47- بَاب الْقِيَامِ لِلْجَنَازَةِ
۴۷-باب: جنازہ آتے دیکھ کر کھڑے ہو جانے کا بیان
3172- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم: < إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا لَهَا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ، أَوْ تُوضَعَ >۔
* تخريج: خ/الجنائز ۴۶ (۱۳۰۷)، ۴۷ (۱۳۰۸)، م/الجنائز ۲۴ (۹۵۸)، ت/الجنائز ۵۱ (۱۰۴۲)، ن/الجنائز ۴۵ (۱۹۱۶)، ق/الجنائز ۳۵ (۱۵۴۲)، (تحفۃ الأشراف: ۵۰۴۱)، وقد أخرجہ: حم (۳/۴۴۵، ۴۴۶، ۴۴۷) (صحیح)
۳۱۷۲- عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ اسے نبی اکرم ﷺ تک پہنچاتے ہیں کہ آپ نے فرمایا :’’ جب تم جنازے کو دیکھو تو (اس کے احترام میں) کھڑے ہو جائو یہاں تک کہ وہ تم سے آگے گزر جائے یا (زمین پر) رکھ دیا جائے ‘‘ ۔
3173- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم: < إِذَا تَبِعْتُمُ الْجَنَازَةَ فَلاتَجْلِسُوا حَتَّى تُوضَعَ >.
قَالَ أَبو دَاود: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الثَّوْرِيُّ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ فِيهِ: حَتَّى تُوضَعَ بِالأَرْضِ، وَرَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ سُهَيْلٍ قَالَ: حَتَّى تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ.
[قَالَ أَبو دَاود]: وَسُفْيَانُ أَحْفَظُ مِنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۴۱۲۴)، وقد أخرجہ: خ/الجنائز ۴۸ (۱۳۱۰)، م/الجنائز ۲۴ (۹۵۹)، ت/الجنائز ۵۱ (۱۰۴۳)، ن/الجنائز ۴۴ (۱۹۱۵)، ۴۵ (۱۹۱۸)، ۸۰ (۲۰۰۰)، حم (۳/۲۵، ۴۱، ۵۱، ۸۵، ۹۷) (صحیح)
۳۱۷۳- ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم جنا زے کے پیچھے چلو تو جب تک جنازہ رکھ نہ دیا جائے نہ بیٹھو ‘‘۔
ابوداود کہتے ہیں ـ: ثوری نے اس حدیث کو سہیل سے انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیاہے اس میں ہے:’’ یہا ں تک کہ جنازہ زمین پررکھ دیا جائے‘‘، اور اسے ابو معاویہ نے سہیل سے روایت کیا ہے اس میں ہے کہ جب تک جنازہ قبر میں نہ رکھ دیا جائے ۔
ابوداود کہتے ہیں: سفیان ثوری ابو معاویہ سے زیادہ حافظہ والے ہیں ۔
3174- حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ، حَدَّثَنِي جَابِرٌ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ إِذْ مَرَّتْ بِنَا جَنَازَةٌ، فَقَامَ لَهَا، فَلَمَّا ذَهَبْنَا لِنَحْمِلَ إِذَا هِيَ جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّمَا هِيَ جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ، فَقَالَ: < إِنَّ الْمَوْتَ فَزَعٌ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ جَنَازَةً فَقُومُوا >۔
* تخريج: خ/الجنائز ۴۹ (۱۳۱۱)، م/الجنائز ۲۴ (۹۶۰)، ن/الجنائز ۴۶ (۱۹۲۳)، (تحفۃ الأشراف: ۲۳۸۶)، وقد أخرجہ: حم (۳/۳۱۹، ۳۵۴) (صحیح)
۳۱۷۴- جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:ہم نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے اچانک ہمارے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپ اس کے لئے کھڑے ہو گئے، پھر جب ہم اسے اٹھانے کے لئے بڑھے تو معلوم ہو ا کہ یہ کسی یہو دی کا جنازہ ہے، ہم نے عرض کیا:اللہ کے رسول!یہ تو کسی یہودی کا جنازہ ہے،تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ موت ڈرنے کی چیز ہے، لہٰذا جب تم جنازہ دیکھو توکھڑے ہو جائو‘‘۔
3175- حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ الأَنْصَارِيِّ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَامَ فِي الْجَنَائِزِ ثُمَّ قَعَدَ بَعْدُ۔
* تخريج: م/الجنائز ۲۵ (۹۶۲)، ن/الجنائز ۸۱ (۲۰۰۱)، ت/الجنائز ۵۲ (۱۰۴۴)، ق/ الجنائز ۳۵ (۱۵۴۴)، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۲۷۶)، وقد أخرجہ: ط/ الجنائز ۱۱ (۳۳)، حم (۱/۸۲، ۸۳، ۱۳۱، ۱۳۸) (صحیح)
۳۱۷۵- علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ پہلے جنازوں خیں کھڑے ہوجایا کرتے تھے پھر اس کے بعد بیٹھے رہنے لگے ۔
3176- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ بَهْرَامَ الْمَدَائِنِيُّ، أَخْبَرَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْماَعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُوالأَسْبَاطِ الْحَارِثِيُّ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ يَقُومُ فِي الْجَنَازَةِ حَتَّى تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ، فَمَرَّ بِهِ حَبْرٌ مِنَ الْيَهُودِ فَقَالَ: هَكَذَا نَفْعَلُ، فَجَلَسَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم، وَقَالَ: <اجْلِسُوا، خَالِفُوهُمْ >۔
* تخريج: ت/الجنائز ۳۵ (۱۰۲۰)، ق/الجنائز ۳۵ (۱۵۴۵)، (تحفۃ الأشراف: ۵۰۷۶) (حسن)
۳۱۷۶- عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جنازہ کے لئے کھڑے ہوجاتے تھے، اور جب تک جنازہ قبر میں اتا ر نہ دیا جاتا، بیٹھتے نہ تھے، پھر آپ کے پاس سے ایک یہودی عالم کا گز رہوا تو اس نے کہا: ہم بھی ایسا ہی کرتے ہیں (اس کے بعد سے) رسول اللہﷺ بیٹھے رہنے لگے، اور فرمایا:’’ (مسلمانو!) تم (بھی) بیٹھے رہو،ان کے خلاف کرو‘‘۔