الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اللہ تعلی علمی ذوق وشوق میں اضافہ فرمایا۔
لیکن گزارش ہے کہ اوپر بتایا گیا کہ لفظ ثقہ ہوتا ہے نہ کہ سکہ یا سقہ۔ مزید اقتباس شدہ عبارت میں کئی مرتبہ ’ذکریا‘ لکھا ہے، حالانکہ یہ ’زکریا‘ ہے۔ علمی وتحقیقی مسائل میں قلمکاری کرنے سے پہلے بنیادی چیزیں سیکھنی چاہییں۔
کسی کی حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہیے،...
ماشاءاللہ بہت اچھا اور محنت سے کیا گیا کام ہے۔
اردو میں اس قسم کے کام کرنے والے سب لوگوں کو چاہیے کہ کوئی ایک جامع سافٹ ویئر تیار کردیں، جس میں شاملہ کی طرح اردو کی اہم اہم کتابیں آجائیں۔
اس وقت اردو سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز اتنے ہیں کہ کسی ایک کو بھی استعمال کرنے کی عادت ہی نہیں بن رہی۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
طبرانی کی سند میں مطر الوراق راوی ضعیف ہے۔
لیکن یہ حدیث مصنف عبد الرزاق (11 / 448) برقم: (20969) میں صحیح سند سے موجود ہے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
1) عدت میں کیا گیا ، نکاح باطل ہے۔ دوبارہ تجدید نکاح ہوگا۔
2) حلالہ کی نیت سے نكاح كرنا باطل اور حرام ہے۔ اگر زوجین کی نیت یہ نہیں تھی، تو پھر نکاح درست ہے۔
2) جبری اور دھمکی وغیرہ دے کر دلوائی گئی طلاق واقع نہیں ہوتی۔
یہ چند اصولی باتیں ہیں بقیہ سائل اپنے ساتھ...
شرمگاہ دیکھنے اور اکٹھے غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں، ہم بستری کے وقت کمرے میں اندھیرا روشنی جیسا بھی ہو، اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔ میان بیوی آپس میں ایک دوسرے کو جیسے مرضی دیکھ سکتے ہیں۔
مباشرت کے متعلق ایک مفید تحریر یہاں موجود ہے، اسے دیکھ لیں۔
کنا جالسین مع الشیخ زبیر علی زئی فی المسجد النبوی فسأله بعض الحاضرين: ما تقولون في الشيخ الحافظ عبد المنان النورفوري ، فأثنى عليه خيرا و أجاب بأنه "صدوق" ۔ فتعجب بعض الحاضرين وقال: أليس هو أعلى من مرتبة الصدوق، فأعاد الشيخ بأنه " صدوق " عندي ۔
أقول : ولعل بعض من ليس له إلمام بمصطلحات الجرح...
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مستدرک کے اردو نسخہ کا سکین یہاں لگادیں، یا وہاں سے اس کا ترجمہ اور حکم وغیرہ نقل کردیں، تاکہ اس پر تبصرہ کیا جاسکے۔
میرے خیال میں حدیث کا سلیس اردو ترجمہ یوں ہوگا :
’’انسان کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ اپنے اہل وعیال كے نان ونفقے کا خیال نہ رکھے۔‘‘...
جزاکم اللہ خیرا۔
لیکن نوٹ کریں کہ ملتے جلتے دو مسئلوں میں حکم مختلف ہوگیاہے۔
موبائل سے قرآن پڑھنے کو مصحف کی مانند نہیں سمجھا گیا، اس لیے جائز قرار دیا۔
لیکن نماز میں اس سے قراءت کو مانند مصحف سمجھ کر حکم بیان کیا گیا ہے۔
مسئلے دونوں یونہی درست محسوس ہوتے ہیں، لیکن ان کی کوئی مناسب توجیہ ہونی چاہیے۔