ایسے واقعات جن کا الله کےبنائےھوئےقوانین کےخلاف صدور ھوا معجزہ یاخرق عادت کہلاتے ھیں، جیسے موسی عليه السلام کےعصاء کا اژدھا بن جانا، عیسی عليه السلام كی بغیرباپ کے پیدائش وغیرہ- خرق عربی میں پھٹ جانےکو کہتے ھیں، معجزے میں چونکہ عادی قانون ٹوٹ جاتاھےاسلئےاسےخرق عادت کہاجاتا ھے-
معجزہ ۔۔ یا ۔۔ خرق عادۃ کی یہی تعریف کسی آیت ، یا حدیث شریف یا کسی صحابی سے ثابت کریں ،
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
چنانچہ جسطرح معجزات یا خرق عادت کا انکارالله تعالی کی قدرت کا انکارھےبالکل ویسےھی معجزےکومعمول بنانا بھی الله کےقانون کا صریح کفرھے،
معجزےکومعمول بنانا بھی الله کےقانون کا صریح کفرھے،
اس کی شرعی دلیل پیش کریں ، اور ساتھ ہی " معمول " کا شرعی مطلب با حوالہ سامنے لائیں ۔
 
Top