سلفی حنفی حنیف
رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2017
- پیغامات
- 290
- ری ایکشن اسکور
- 10
- پوائنٹ
- 39
جناب عالی!
فقہ حنفی کے دفاع میں یہ سب ممکن ہے. ابھی تو آغاز ہے آگے آگے دیکھیں نئے نئے فتوے جاری ہوں گے
آخر میں عرض یہ ہے کہ جب کسی حدیث پر حکم لگانا ہو تو اس کے تمام طرق کو دیکھنا چاہیے اور ہر طرح چھان پھٹک کرنی چاہیے۔ اور اگر کسی ایک طریق پر حکم لگانا ہو تو اس کی وضاحت کرنی چاہیے کہ یہ طریق یا یہ سند ضعیف ہے۔ مطلقاً ایک یا دو یا تین چار طرق کو دیکھ کر سب پر حکم لگانا بے احتیاطی کا کام ہے۔ نیز حدیث کا ضعف الگ چیز ہے اور سند کا ضعف الگ۔ بسا اوقات کسی روایت کی سند تو ضعیف ہوتی ہے لیکن اس کا متن اور معنی صحیح ہوتا ہے۔
بھائی آپ کے بقول آپ مجھے جانتے بھی ہیں اور پھر مجھ ہی سے یہ ’’محبت‘‘ کیسی؟ ایک جگہ جناب ایک بات سے سو فیصد متفق نظر آتے ہیں اور جب میں نے وہی بات لکھی تو اسے فقہ حنفی کا دفاع کہہ کر چل دیئے۔ واہ رے جناب کی یہ بے رخی نہیں بلکہ دو رخی۔حرف بہ حرف متفق. آج لوگوں نے حدیث پر حکم لگانے کو کھیل سمجھ لیا ہے. ایک آدھ کتابیں پڑھ کر اپنے آپکو محدث ومحقق سمجھنے لگتے ہیں.
اللہ ایسے فتنوں سے محفوظ رکھے آمین.
جزاکم اللہ خیرا محترم @اشماریہ بھائی. آپ نے بہت عمدہ بات کہی.